موجودہ حکومت کے ایسے اقدامات جنہیں اسلام پسند حلقے اسلام دشمنی سے تعبیر کر رہے ہیں

جاسم محمد

محفلین
صرف تیرہ مولوی ہی اسلام کے چوکیدار تو نہیں ہیں تحریک انصاف کو بھی چوکیداری کا کردار ادا کرنا چاہیئے تھا؟؟؟؟؟
کیوں کرنا چاہئے؟ تحریک انصاف نے اسلام کے نام پر ووٹ نہیں لیا۔ بلکہ انصاف کے نام پر لیا ہے۔ کوئی شراب پیتا ہے نہیں پیتا اس کا معاشرتی انصاف سے کیا تعلق ہے؟ شاید آپ کے نزدیک انصاف وہی ہے جو مذہبی جماعتیں شریعت سے تشبیہ کرتی ہیں۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ اپنے آپ کو ڈارون تھیوری کے تحت تسلیم کرتے ہیں؟
ڈارون تھیوری ایک سائنسی نظریہ ہے۔ جیسا کہ انٹرسٹ تھیوری ایک معاشی نظریہ۔ دور حاضر کے سائنسی و معاشی شعبہ جات ان کو پڑھے سمجھے بغیر نامکمل ہیں۔ مسلم اساتذہ اگر ان نظریات کی کھلے عام مخالفت کریں گے تو طلبا کیا خاک ان کو سمجھیں گے؟ جو اعتراض اقلیتی اساتذہ کا اسلامیات پڑھانے پر ہے۔ عین وہی اعتراض مسلمان اساتذہ کا ایسے مضامین پڑھانے پر بھی ہونا چاہیے۔ جو اسلامی نظریات کی بنیاد پر پہلے ان مضامین کی نفی کرتے ہیں۔ اور پھر بدنیتی کے ساتھ پڑھاتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
ڈارون تھیوری ایک سائنسی نظریہ ہے۔ جیسا کہ انٹرسٹ تھیوری ایک معاشی نظریہ۔ دور حاضر کے سائنسی و معاشی شعبہ جات ان کو پڑھے سمجھے بغیر نامکمل ہیں۔ مسلم اساتذہ اگر ان نظریات کی کھلے عام مخالفت کریں گے تو ان کے طلبا کیا خاک ان کو سمجھیں گے؟ جو اعتراض اقلیتی اساتذہ کا اسلامیات پڑھانے پر ہے۔ عین وہی اعتراض مسلمان اساتذہ کا ایسے مضامین پڑھانے پر بھی ہونا چاہیے۔ جو اسلامی نظریات کی بنیاد پر پہلے ان مضامین کی نفی کرتے ہیں۔ اور پھر بدنیتی کے ساتھ پڑھاتے ہیں۔
سوال دوبارہ پڑھیں
آپ ڈارون تھیوری اپنے آپ پر اپلائی کرتے ہیں؟
 
عرفان سعید

محفلین
گرما گرم بحث چل رہی ہے! میں بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لوں۔
کیا کوئی مسلمان تورات، زبور یا انجیل کا معلم بن سکتا ہے؟ کیا گیتا یا کسی اور مذہب کی مقدس کتاب پڑھا سکتا ہے؟
ایک میڈیکل ڈاکٹر اگر ریاضی کا بھی عالم ہو تو ریاضی پڑھانا کیا غیر مناسب ہو گا؟
 
dxbgraphics

محفلین
کیوں کرنا چاہئے؟ تحریک انصاف نے اسلام کے نام پر ووٹ نہیں لیا۔ بلکہ انصاف کے نام پر لیا ہے۔ کوئی شراب پیتا ہے نہیں پیتا اس کا معاشرتی انصاف سے کیا تعلق ہے؟ شاید آپ کے نزدیک انصاف وہی ہے جو مذہبی جماعتیں شریعت سے تشبیہ کرتی ہیں۔
آئین پاکستان میں واضح ہے کہ قوانین قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے۔ تو کیا آپ کے جواب سے میں یہ سمجھوں کہ حکومت اسلامی قوانین نافذ کرنے کی مجاز نہیں اور عوامی سطح پر مولوی کو اسلامی قوانین نافذ کرنے چاہیئں؟
 
