نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک

الف نظامی

لائبریرین
میں اس سے متفق نہیں ہوں ۔ کیونکہ 1993 میں اسی اسرائیل کی بائیں بازو کی لبرل جماعتوں نے عرب جماعتوں کے ساتھ مل کر فلسطین کے ساتھ اوسلو امن معاہدہ کیا تھا۔ جسے اسرائیلی عوام کی اکثریت کے ساتھ ساتھ اقوام عالم میں بھی بہت پذیرائی ملی تھی۔ لیکن اس ڈویلپمنٹ سے دائیں بازو کے مذہبی جنونی خوش نہیں تھے۔ جس کے بعد ان میں سے کسی ایک دہشت گرد نے امن معاہدہ پر دستخط کرنے والے وزیر اعظم کو پبلک ریلی میں گولیوں سے چھننی کر دیا۔
نتیجتاً اگلے الیکشن میں اسرائیل کے حالیہ دہشت گرد وزیر اعظم اقتدار میں آگئے اور یوں اوسلو امن معاہدہ ان کی انتھک سازشوں سے اپنے اختتام کو پہنچا۔
اس سے تو نظریہ ارتقاء غلط ثابت ہوتا ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
اسرائیل کا دائیاں بازو نام کے علاو ہ کہاں مذہب کو کوئی اہمیت دیتا ہے؟
نام کے علاوہ؟ لگتا ہے آپ اسرائیلی سیاست سے لا علم ہے۔ ذیل میں الٹرا آرتھوڈوکس (انتہا پسند مذہبی یہودی) جماعتوں کی کل سیٹیں چیک کریں۔
israel-election-haaretz-exit-poll-jan13.png
 

الف نظامی

لائبریرین
نام کے علاوہ؟ لگتا ہے آپ اسرائیلی سیاست سے لا علم ہے۔ ذیل میں الٹرا آرتھوڈوکس (انتہا پسند مذہبی یہودی) جماعتوں کی کل سیٹیں چیک کریں۔
israel-election-haaretz-exit-poll-jan13.png
بات تو دائیں بازو کی ہو رہی تھی نا؟ الٹرا آرتھوڈوکس کی تو نہیں؟

حقیقت یہ ہے کہ الٹرا آرتھوڈاکس یہودیوں کے علاوہ اسرائیل کی اکثریت خدا کے وجود کو بھی مشکل سے تسلیم کرتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اس تھریڈ میں اصل موضوع سے انحراف کی جو تکانیک استعمال کی گئی ہیں وہ پروپگنڈا اینلائسس ماہرین کے لیے مثال دینے کے لیے کام آسکتی ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
جہاں تک اسرائیل کے جمہوری ہونے کا سوال ہے تو یہ جمہوریت کی بدترین ڈیفی نیشن کو بھی سیٹیفائی نہیں کرتا۔
وہاں بھی پاکستان والا برطانوی پارلیمان نظام ہی نافظ ہے۔ اب جیسی لولی لنگڑی جمہوریت پاکستان کی ہے۔ ویسے ہی اسرائیل کی :)
 

الف نظامی

لائبریرین
وہاں بھی پاکستان والا برطانوی پارلیمان نظام ہی نافظ ہے۔ اب جیسی لولی لنگڑی جمہوریت پاکستان کی ہے۔ ویسے ہی اسرائیل کی :)
یہ الگ موضوع کی داستان ہے۔ اصل خبر کیا ہے اس پر آجائیے اور دوبارہ پہلے مراسلے پر تشریف لے جائیے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملہ، متعدد افراد ہلاک
  • 2 گھنٹے پہلے
_106031620_christchurchhospital.jpg
تصویر کے کاپی رائٹREUTERS
Image captionپولیس اور امدادی عملہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لے جا رہے ہیں
نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسجد پر جمعے کی نماز کے اجتماع پر فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق اب تک چار افراد، جن میں ایک عورت بھی شامل ہے، کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔

وزیرِ اعظم جاسنڈا آرڈرن نے اسے ’نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن‘ قرار دیا ہے۔

پولیس کمیشنر مائیک بُش کے مطابق ڈین ایوینیو اور لِن ووڈ ایوینیو کی مساجد سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

