تیرہویں سالگرہ گزر گیا جو زمانہ، اُسے بھلا ہی دو!

فرقان احمد

محفلین
اردو محفل اِس سے قبل بارہ مرتبہ اپنا جنم دن منا چکی ہے۔ ہر برس سالگرہ کی تقریبات مناتے ہوئے مختلف لڑیوں میں دلچسپ نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ اس لڑی میں ایسی ہی کھٹی میٹھی باتوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔

جستہ جستہ!!!

اردو محفل کی پہلی سالگرہ پر جب نبیل بھیا نے مبارک بادی لڑی کا آغاز کیا تو محترم الف عین نے یہ دلچسپ تبصرہ کیا،
"مبارک ہو ہم سب کو۔اور ادھر نبیل ہیں کہ ایسے مبارکباد وصول کر رہے ہیں جیسے وہی اب ایک سال کے ہوئے ہیں۔ ارے بھئی! یہ تو ہم سب کے لیے جشن کا موقع ہے۔ خود کو مبارکباد دینے کا۔ خیر یہ تو مذاق ہوا۔ لیکن اس میں واقعی نبیل کے ویب پیڈ کا زیادہ عمل دخل رہا ہے۔ اس لئے سب سے پہلے مبارکباد کے وہی مستحق ہیں۔"
۔۔۔

محفل کی رکن ماورا نے محفل کی دوسری سالگرہ میں ایک دلچسپ لڑی کا آغاز کیا جس میں منتخب محفلین کی شخصیت کے لحاظ سے اشعار پیش کیے گئے۔
محب علوی صاحب نے شمشاد صاحب کے بارے میں یہ شعر پیش کیا،

وعدہ کیا ہے اس بار آنے کا دیکھیے
چلتا ہے شمشاد کیا رفتار ۔۔۔ دیکھیے!
(شمشاد بھیا مراسلوں کی برق رفتاری کے حوالے سے معروف ہیں)
۔۔۔

محفل کی دوسری سالگرہ پر شمشاد بھیا نے ایک تجویز پیش کی ایک ایک ایوارڈ ان اراکین کے لیے بھی ہونا چاہیے :
اردو محفل کا سب سے زیادہ عمر رسیدہ رکن
اردو محفل کی سب سے زیادہ عمر رسیدہ رکن
پیدائش کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں، صرف زبانی اقرار قابلِ قبول ہے۔
اس لڑی میں نبیل بھیا کا دلچسپ انداز میں ذکر خیر بھی ہوا۔ ماوراء نے اس لڑی میں شمشاد بھیا کی عمر جاننا چاہی۔"اعجاز انکل (محترم الف عین) آپ شمشاد بھائی کو تو بھول ہی گئے۔ انہوں نے کبھی اپنی عمر بتائی نہیں۔ اسی بہانے ان کی عمر بھی معلوم ہو جائے گی۔"
جس کے جواب میں شمشاد بھیا یوں گویا ہوئے، میں نے ایک دفعہ نبیل بھائی سے پوچھا تھا :
You Cannot Post Calendar Events In This Forum
You Cannot Attach Files In This Forum
You Cannot Download Files In This Forum
مندرجہ بالا اندراج کا کیا علاج ہے ؟
میں کب اس قابل ہو سکوں گا کہ یہ سب کر سکوں گا؟ تو پتہ ہے انہوں نے کیا جواب دیا تھا۔ یہ لو تم بھی پڑھ لو!
اصل پیغام ارسال کردہ از نبیل
جب تم اٹھارہ سال کے ہو جاؤ گے۔ :p
۔۔۔

محفل کی دوسری سالگرہ پر شگفتہ صاحبہ نے ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا کہ جس میں کوئی ایک ممبر کسی دوسرے ممبر کے بارے میں کچھ بھی کہے گا (کوئی شعر، کوئی جملہ یا کوئی بھی بات) اور باقی ارکان پہچانیں گے کہ پہلا ممبر کس کے بارے میں کچھ کہہ رہا ہے۔اس لڑی کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ انعام 'الیکٹرا ٹی وی' رکھا گیا جو ہر جیتنے والے محفلین کے پاس گردش میں مصروف رہا جو گھوم پھر کر واپس شمشاد بھیا کے پاس پہنچ جاتا تھا جو کہ اس انعام سے سخت عاجز آئے ہوئے تھے۔
۔۔۔
دوسری سالگرہ کی تقریبات میں 'محفل کے بھگوڑا رکن' ایوارڈ کا اجراء بھی کیا گیا۔ سب سے زیادہ خفا ہونے والے رکن کا ایوارڈ قیصرانی بھیا کو دیا گیا۔
۔۔۔