جاسم محمد

محفلین
سوال دوبارہ پڑھیں
آپ ڈارون تھیوری اپنے آپ پر اپلائی کرتے ہیں؟
جس دین اسلام پر ایمان ہے اس کے مطابق ڈارون تھیوری بالکل غلط ہے۔ جس سائنسی میدان میں کام کرتا ہوں اس کے مطابق ڈارون تھیوری اٹل حقیقت ہے۔ فیصلہ خود کر لیں کیا غلط ہے کیا صحیح۔
 
dxbgraphics

محفلین
گرما گرم بحث چل رہی ہے! میں بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لوں۔
کیا کوئی مسلمان تورات، زبور یا انجیل کا معلم بن سکتا ہے؟ کیا گیتا یا کسی اور مذہب کی مقدس کتاب پڑھا سکتا ہے؟
ایک میڈیکل ڈاکٹر اگر ریاضی کا بھی عالم ہو تو ریاضی پڑھانا کیا غیر مناسب ہو گا؟
جی آپ نے درست فرمایا۔ میرے چند دوست جو تحریک انصاف سے تعلق رکھتے ہیں وہ بھی جاسم بھائی کے مراسلات پڑھ کر تحریک انصاف سے متنفر دکھائی دیتے ہیں اور اس کا کریڈٹ جاسم بھائی کو جاتا ہے جو بجائے صحیح طرح دفاع کرنے کے الٹا قیادت روش پر چل کر یہودی اور قادیانی نوازی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
کیوں کرنا چاہئے؟ تحریک انصاف نے اسلام کے نام پر ووٹ نہیں لیا۔ بلکہ انصاف کے نام پر لیا ہے۔ کوئی شراب پیتا ہے نہیں پیتا اس کا معاشرتی انصاف سے کیا تعلق ہے؟ شاید آپ کے نزدیک انصاف وہی ہے جو مذہبی جماعتیں شریعت سے تشبیہ کرتی ہیں۔

اور وہ جو ریاستِ مدینہ کے سبز باغ دکھائے گئے تھے؟
 
dxbgraphics

محفلین
جس دین اسلام پر ایمان ہے اس کے مطابق ڈارون تھیوری بالکل غلط ہے۔ جس سائنسی میدان میں کام کرتا ہوں اس کے مطابق ڈارون تھیوری اٹل حقیقت ہے۔ فیصلہ خود کر لیں کیا غلط ہے کیا صحیح۔
اچھا تو آپ اپنے اوپر سائنسی تھیوری اپلائی کرنا چاہتے ہیں یا مذہبی تھیوری؟
 
جاسم محمد

محفلین
آئین پاکستان میں واضح ہے کہ قوانین قرآن و سنت کے مطابق ہوں گے۔ تو کیا آپ کے جواب سے میں یہ سمجھوں کہ حکومت اسلامی قوانین نافذ کرنے کی مجاز نہیں اور عوامی سطح پر مولوی کو اسلامی قوانین نافذ کرنے چاہیئں؟
بالکل مجاز نہیں ہے۔ آئین کے مطابق ایوان ایسا کوئی قانون پاس نہیں کر سکتی جو قرآن و سنت یعنی اسلامی تعلیمات سے متصادم ہو۔ آئین پارلیمان کو صرف غیر اسلامی قوانین پاس کرنے سے روکتا ہے۔ ان کو شرعی قوانین لاگو کرنے کا لائسنس نہیں دیتا۔ جیسا کہ اسلامی حدود آرڈیننس پاس کر کے لاتعداد بے گناہوں کو شرعی سزائیں دی گئی۔ آئین نے اس کی کہیں اجازت نہیں دی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
جس دین اسلام پر ایمان ہے اس کے مطابق ڈارون تھیوری بالکل غلط ہے۔ جس سائنسی میدان میں کام کرتا ہوں اس کے مطابق ڈارون تھیوری اٹل حقیقت ہے۔ فیصلہ خود کر لیں کیا غلط ہے کیا صحیح۔

آپ کا فیصلہ ہم کیسے کر لیں بھائی؟ ہم تو اپنا فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔

یہ کام تو آپ نے ہی کرنا ہے۔اگر سائنس پرا یمان لے ہی آئے ہیں تو اتنا تردد کیوں ہے؟
 
dxbgraphics

محفلین
گرما گرم بحث چل رہی ہے! میں بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لوں۔
کیا کوئی مسلمان تورات، زبور یا انجیل کا معلم بن سکتا ہے؟ کیا گیتا یا کسی اور مذہب کی مقدس کتاب پڑھا سکتا ہے؟
ایک میڈیکل ڈاکٹر اگر ریاضی کا بھی عالم ہو تو ریاضی پڑھانا کیا غیر مناسب ہو گا؟

مسلمان دوسرے مذاہب کی تعلیم بھی نہیں کر سکتا ۔ البتہ میڈیکل ڈاکٹر ریاضی پڑھاسکتا ہے