_106031532_christchurch_mosque_shootings_map640-nc.png

پولیس نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ جائے وقوعہ کے قریبی علاقوں سے دور رہیں، جبکہ اردگرد کے تمام سکول اور ہسپتال بند کر دیے گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ جمعے کے نماز کے دوران کیا گیا اور وہ حملہ آور سے اپنی جان بچا کر بھاگے۔

ایک غیر مصدقہ ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جو مبینہ طور پر حملہ آور کی بنائی ہوئی ہے۔ اس میں اسے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

موہن ابراہیم حملے کے دوران اسی علاقے میں تھے۔ انھوں نے نیوزی لینڈ ہیرلڈ کو بتایا ’پہلے ہمیں لگا کہ کوئی بجلی کا جھٹکا ہے، لیکن پھر سب لوگ بھاگنے لگے۔'

'میرے دوست ابھی تک اندر ہیں۔'

'میں اپنے دوستوں سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن ابھی بھی کئی لوگوں سے رابطہ نہیں ہوا۔ میں ان کے لیے بہت فکر مند ہوں۔'

مسجد النور میں کیا ہوا؟
کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ انھوں نے مسجد کی عمارت کے باہر زخمی لوگوں کو زمین پر لیٹا دیکھا ہے، لیکن پولیس یا مقامی انتظامیہ نے اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں کی۔

مسجد النور میں موجود عینی شاہد عوام علی نے حملے کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے ریڈیو نیوزی لینڈ کو بتایا ’اس شخص نے فائر کرنا شروع کر دیا، ہم سب نے بس بچنے کے لیے پناہ لی۔‘

’جب ہمیں گولیاں چلنے کی آواز آنا رک گئی تو ہم کھڑے ہوئے اور ظاہر ہے کچھ لوگ مسجد سے باہر بھاگ گئے۔ جب وہ واپس آئے تو وہ خون سے لت پت تھے۔ ان میں سے چند لوگوں کو گولیاں لگیں تھیں اور تقریباً پانچ منٹ بعد پولیس موقعے پر پہنچ گئی اور وہ ہمیں باحفاظت باہر لے آئے۔‘

_106031401_mosque.png
تصویر کے کاپی رائٹGOOGLE
Image captionمسجد النور کرائسٹچرچ کے ہیگلی پارک کے قریب ڈین ایونیو پر واقع ہے
پولیس نے نزدیکی کیتھیڈرل سکوائر بھی خالی کروا لیا ہے، جہاں پر ہزاروں بچے موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں ریلی نکال رہے تھے۔

پولیس کمشنر مائیک بُش کا کہنا ہے ’اس وقت کرائسٹ چرچ میں ایک حملہ آور موجود ہے جس کی وجہ سے حالات سنگین ہیں اور ان میں تبدیلی آ رہی ہے۔‘

’پولیس حالات سے نمٹنے کے لیے اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ جوابی کارروائی کر رہی ہے، لیکن خدشات اب بھی بہت زیادہ ہے۔‘

پولیس نے ہدایات دی ہیں کہ کرائسٹ چرچ کے رہائشی تا حکم ثانی اپنے اپنے گھروں کے اندر رہیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اسی طرح شہر کے سکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

حملے کی زد میں کون کون آیا؟
عینی شاہدین نے کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات دی ہیں۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پر آئی بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تمیم اقبال نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ پوری ٹیم جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئی۔
ہ

ٹیم کی کورریج کرنے والے ایک رپورٹر نے ٹویٹ کی کہ ٹیم کے ارکان ’ہیگلی پارک کے قریب واقع اس مسجد سے بچ کر نکلے ہیں جہاں پر حملہ آور موجود ہیں۔‘

_106031871_cricketteamtweet.png
تصویر کے کاپی رائٹTWITTER/MOHAMMADISAM
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان جلال یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی بس کے ذریعے سے مسجد گئے تھے اور اس وقت مسجد کے اندر جانے والے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔

انھوں نے اے ایف پی نیوز ایجنسی کو بتایا ’وہ محفوظ ہیں۔ لیکن وہ صدمے میں ہیں۔ ہم نے ٹیم سے کہا ہے کہ وہ ہوٹل میں ہی رہیں۔‘
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
 

Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


New-Zealand-mosque-attack.jpg


امريکی وزير خارجہ ما‏ئيک پومپيو کا بيان

کرائسٹ چرچ ميں مساجد پر ہونے والے مکروں حملوں پر ميں نيوزی لينڈ کی قوم کو ذاتی تعزيت پيش کرتا ہوں۔ امريکی عوام کی دعائيں اور خيالات متاثرين اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہيں۔