محفل کی رکن امن ایمان نے پہلی بار سالگرہ کی 'روداد' دلچسپ انداز میں سنائی۔
ابتدائیہ ملاحظہ ہو۔
" جیسا کہ آپ جانتے ہیں یکم جولائی 2007 کو اردو محفل کی دوسری سالگرہ تھی۔ سالگرہ کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام پرل کانٹیننٹل کے پرل ہال میں کیا گیا تھا۔۔میں نے بہت کوشش کی تھی کہ تقریب براہ راست نشر کی جائے لیکن کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔۔لیکن آپ کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔میں یہاں اس تقریب کا آنکھوں دیکھا حال آپ کی خدمت میں پیش کروں گی تو ایسا لگے گا کہ آپ لائیو پروگرام ہی دیکھ رہے ہیں۔"

ایک اور اقتباس،
"محسن صاحب،مہوش اور شاکر القادری صاحب بڑے مزے سے چھری کے ساتھ رفحان جیلی کی الف بے اور جیم بنا بنا کر کھارہے تھے اور ایک دوسرے کو داد دے رہے تھے ( اور کیوں نہ دیتے۔۔۔تینوں خطاطی اور فونٹس کے ماہر۔۔۔) میری نظر اچانک شمشاد چاء پر پڑی تو ہیںںںںں یہ کیا ۔۔ان کی میز پر کم سے کم ایک سو بائیس چائے کے کپ پڑے تھے اور۔۔۔۔۔ان کی میز پر تو شاید لڑائی جھگڑا بھی چل رہا تھا۔۔۔میں نے قریب سے صورت حال کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ سپریم،یلو لیبل اور ٹیٹلی والے آپس میں دست وگریباں ہیں۔۔۔وجہ یہ معلوم ہوئی کہ تینوں کہہ رہے تھے کہ ہماری برانڈ کی چائے شمشاد صاحب کو زیادہ پیتے ہیں۔۔۔اب پتہ نہیں یہ جھگڑا کب نبٹا۔۔۔میں تو باقی میزوں کی طرف چل دی تھی۔
اوہ یہ کیا محب اور ظفری اپنے آگے پانی کا گلاس لیے بیٹھے تھے۔۔۔میرے پوچھنے پر شکل پر انتہائی مسکینیت طاری کرتے ہوئے جواب آیا۔۔۔ہم ڈائٹنگ پر ہیں۔۔۔محفل پر ہماری مقبولیت کا راز ہماری سمارٹ نیس ہے۔۔اب ہم کس طرح مرغن کھانے کھا سکتے ہیں۔
ماوراء نے اپنی ٹیبل پر اندھیرا کر رکھا تھا۔۔اس لیےان کا کلوز اپ لینے میں بڑی دقت ہوئی اور جب دیکھا تو ۔۔۔۔۔۔۔یہ کیا وہ ایک ساتھ ایک وقت میں بریانی اور گجریلا تناول فرما رہی تھیں۔۔۔۔اور چونکہ دونوں ڈشز ذائقے میں بہت لذیذ ہوتی ہیں۔۔۔اور بہت مشکل سے بنتی ہیں۔۔ اسی لیے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ باقی کا کھانا بیگ میں چپکے چپکے بھر رہی تھیں۔ "

۔۔۔

تیسری سالگرہ میں ایک لڑی 'اراکین محفل، گانوں کی روشنی میں' شروع کی گئی، جس میں ایک محفلین ساجد اقبال نے دلچسپ تبصرہ کیا،

"حسینہ ”محفل“ کی طرف سے سب کے لیے!
اس شمع فروزاں کو طوفاں‌ سے ڈراتے ہو
اس شمع فروزاں کے پروانے ہزاروں ہیں

کئی محفلین کو حیرانی ہوئی، ابنِ سعید یوں گویا ہوئے،
"یہ حسینہء محفل کون؟

ساجد بھائی۔۔۔۔۔۔۔ آپ؟ ؟؟؟؟ o_O
۔۔۔

تیسری سالگرہ میں محفل اراکین کو ٹائٹل دینے کی لڑی کا اجراء ابن سعید بھائی نے کیا اور خود کو کمسن بوڑھا قرار دیا۔
۔۔۔

محمد وارث بھائی کی رگِ ظرافت پھڑکی اور وہ یوں گویا ہوئے،
"اچھا اگر احباب کو برا نہ لگے تو
سبھی ٹائٹل ہو گئے لیکن 'حسینۂ محفل' کا ٹائٹل کیا کسی مرد کو دیا جائے گا۔
۔۔۔

مغزل بھیا نے حجاب کو متین قرار دیا، وہ اس پر حیران ہوئیں۔ مغزل بھیا کا جوابی مراسلہ ملاحظہ فرمائیے،
"اگر آپ کی شان میں تحریف ہو گئی ہے تو میں نہ صرف اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں بلکہ دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں"۔
 
Top