)مسند احمد بن حنبل ، بیہقی(
وَعَنْ جَابِرِاَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اﷲُ عَنْھُمَا اٰتَی رَسُوْلَ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم بِنُسْخَۃِ مِنَ التَّوْرَاۃِ فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اﷲِ!ھٰذِہٖ نُسْخَۃٌ مِّنَ التَّوْرَاۃِ فَسَکَتَ فَجَعَلَ یَقْرَأُوَوَجْہُ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یَتَغَیَّرُ فَقَالَ اَبُوْبَکْرِ رَضِیَ اﷲُ عَنْہ، ثَکِلَتْکَ الثَّوَاکِلُ مَاتَرٰی مَابِوَجْہٖ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَنَظَرَ عُمَرُ اِلٰی وَجْہٖ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ اَعُوْذُ بِاﷲِ مِنْ غَضَبِ اﷲِ وَغَضَبِ رَّسُوْلِہٖ رَضِیْنَا بِاﷲِ رَبًا وَبِالْاِ سْلَامِ دِیْنَا وَبِمُحَمَّدِ نَبِیًّا فَقَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم وَالَّذِیْ نَفْسُ مُحَمَّدِ بِیَدِہٖ لَوْبَدَاْلَکُمْ مُوْسٰی فَاتَّبَعْتُمُوْہ، وَتَرَکْتُمُوْنِیْ الَضَلَلْتُمْ عَنْ سَوَاءِ لسَّبِیْلِ وَلَوْ کَانَ حَیًّا وَاَدْرَکَ نَبُوَّتِیْ لاَ تَّبَعَنِی
رواہ الدامی
" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ )ایک مرتبہ( حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تورات کا ایک نسخہ لائے اور عرض کیا، یا رسول اللہ ! یہ تورات کا نسخہ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے تورات کو پڑھنا شروع کر دیا۔ ادھر غصہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک متغیر ہونے لگا یہ دیکھ کر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا عمر! گم کرنے والیاں تمہیں گم کریں۔ کیا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ اقدس کے تغیر کو نہیں دیکھتے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرۂ منوّر کی طرف نظر ڈالی اور غصہ کے آثار دیکھ کر کہا میں اللہ کے غضب اور اس کے رسول کے غصہ سے پناہ مانگتا ہوں۔ ہم اللہ تعالیٰ کے رب ہونے پر، اسلام کے دین ہونے پر، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، قسم ہے اس ذات پاک کی جس کے قبضہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے اگر موسیٰ )علیہ السلام تمہارے درمیان ظاہر ہوتے تو تم ان کی پیروی کرتے اور مجھے چھوڑ دیتے -جس کے نتیجہ میں تم سیدھے راستہ سے بھٹک کر گمراہ ہو جاتے اور حالانکہ اگر موسیٰ علیہ السلام زندہ ہوتے اور میرا زمانہ نبوت پاتے تو وہ بھی میری ہی پیروی کرتے۔"
 
محمداحمد

لائبریرین
طلبا کی عمر کا یہ حصہ ویسے بھی پروپگنڈہ اسٹیج ہوتا ہے اور ان میں ابھی تنقیدی اور موضوع کو ہر ممکن زاویے سے دیکھنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔

یعنی مسلمانوں کا اپنے بچوں کو اسلامیات پڑھانا پروپگنڈہ کے تحت آئے گا؟ :eek:

البتہ ہائر ایجوکیشن، کالج یونیورسٹی لیول میں بھی اس پالیسی کو جاری رکھنا طلبا کے اذہان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔ اس وقت طلبا عمر کے ایسے حصے میں ہوتے ہیں کہ ان کو تنقید، تدبر، مختلف زاویے سے ہر موضوع کو سمجھنا لازمی ہوتا ہے۔ جس میں اسلامیات و دیگر مذاہب کی تعلیم شامل ہے۔

یعنی اُنہیں ( آپ کے خیال مین جبری طور پر) والدین کے دین پر رکھنا تعلیم کے نام پر کھلواڑ کرنا ہے۔

آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے بھائی کہ اسلام سب سے زیادہ غور و تدبر پر زور دیتا ہے۔ اور جبری طور پر کسی کو دین پر رکھنے یا دین تبدیل کرنے کو نا پسند کرتا ہے۔ اسلام تحقیق کو پسند کرتا ہے روکتا نہیں ہے۔

پھر اگر یہ جبری تعلیم ہی ہے تو آپ کسی کے ساتھ کب تک زبردستی کر سکتے ہیں۔ ایک نہ ایک دن وہ خود مختار ہو جاتا ہے اور اپنی مرضی کا دین اختیار کرتا ہے ۔