New-Zealand-mosque-attack-2.jpg


کرائسٹ چرچ نيوزی لينڈ ميں متاثرين کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ميری دلی تعزيت۔ کسی کو بھی اپنی عبادت گاہ ميں اس قسم کے تشدد کا خوف نہيں ہونا چاہيے۔ امريکی عوام نيوزی لينڈ ميں اپنے دوستوں کے ساتھ اس سانحے پر غم زدہ ہيں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 

جاسم محمد

محفلین
بات تو دائیں بازو کی ہو رہی تھی نا؟ الٹرا آرتھوڈوکس کی تو نہیں؟
الٹرا اورتھوڈوکس شدید قدامت پسند مذہبی یہودی ہیں جو اسرائیلی دائیں بازو کی سیکولر جماعتوں کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنا نے میں ماہر ہیں۔جن کی وجہ سے ملک کی سیاست میں مسلسل مذہب کی آمیزش چلتی رہتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
اب آپ انتظار کیجیے منفی ریٹنگ کا۔

ہم تو اسی منافقت کو واضح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ "اسلامی دہشت گردی" جیسی ٹرمینالوجیز کو اچھالنے والے ایسے موقعوں پر فرماتے ہیں کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ یعنی تمہارا کتا کتا، ہمارا کتا ٹامی۔

ہم بھی ایک مدت سے چیخ رہے ہیں کہ مذہب بالخصوص اسلام دہشت گردی قطعا نہیں سکھاتا۔ لیکن مذہب سے بیزار طبقہ سننے کو تیار ہی نہیں۔ ایک خاتون اسکرٹ پہنے تو اس کی مرضی لیکن ایک خاتون حجاب پہنے تو قدامت پسند، گوری چمڑی والا داڑھی رکھے تو فیشن، مسلمان رکھے تو دہشت گرد۔ نائن الیون جیسے واقعات ہوں تو سارے مسلمان مشکوک لیکن موجودہ واقعے کے بعد کسی نے تمام آسٹریلوی باشندوں کو مشکوک قرار دیا؟

یہ منافقت اب زیادہ دیر تک زندہ نہیں رہے گی۔ کیونکہ دہشت گردی کے حالیہ بہت سے واقعات نے اس کی قلعی کھول دی ہے۔
"اسلامی دہشت گردی" یہ اصطلاح ایک دہشت گرد "انسان" کی تخلیق کردہ محسوس ہوتی ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
"اسلامی دہشت گردی" یہ اصطلاح ایک دہشت گرد "انسان" کی تخلیق کردہ محسوس ہوتی ہے۔
اسلامی دہشت گردی = اسلام کے نام پر دہشت گردی
ویسے دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ہر مذہبی اور سیکولر نظریہ سے انتہا پسند دہشت گرد پیدا ہو جاتے ہیں۔
 
اسلامی دہشت گردی = اسلام کے نام پر دہشت گردی
ویسے دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ ہر مذہبی اور سیکولر نظریہ سے انتہا پسند دہشت گرد پیدا ہو جاتے ہیں۔
فرق یہ ہے کہ انگریز بغیر کسے ٹھوس نظریے کے ایک نسلی جبلت پر عمل کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
 

جاسم محمد

محفلین
قادیانی نظریہ سے بھی؟
پاکستان کی پہلی مذہبی تنظیم جو جہاد کشمیر پر پاک افواج کے شابہ بشانہ لڑی تھی وہ قادیانیوں کی فرقان فورس تھی۔ اگر اسے ختم نہ کیا جاتا تو آج جیش محمد، لشکر طیبہ کے ساتھ ساتھ ان کا نام بھی بلیک لسٹ ہوتا۔
Furqan Force - Wikipedia
 
پاکستان کی پہلی مذہبی تنظیم جو جہاد کشمیر پر پاک افواج کے شابہ بشانہ لڑی تھی وہ قادیانیوں کی فرقان فورس تھی۔ اگر اسے ختم نہ کیا جاتا تو آج جیش محمد، لشکر طیبہ کے ساتھ ساتھ ان کا نام بھی بلیک لسٹ ہوتا۔
Furqan Force - Wikipedia
آپ قاد یانی ہیں؟
 
Top