زیک

مسافر
اس وقت تک چیتا کافی دور جا چکا تھا لیکن زوم لینز کا استعمال کر کے ہم نے کچھ تصاویر لے ہی لیں۔

 

زیک

مسافر
چیتوں کی تلاش اور پھر انہیں فالو کرنے میں کافی دیر ہو چکی تھی۔ سیرنگیٹی میں مخصوص جگہیں ہیں جہاں پکنک سپاٹ بنا رکھے ہیں اور آپ آرام سے باہر بیٹھ سکتے ہیں۔ یہ اکثر کسی اونچی جگہ پر ہیں۔ قریب ترین ہم سے کافی دور تھا۔ لہذا مائیک کے مشورے پر ہم نے گاڑی میں بیٹھے ہی لنچ کھایا۔

اس کے بعد ہم مغرب کی طرف روانہ ہوئے کہ آج رات کی ہماری منزل مغربی سیرنگیٹی میں مبالاگیٹی لاج تھی۔
 

زیک

مسافر
اور ایک زرافہ گھاس چرتے ہوئے۔ بیک گراؤنڈ میں آپ کو جھاڑیاں اور پہاڑی بھی نظر آ رہی ہو گی۔ سیرنگیٹی کا یہ علاقہ مکمل گراس لینڈ نہیں ہے۔

 

زیک

مسافر
سائنسدان یہاں بھی مصروف ہیں۔ ایک امپالے کی گردن میں ٹریکر موجود تھا۔ معلوم نہیں سائز اتنا بڑا ہونے کی وجہ بیٹری تھی یا کچھ اور۔

 

زیک

مسافر
اینٹیلوپ کی بھانت بھانت کی قسمیں یہاں موجود ہیں۔ واٹربک کے کچھ دیر بعد ہی یہ ٹوپی (topi) دیکھے۔

 
Top