تیرہویں سالگرہ محفلین کراچی - ایک نشست بالمشافہ

محمد وارث

لائبریرین
جس شدت سے زاہد نہاری سن کر انکار کیا ہے اس سے تو مجھے زاہد نہاری والے پر شک ہو رہا ہے۔۔۔:LOL::LOL:
صرف "نہاری" پر قبلہ۔ میری بیوی اٹھارہ سال بعد بھی لاہور کی نہاریاں یاد کر کے آہیں بھرتی ہے، اور میں نے آج تک چکھنا تو دور کی بات نہاری دیکھی بھی نہیں۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
صرف "نہاری" پر قبلہ۔ میری بیوی اٹھارہ سال بعد بھی لاہور کی نہاریاں یاد کر کے آہیں بھرتی ہے، اور میں نے آج تک چکھنا تو دور کی بات نہاری دیکھی بھی نہیں۔ :)
یار آپ تو بہت بدذوق ہیں پھر۔۔۔بھلا بتاؤ ۔۔۔نہاری بھی ناپسندیدہ ہو سکتی ہے آپ مجھے اپنا پوسٹل ایڈریس دیجیے گا میں پارسل بھجواؤنگا بھابھی کو۔۔۔
 
عرفان سعید

محفلین
قصور اسی کا ہے جو قصور میں میں پیدا ہو گا ۔۔۔
ہاہاہاہاہا
بچپن یاد کروا دیا۔ ہمارے ہمسائے کے بچوں کا گاؤں قصور تھا۔
ان سے جب بھی ان بن ہوتی، بڑا بھائی انہیں ہمیشہ یہی کہتا "قصور اسی کا ہے جو قصور میں میں پیدا ہوا ہے "
 
محمد وارث

لائبریرین
یار آپ تو بہت بدذوق ہیں پھر۔۔۔بھلا بتاؤ ۔۔۔نہاری بھی ناپسندیدہ ہو سکتی ہے آپ مجھے اپنا پوسٹل ایڈریس دیجیے گا میں پارسل بھجواؤنگا بھابھی کو۔۔۔
اچھا واقعی؟ میں سوچ رہا تھا کہ کوئی عقلِ سلیم رکھنے والا نہاری کیسے کھا سکتا ہے! :)
 
فہیم

لائبریرین
صرف "نہاری" پر قبلہ۔ میری بیوی اٹھارہ سال بعد بھی لاہور کی نہاریاں یاد کر کے آہیں بھرتی ہے، اور میں نے آج تک چکھنا تو دور کی بات نہاری دیکھی بھی نہیں۔ :)
لاہور کی نہاری اصل نہاری نہیں ہوتی بلکہ مزاق ہوتا ہے نہاری کے نام پر
آپ ایک بار کراچی کی نہاری ضرور ٹرائی کیجئے۔

ویسے تو کئی مشہور نہاری والے ہیں لیکن خود میں زاہد کی نہاری ہی ریکیمنڈ کروں گا :)
 
اصل میں آپ اور زیدی صاحب دونوں ہی رمضان میں غیر حاضر تھے۔ یہ نہاری وغیرہ کا موضوع ادھر چلا تھا رمضان میں "سحری افطاری میں کیا کھایا" والے تھریڈ میں۔ خوب لے دے ہوتی رہی وہاں بھی۔ :)
 
سید عمران

محفلین
سب کو ہی آیڈیاز سوجھ رہے ہیں اور کسی نہ کسی طور سالگرہ میں دامے درمے سخنے حصہ لے رہے ہیں تو ہمیں بھی کچھ دیر قبل یہ سوجھی کہ کیوں نہ کراچی میں رہنے والے محفلین ایک نشست کا اہتمام کریں کسی متفقہ مقام پر پھر اس کا احوال یہاں بیان کیا جائے اور اس سے سالگرہ کی لڑیوں میں ایک اضافہ بھی ہو گا اور یقینا دیگر محفلین کے لیے بھی یہ دلچسپی کا باعث ہوگی۔

اب اگلا مرحلہ یہ ہے کے میں تو صرف دو افراد سید عمران اور محمد عدنان اکبری نقیبی سے ہی واقف باقی ان کی اس سلسلے میں مدد بھی درکار ہو گی
آخر خرچہ بھی تو انہوں نے کرنا ہے :lol:
پھر بھیاز کیا خیال ہے۔۔۔آپ کا:rolleyes:
کوئی بات نہیں خرچہ اللہ کروادے گا۔۔۔
اگر تو واقعی میں کوئی پروگرام بن جائے
تو ان شاءاللہ ہم ضرور شرکت کریں گے
اور ساتھ میں امین کو زبردستی شرکت کرا چھوڑیں گے :)
آپ ملنے والے بنیں!!!
اگر یہ نشست میرے کراچی پہنچنے کے بعد ہو تو میں بھی حاضر ہوں
انشاءاللہ دس جولائی کے بعد
دس جولائی کے بعد بھی ملاقات رکھی جاسکتی ہے!!!
 
لاریب مرزا

محفلین

سید عمران

محفلین
عدنان بھائی سے ۔۔۔ :bighug:
عدنان بھائی نے کون سا اپنی جیب سے دینا ہے۔۔۔
حسین آباد کی فوڈ اسٹریٹ کے کونے پر بڑی سی مسجد ہے۔۔۔
اور بڑی سی مسجد کے کونے پر ڈھیر ساری سیڑھیاں۔۔۔
یہ کسی نہ کسی سیڑھی پر اپنا آنکڑا اٹکا لیں گے!!!
 
Top