تیرہویں سالگرہ محفلین کے لیے "نمائندہ تصویر" یا "دستخط" کا انتخاب کریں!

یاز

محفلین
برادرم محمد امین صدیق کے لئے دوسری تجویز کردہ ڈی پی
DKfz4svVAAAP2In.jpg
 
ابن سعید بھائی کے لیے! معلوم نہیں، ہم انہیں ٹیگ کیوں نہیں کر پا رہے ہیں۔۔۔!

three-smileys-7485320.jpg
یہ غالباً پہلا موقع ہے جب ہم نے نمائندہ تصویر میں اپنی تصویر کی بجائے کچھ اور استعمال کیا ہے۔ البتہ تھوڑی قطع و برید کے ذریعہ کناروں سے اضافی سیاہی کو کسی حد تک کم کر دیا ہے۔ #پبلک_ڈیمانڈ! :) :) :)
 
فرقان احمد

اللہ اللہ!

یہ تو ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ :) ویسے اصل کریڈٹ ہادیہ کو جاتا ہے۔ :)
 
شکر ہے کہ معاملہ اوتار پر ہی ٹل گیا۔ دستخط بدلنا شاید کم از کم ہمارے لیے آسان نہ تھا۔ یہ دستخط ہماری مرحومہ والدہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہماری کوشش یہی رہتی ہے کہ اِن کو نہ چھیڑا جائے۔ یہ تو شکر ہے کہ ہادیہ نے دونوں آپشن فراہم کر رکھے ہیں سو کام چل گیا۔
آپ تو اچھے خاصے صاحب اختیار شخصیت ہیں، بوقت ضرورت تھوڑی بہت بے ایمانی بھی کر سکتے ہیں۔ :) :) :)

سننے میں آیا ہے کہ مدیران مراسلوں پر اراکین کی دی گئی درجہ بندیاں ختم کر سکتے ہیں؟ :) :) :)
 
ہادیہ

محفلین
آپ تو اچھے خاصے صاحب اختیار شخصیت ہیں، بوقت ضرورت تھوڑی بہت بے ایمانی بھی کر سکتے ہیں۔ :) :) :)

سننے میں آیا ہے کہ مدیران مراسلوں پر اراکین کی دی گئی درجہ بندیاں ختمر کر سکتے ہیں؟ :) :) :)
ابن سعید بھیا اتنی مشکل سے "صرف اس تھریڈ" میں مدیر صاحب فرقان احمد بھیا کو قابو کیا تھا ۔۔ :cautious:تھوڑا رعب جھاڑنے کی کوشش کی تھی۔۔:p
آپ کونسی پٹیاں سرِ محفل پڑھا رہے ہیں ۔۔:unsure::cautious:
توبہ توبہ بے ایمانی کی ترغیب دے رہے وہ بھی رمضان مبارک میں۔۔ :p
توبہ کریں۔۔:confused:
 
ہادیہ

محفلین
نعوذ باللہ! بھلا ہم نے کب ترغیب دی بے ایمانی کرنے کی؟ وہ تو ہم موصوف کی اہلیت و اختیارات کی بات کر رہے تھے۔ :) :) :)

بقول آر جے نوید، جھوٹ بولوں تو:

یہ کیا تھا۔۔۔:eek:
اختیارات کے ساتھ ساتھ جو کہہ رہے تھے "بے ایمانی" کا وہ؟ :unsure::p
 
فاخر رضا

محفلین
فرقان احمد اور ہادیہ کے پیش کئے گئے ڈی پی 18 زبردست کے ساتھ سر فہرست ہے
ایک یاز کے لئے اور ایک مابدولت کے لئے
یہاں مابدولت سے مراد ڈاکٹر فاخر ہیں سچ مچ کے مابدولت نہیں
 
ویسے لوگوں کو ان کے اوتار سے پہچاننے کی جو عادت سی پڑ گئی تھی، اس لڑی نے اس کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اب مراسلات کی فہرست کھنگالتے ہوئے اکثر ناموں پر توجہ دینے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ :) :) :)
 
فاخر رضا

محفلین
ویسے لوگوں کو ان کے اوتار سے پہچاننے کی جو عادت سی پڑ گئی تھی، اس لڑی نے اس کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اب مراسلات کی فہرست کھنگالتے ہوئے اکثر ناموں پر توجہ دینے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ :) :) :)
آپ ایک چشم زدن میں اسے تبدیل کرسکتے ہیں سر جی
دیر کس بات کی ہے
یہی مسکوٹیاں ہورہی تھیں ناں
 
یاز

محفلین
ویسے لوگوں کو ان کے اوتار سے پہچاننے کی جو عادت سی پڑ گئی تھی، اس لڑی نے اس کا بیڑہ غرق کر دیا۔ اب مراسلات کی فہرست کھنگالتے ہوئے اکثر ناموں پر توجہ دینے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ :) :) :)
بجا فرمایا جناب۔
ہم تو اپنے مراسلہ جات کو پہچاننے سے ہی قاصر ہوئے جا رہے ہیں۔
 
Top