رومن حروفِ تہجی میں ناموں کا اندراج کروانے والے محفلین متوجہ ہوں!

فرقان احمد

محفلین
ایسے محفلین کہ جنہوں نے اردو محفل میں شمولیت کے وقت اپنے نام کا رومن حروفِ تہجی میں اندراج کروایا تھا، اسے اردو رسم الخط سے بدلنا چاہیں تو اس لڑی میں اپنی اس خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یہ بات پیش نظر رہے کہ نام کی تبدیلی کی درخواست کے ساتھ ایسا نام بھی تجویز کیا جائے جو کہ آپ کے رومن اردو نام کی جگہ لے سکے۔ شکریہ!
 
آپ اپنے نام کی وہ املا لکھ دیں جو آپ چاہتے ہیں۔ اگر وہ نام دستیاب ہوا تو تبدیلی کر دی جائے گی۔ :) :) :)
میں محض اپنا فرسٹ نیم لکھوانا چاہتی ہوں، جب اکاؤنٹ بنایا تھا تو علم نہیں تھا کہ یوں ہو جاتا ہے. 'مریم' نام کی ایک محفلین ہیں محض ایک مراسلے کے ساتھ، چاہتی تو یہی ہوں کہ یہ نام میرا ہو جائے لیکن اگر کسی طرح یہ محفل کی پالیسی کے خلاف ہوا تو پھر Maryam رکھ دیجیے. :)
 
نہیں نہیں! یہی ٹھیک ہے۔ رومن حروفِ تہجی کی جانب کسی بھی پیش رفت کی ہم حوصلہ افزائی نہ کریں گے۔ :)
 
نہیں نہیں! یہی ٹھیک ہے۔ رومن حروفِ تہجی کی جانب کسی بھی پیش رفت کی ہم حوصلہ افزائی نہ کریں گے۔ :)
تو پھر ہمیں 'مریم' نام رکھنے دیجیے نا!
ایک ہی آئی ڈی ہے پہلے 'مریم' جو ایک مراسلے کے بعد کبھی کھولی ہی نہیں گئی. (دو تین وجوہات ہیں کہ میں صرف فرسٹ نیم رکھوانا پسند کروں گی. )
میں نے پہلے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پہلے بھی سعود بھائی نہیں مانے تھے. :(
 
شکیب

محفلین
میں محض اپنا فرسٹ نیم لکھوانا چاہتی ہوں، جب اکاؤنٹ بنایا تھا تو علم نہیں تھا کہ یوں ہو جاتا ہے. 'مریم' نام کی ایک محفلین ہیں محض ایک مراسلے کے ساتھ، چاہتی تو یہی ہوں کہ یہ نام میرا ہو جائے لیکن اگر کسی طرح یہ محفل کی پالیسی کے خلاف ہوا تو پھر Maryam رکھ دیجیے. :)
رومن میں نام ہو تو سب سے زیادہ مشقت ٹیگ کرنے میں اٹھانی پڑتی ہے... بھائی عارف کریم کو کتنی ہی بار اس لیے ٹیگ نہیں کیا جاتا تھا!:)
 
فرقان احمد

محفلین
تو پھر ہمیں 'مریم' نام رکھنے دیجیے نا!
ایک ہی آئی ڈی ہے پہلے 'مریم' جو ایک مراسلے کے بعد کبھی کھولی ہی نہیں گئی. (دو تین وجوہات ہیں کہ میں صرف فرسٹ نیم رکھوانا پسند کروں گی. )
میں نے پہلے بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا لیکن پہلے بھی سعود بھائی نہیں مانے تھے. :(
سعود بھیا نے ہماری بات بھی نہیں مانی تھی۔ :) ہم بھی صرف 'فرقان' کے طلب گار رہ چکے!
 
