شہزادوں جیسی آن بان والا کیپٹن وطن پر قربان ہوگیا

جان

محفلین
ملک و قوم سے غداری کر کے اپنے مطالبات منوانے کی بجائے عوام کی سپورٹ کے ساتھ ایک مضبوط حکومت قائم کیوں نہیں کرتے
پاکستان مخالف تحاریک دشمن ہی چلاتی ہیں اور آلہ کار کون لوگ بنتے ہیں کہنے سے لوگوں کو بد ہضمی ہو جاتی ہے

سب سے پہلے پاکستان باقی سب بعد میں
محترمہ آپ سے گزارش ہے کہ دوسروں کی رائے کا احترام کریں اور یہ صرف آپ کی رائے ہے اور اسے عقل کل مانتے ہوئے دوسروں کی تضحیک سے گریز کریں۔ پاکستان مخالف تحریک دشمن ہی چلاتے ہیں لیکن ان کو موقع کون فراہم کرتا ہے؟ تاریخ پڑھی ہے آپ نے 1971 کی؟ بلوچستان میں آزادی کی تحریک کی؟ کیا یہ ایسے ہی چلنا شروع ہو گئی ہیں؟ ان میں ہمارا اپنا کوئی قصور نہیں؟ ہم دودھ کے دھلے ہیں؟ یاد رکھیں کہ طاقت کا بے دریغ استعمال ایسی تحاریک کا سبب بنتا ہے۔ یہ سوچ کہ ہر مسئلے کا حل طاقت ہے ہمیشہ اسی نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔ اس لیے کہتے ہیں کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں اور ہمارے ملک میں بالکل اس کی ضد پہ نظام چلانے کی کوشش جاری ہے جو آج سے پانچ صدیوں بعد بھی ایسے ہی ناکام رہے گی۔
 
جان

محفلین
آپ ہر مراسلے میں ذاتیات پہ کیوں اتر آتی ہیں؟ میں نے کہیں یہ نہیں کہا آپ کی فوج یا میرے سیاستدان۔ جو غلط سمجھتا ہوں کہنے کا حق رکھتا ہوں لہذا آپ سے پھر گزارش ہے جذبات سے باہر نکل کر صرف دلیل سے جواب دیں۔
 
شاہد شاہ

محفلین
بھائی آپ کافی سمجھدار ہیں۔ تاریخ سے سبق کیوں نہیں سیکھتے۔ ماضی میں جو عوامی قوت سے حکمران آئے انکے ساتھ اسٹیبلشمنٹ نے کیا سلوک کیا؟ مجیب الرحمان کی جائز حکومت حوالے کرنے کی بجائے اسکو جیل میں ڈلوا دیا۔ اور اپنی اجارہ داری جبرا قائم کرنے کے چکر میں آدھا ملک گنوا دیا۔ پھر بھٹو جیسے مقبول عوامی لیڈر تختہ پھانسی پر لٹکا دیا۔ اب کس مقبول یا غیر مقبول جمہوری لیڈر کی مجال جو اسٹیبلشمنٹ کے سامنے کھڑا ہو؟ عوامی قوت انکے آگے کوئی معنی نہیں رکھتی
جان
 
