سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمد وارث

لائبریرین
"قومِ شریف" کی آج کل حالت یہ ہے کہ چھوٹے چھوٹے زلزلوں پر دھمالیں ڈال ڈال کر اللہ سے دعا مانگ رہے ہیں کہ اتنا شدید زلزلہ آئے کہ چوہدریوں کی ساری حویلیاں زیر و زبر ہو جائیں بغیر یہ سوچے کہ ایسے زلزلے میں ان کے اپنے چوباروں کا کیا ہوگا!
(غیر منقول)
 
جاسم محمد

محفلین

یہ اصل میں پچھلے 10 سالہ جمہوری زلزلے کے آفٹر شاکس ہیں :)
DpN5SwhWwAAcLMg.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ اصل میں پچھلے 10 سالہ جمہوری زلزلے کے آفٹر شاکس ہیں :)
DpN5SwhWwAAcLMg.jpg
آج کل یہ بھی ایک عجب روایت چل پڑی ہے قومِ شریف و قومِ غیر شریف کے درمیان کہ زمینی حقائق کو بھول بھال کر، ہر چیز کے چارٹس اور گرافس دھڑا دھڑا بنا کر پوسٹ کیے جا رہے ہیں اُس ملک میں جس کے شاید پچاس فیصد سے زائد باشندے ناخواندہ ہیں اور جو خواندہ ہیں ان کی بھی کثیر تعداد ایسی چیزوں کو سمجھنے سے قاصر ہے۔ باقی رہ گئے سوشل میڈیا کے حمایتی و فسادی تو ان کے لیے ایک دوسرے کی ایسی چیزیں لایعنی ہیں کہ وہ صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ کی تصویریں ہیں!
 
جاسم محمد

محفلین
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ایک ہی دن میں سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ، صدر کی منظوری اور وزارت قانون کا نوٹیفیکیشن سے لگتا ہے عدلیہ، حکومت اور فوج ایک صفحہ پر ہیں۔ بن گیا نیا پاکستان :)
40310647_1876380155772348_8742401971048153088_n_-_Copy.jpg
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top