تو کیا جو لوگ اسلام پر ساری زندگی گزار دیتےہیں وہ جبری مسلمان ہوتے ہیں؟

جب ایک دانستہ پالیسی کے تحت اونچے لیول پر بھی اساتذہ مسلمان رکھے جاتے ہیں تو مدرس میں سے غیرجانبداری کا عنصر غائب ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ اوپر کی مثالوں سے واضح ہے کہ تعلیم انٹرسٹ ریٹ اور نظریہ ارتقا کی دینی ہے۔ اور کلاس میں ڈھونڈورا اپنے مذہب کا پیٹا جا رہا ہے۔ والدین اتنا پیسا خرچ کر کے اس لئے بچوں کو اسکول بھیجتے ہیں کہ تعلیم کی آڑ میں اساتذہ کے دینی و مذہبی عقائد ان کو بتائے جائیں؟

والدین اتنا پیسہ اس لئے بھی نہیں خرچ کرتے کہ اُن کے بچوں کو قران کے صریح اصولوں کے خلاف کر دیا جائے۔

ایسی تعلیم سے اللہ سب مسلمانوں کے بچوں کو بچائے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اور وہ جو ریاستِ مدینہ کے سبز باغ دکھائے گئے تھے؟
وہ شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے نہیں تھے۔ بلکہ ملک میں انصاف کے نظام کی بحالی اور احتساب کیلئے تھے۔ جس کا آغاز ہو چکا ہے۔ البتہ مذہبی جماعتوں کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ان کو مزید اسلامی شرعی قوانین چاہیے بیشک ان سے ملک میں انصاف ہو نہ ہو ان کی بلا سے۔
 
dxbgraphics

محفلین
بالکل مجاز نہیں ہے۔ آئین کے مطابق ایوان ایسا کوئی قانون پاس نہیں کر سکتی جو قرآن و سنت یعنی اسلامی تعلیمات سے متصادم ہو۔ آئین پارلیمان کو صرف غیر اسلامی قوانین پاس کرنے سے روکتا ہے۔ ان کو شرعی قوانین لاگو کرنے کا لائسنس نہیں دیتا۔ جیسا کہ اسلامی حدود آرڈیننس پاس کر کے لاتعداد بے گناہوں کو شرعی سزائیں دی گئی۔ آئین نے اس کی کہیں اجازت نہیں دی۔

آپ کی روش بھی آپ کی قیادت کی طرح بونگیاں مارنے والی ہے۔
آئین پاکستان خصوڈا قرارداد مقاصد کا مطالعہ کریں۔ وگرنہ محفلین بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔
 
dxbgraphics

محفلین
وہ شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے نہیں تھے۔ بلکہ ملک میں انصاف کے نظام کی بحالی اور احتساب کیلئے تھے۔ جس کا آغاز ہو چکا ہے۔ البتہ مذہبی جماعتوں کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ان کو مزید اسلامی شرعی قوانین چاہیے بیشک ان سے ملک میں انصاف ہو نہ ہو ان کی بلا سے۔
تو آپ کے خیال میں مدینہ کی ریاست میں یہودیوں کے قوانین تھے؟ تحریک انصاف جس ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اس کی تھوڑی تشریح ہی کر دیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
وہ شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے نہیں تھے۔ بلکہ ملک میں انصاف کے نظام کی بحالی اور احتساب کیلئے تھے۔ جس کا آغاز ہو چکا ہے۔ البتہ مذہبی جماعتوں کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ ان کو مزید اسلامی شرعی قوانین چاہیے بیشک ان سے ملک میں انصاف ہو نہ ہو ان کی بلا سے۔

یہ تو آپ کا فہم ہے۔

عمران خان کے الفاظ میں یہ بات سنوائیے یا پڑھوائیے۔

ان کو مزید اسلامی شرعی قوانین چاہیے بیشک ان سے ملک میں انصاف ہو نہ ہو ان کی بلا سے۔

یہ بھی آپ کی اپنی تفہیم ہے کوئی مسلمان یہ نہیں کہتا کہ انصاف نہ ہو۔
 
dxbgraphics

محفلین
محفلین حضرات سے معذرت کیساتھ۔ بعض اوقات کسی کی شخصیت یا کردار کو آشکارہ کرنے کے لئے اس قسم کی ابحاث ضروری ہوجاتی ہیں تاکہ آنے والے قارئین خود ہی فیصلہ کریں کہ کون سے جماعت کے لوگ کس قسم کے نظریات رکھتے ہیں۔
 
Top