سیاسی چٹکلے اور لطائف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
دھرنے کے دنوں میں وزیر اعظم عمران خان کی جرنیلوں کے خلاف یہ ویڈیو لیک ہو گئی تھی۔ کیا اس سے تحریک انصاف-فوجی معاملات خراب ہو گئے؟ نجی محفلوں میں انسان کھل کر اپنے دل کی بات کر سکتا ہے۔ جو پبلک میں دینا ضروری نہیں ہوتا۔ اور نہ ہی اس سے معاملات میں کوئی فرق پڑتا ہے۔
بالکل فرق نہیں پڑتا۔ ہمارا مقصد کرسی ہے، اس کے لیے وہ اپنی نجی و سرکاری محفلوں میں جو مرضی کہتے رہیں، کیا فرق پڑتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس مائنڈ سیٹ کو بھی سلام پیش کرنے کو من کرتا ہے۔ جس نے پی پی پی کے 4 اور ن لیگ کے 3 ادوار دل پر پتھر رکھ کر برداشت کئے۔ لیکن تحریک انصاف کے پہلے دور کے 17 دن طبیعت پر گراں گزر رہے ہیں۔ مسئلہ اصل میں کہیں اور ہے :)
وعلیکم السلام
پہلے دور کے 17 دن اس لیے بھاری پڑ رہے ہیں کہ سالہا سال تبدیلی کے الاپ سنا سنا کر ان 17 دنوں میں 17 فیصلے بھی ایسے نہیں کیے گئے جو عوام کو امید دلائیں۔ یاد رہے میں عوام کی بات کر رہی ہوں، انصافین کی نہیں کیوں کہ ان کی اکثریت خواص پر مشتمل ہے۔ یا وہ آپ کی طرح دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر ٹیرف بڑھانے کے حق میں شاہ کا دفاع کر رہے ہیں یا پاکستان میں رہنے کے باوجود ان تبدیلیوں کا ان کی معاشی و معاشرتی حیثیت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
 

عرفان سعید

محفلین
بڑی جدوجہد اور مشقت کے بعد آخر کار وہ ہیلی کاپٹر مل ہی گیا جس کا ایک دن کا خرچہ پچاس سے پچپن روپے سکہ رائج الوقت ہے۔

bhambhri-ya-helecopter.jpg
بہت اعلی!
 

جاسم محمد

محفلین
ان 17 دنوں میں 17 فیصلے بھی ایسے نہیں کیے گئے جو عوام کو امید دلائیں۔
یا وہ آپ کی طرح دوسرے ملکوں میں بیٹھ کر ٹیرف بڑھانے کے حق میں شاہ کا دفاع کر رہے ہیں
یعنی اگر حکومت عوام کے لئے قومی خزانے کا منہ کھول دے۔ سبسڈی پر سبسڈی، ٹیکس میں چھوٹ پہ چھوٹ دے تو عوام کو امید ہو جائے گی کہ نئی حکومت اچھا کام کر رہی ہے؟ اسی امید پر سابقہ حکومت چل رہی تھی۔ اور عوام خوش تھی۔ حالانکہ وہ خوشحالی وقتی اور جعلی تھی۔
 

جاسمن

لائبریرین
یعنی اگر حکومت عوام کے لئے قومی خزانے کا منہ کھول دے۔ سبسڈی پر سبسڈی، ٹیکس میں چھوٹ پہ چھوٹ دے تو عوام کو امید ہو جائے گی کہ نئی حکومت اچھا کام کر رہی ہے؟ اسی امید پر سابقہ حکومت چل رہی تھی۔ اور عوام خوش تھی۔ حالانکہ وہ خوشحالی وقتی اور جعلی تھی۔
جاسم محمد!
چلیں آپ کی بات درست مان لیتے ہیں پچھلی حکومت سے متعلق کہ اس نے خراب ترین حالات کو عارضی طور پہ خوبصورتی کے خول میں لپیٹ دیا۔
لیکن کیا "اِس بار" بھی قربانی کے بکرے عوام ہی بنیں گے!
جو آنکھوں میں امید کے دیے روشن کئے تبدیلی کے منتظر تھے۔
کسی بھی "بڑے" کو حلال نہیں کیا جاتا۔ یہاں بھی "بڑوں" کوہی مراعات ملتے دیکھ رہے ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
نوائے وقت لاہور نے آج یوم دفاع کے خصوصی موقع پرلبیک یا رسول اللہ اشتہار کے نیچے قادیانی جماعت کا اشتہار چھاپ کر ٹرولنگ کی تاریخ میں نیا مقام حاصل کر لیا
 

جاسم محمد

محفلین
لیکن کیا "اِس بار" بھی قربانی کے بکرے عوام ہی بنیں گے!
جی ہاں۔ تحریک انصاف حکومت کا دعویٰ ہے کہ اوائل حکومت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ فرسودہ حال نظام کی سرجری سے تکلیف ہوگی ۔ اس کے بعد بہتری آئے گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
جی ہاں۔ تحریک انصاف حکومت کا دعویٰ ہے کہ اوائل حکومت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔ فرسودہ حال نظام کی سرجری سے تکلیف ہوگی ۔ اس کے بعد بہتری آئے گی۔
حق ہا!
وہ ساری خوشیاں جو اُس نے چاہیں اُٹھا کے جھولی میں اپنے رکھ لیں
ہمارے حصہ میں عذر آئے،جواز آئے، اصول آئے
 

جاسم محمد

محفلین
ہمارے حصہ میں عذر آئے،جواز آئے، اصول آئے
کسی ملک کی فرسودہ حال معیشت ایک بیمار نشئی جیسی ہے جسے زندہ رکھنے کیلئے "ٹیکے" درکار ہوتے ہیں۔ یہ وقتی طور پر تو ٹھیک ہے۔ لیکن اس کا مستقل حل بالآخر سخت علاج ہی ہے۔
سابقہ حکومتوں نے جو عام عوام کو ریلیف دیا وہ دراصل ٹیکے تھے۔جس سے وقتی بہتری آ گئی۔ مگر قومی خزانہ خالی ہو گیا۔
 
پومپیو کی آمد پر کچن سٹاف نےبتایا کہ چائے کیلئےچھوٹی الائچی ختم ہوگئی ہے۔ ہیڈ کُک نےکہا بڑی الائچی سےکام چلا لیتے ہیں۔ وزیراعظم سخت ناراض ہوئے اور کہا فوراً ہیلی کاپٹر لو اور بنی گالہ جا کر چھوٹی الائچی لےکر آؤ، ہم نئےپاکستان میں ایسی عیاشی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

حامد میر
-
منقول
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top