رومن میں نام ہو تو سب سے زیادہ مشقت ٹیگ کرنے میں اٹھانی پڑتی ہے... بھائی عارف کریم کو کتنی ہی بار اس لیے ٹیگ نہیں کیا جاتا تھا!:)
ارے رومن میں نام رکھنا مجھے بھی بالکل پسند نہیں ہے لیکن یہ تو اسلیے کہا کیوں کہ سال بھر پہلے بھی اس موضوع پر بات ہوئی تھی تو مریم نام کی ایک محفلین پائی گئی تھیں اس لیے میرا آئی ڈی نیم تبدیل نہ ہو سکا. اب اگر میں سولو نام رکھنا چاہتی ہوں تو اور کیا کروں؟ خواہش سے دست بردار ہونا اور وہ بھی اپنے اس ٹین ایج Hogwarts (اردو محفل) میں، نہیں نہیں نہیں!
(ابن سعید بھائی! رحم! :battingeyelashes: ) وہ (مریم) محفلین تو اب کبھی آئیں بھی نہیں ہیں.
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
ارے رومن میں نام رکھنا مجھے بھی بالکل پسند نہیں ہے لیکن یہ تو اسلیے کہا کیوں کہ سال بھر پہلے بھی اس موضوع پر بات ہوئی تھی تو مریم نام کی ایک محفلین پائی گئی تھیں اس لیے میرا آئی ڈی نیم تبدیل نہ ہو سکا. اب اگر میں سولو نام رکھنا چاہتی ہوں تو اور کیا کروں؟ خواہش سے دست بردار ہونا اور وہ بھی اپنے اس ٹین ایج Hogwarts (اردو محفل) میں، نہیں نہیں نہیں!
(ابن سعید بھائی! رحم! :battingeyelashes: ) وہ (مریم) محفلین تو کبھی آئیں بھی نہیں ہیں.
محترمہ کا اکاؤنٹ 18 دسمبر 2015 کا ہے، آخری دفعہ 19 مارچ 2016 کو دیکھی گئیں، امکان ہے کہ 20 جون 2017 کو بھی آئی ہوں گی لیکن لاگن نہیں ہوئیں...
اس حساب سے 21 ستمبر 2018 کو آمد متوقع ہے، تب تک انتظار کریں!
 
آخری تدوین:
پھر تو ہم خوش قسمت ہیں... فقیر شکیب احمد سے سیدھا چار حرفی "شکیب" تک... :p
جی جی بالکل. آپ کا 'نیا' نام تو جب جب ہماری آنکھوں کے سامنے سے گزرتا ہے ہمیں رشک وغیرہ آتا ہے.
ہاسا بھی آتا ہے یاد کر کے کہ آپ کو مخاطب کرنے میں کچھ محفلین کی طرف سے یہ غلطی بھی ہوتی رہتی تھی کہ 'فقیر' کہہ کر مخاطب کر دیا جاتا. ;) (ہم سوچتے کہ بندہ اتنا بھی کیا عاجز کہ نام کے ساتھ فقیر لگا کر گھومے اور بندے نے سرگوشی سن لی اور 'احمد' لگا کر گھومنا بھی بند کر دیا.
قرب قیامت کی نشانی وغیرہ. :p
)
 
سید عمران

محفلین
’’وہ‘‘ مریم تو اپنے عدنان بھائی کی بھی استانی نکلیں!!!
السلام علیکم!!!!!اب مجبوری تو ھماری دیکھئیے کسی کی تعرفیه تحریر پڑھ کر ھم سے بھی اپنا نزک سا دل سمبھالا نھیں جا ره تھا...بس ٹهان لی اپنا تعرف کرانے کی.....اب یھ بھی سمجھ نھیں آ رھی کیا لکھوں اور کیا نھیں مگر بات بڑھانے کے لئیے کچھ لکھنا تو پڑے گا ھی :) اردو تو ھمیں آتی نھیں کھ آپ سب معززین کے شایان شان لکھ سکیں مگر امید ھے کھ آپ سب ھمیں اردو سکھانے کی پوری کوشش کرں گے کیوں دماغ اور عقل دونوں ھی نپی تلی ھیں ھمارے پاس...
 
م حمزہ

محفلین
Mohd Hamza جناب آپ بھی توجہ فرمائیں آپ کو ٹیگ کرنے میں بھی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے
سر میں یہ لڑی دیکھنے سے پہلے ہی اس بارے میں سوچا کرتا تھا کہ مدیراں صاحبان کو اس سے متعلق عرض کروں۔ لیکن عین وقت پر دماغ سے نکل جاتا تھا۔ آپ کی نوازش جو اس طرف دھیان دلایا۔
متعلقہ مدیران سے گزارش ہے کہ میرا نام بھی خالص اردو میں بدل دیں۔
فرقان احمد
محمد تابش صدیقی
 
Top