زنیرہ عقیل

محفلین
محترمہ آپ سے گزارش ہے کہ دوسروں کی رائے کا احترام کریں اور یہ صرف آپ کی رائے ہے اور اسے عقل کل مانتے ہوئے دوسروں کی تضحیک سے گریز کریں۔ پاکستان مخالف تحریک دشمن ہی چلاتے ہیں لیکن ان کو موقع کون فراہم کرتا ہے؟ تاریخ پڑھی ہے آپ نے 1971 کی؟ بلوچستان میں آزادی کی تحریک کی؟ کیا یہ ایسے ہی چلنا شروع ہو گئی ہیں؟ ان میں ہمارا اپنا کوئی قصور نہیں؟ ہم دودھ کے دھلے ہیں؟ یاد رکھیں کہ طاقت کا بے دریغ استعمال ایسی تحاریک کا سبب بنتا ہے۔ یہ سوچ کہ ہر مسئلے کا حل طاقت ہے ہمیشہ اسی نے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔ اس لیے کہتے ہیں کفر کا نظام تو چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں اور ہمارے ملک میں بالکل اس کی ضد پہ نظام چلانے کی کوشش جاری ہے جو آج سے پانچ صدیوں بعد بھی ایسے ہی ناکام رہے گی۔
جس طرح میری رائے کا آپنے احترام کیا الحمد اللہ آپ کی رائے کا بھی اسی طرح احترام مجھ پر فرض ہے
کیوں کہ آپ سب میر ے لیے بہت قابل احترام ہیں

تحاریک اگر تعمیری ہوں تو اسے حقوق کی جنگ کہا جاتا ہے
تحاریک اگر تخریبی ہو اور ملک توڑنے کے لیے دشمن ممالک سے مل کر چلائی جا رہی ہوں تو انہیں غدار کہتے ہیں

اب فیصلہ ہم نے کرنا ہے کہ ہم ملک کی سلامتی کو داؤ پر لگانے کی بجائے اندرونی طور پر ملک میں کس طرح اصلاحات لاتے ہیں اور کس طرح عوام کو مطمئن کر کے اپنی تحریک کا حصہ بناتے ہیں

جوڑنے والے محبت وطن اور توڑنے والے ہمیشہ غدار کہلاتے ہیں اور میں کسی کی طرف اشارہ نہیں کر رہی جنرل بات بتا رہی ہوں
 
زنیرہ عقیل

محفلین
آپ ہر مراسلے میں ذاتیات پہ کیوں اتر آتی ہیں؟ میں نے کہیں یہ نہیں کہا آپ کی فوج یا میرے سیاستدان۔ جو غلط سمجھتا ہوں کہنے کا حق رکھتا ہوں لہذا آپ سے پھر گزارش ہے جذبات سے باہر نکل کر صرف دلیل سے جواب دیں۔
یہ آپ کا مطلب آپ کی ذات نہیں محترم یہ جنرل بات ہو رہی ہے
 
زنیرہ عقیل

محفلین
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’’ہماری قوم کی تاریخ یاد رکھنے کی صلاحیت بہت کم ہے، ابھی کچھ عرصہ ہی گزرا ہے فاٹا میں امن آیا ہے اور لوگوں نے ایک نئی تحریک شروع کردی ہے‘‘۔
پاک فوج کے سربراہ نے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’’کچھ لوگ پاکستان میں جو باہر سے اور اندر سے پاکستان کی سالمیت کے درپے ہیں، انہیں ہم یہ بتانا چاہتے ہیں آپ چاہے جو بھی کرلیں جب تک پاک فوج کے پیچھے قوم کھڑی ہے پاکستان کو کچھ نہیں ہوسکتا‘‘۔
 
زنیرہ عقیل

محفلین
ہمیشہ سے جب قوموں کو حقوق نہیں ملتے تو زندہ قومیں اپنے حقوق کے لیے جدو جہد کرتی ہیں
تعمیری تخریبی اس لیے کہا کہ جدو جہد تعمیری ہونی چاہیے نہ کی تخریبی اور اغیار کے اشاروں پر ہونی چاہیے.

فوج ایک ادارہ ہے اور ادارے جوڑ توڑ کے ذمے دار نہیں ہوتے
حکومتیں جو پالیسیاں بناتی ہیں وہی اداروں کو اپنے طور پر چلانے کی کوشش کرتی ہیں
لیکن یہاں پر ادارے کو نشانہ بنایا جا رہے ہے
ملک جس سیاست دان نے توڑا تھا ان کا نام لیتے ہوئے یہاں لوگ گھبراتے کیوں ہیں یہ سمجھ نہیں آتا

آج اگر ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم ایک مضبوط حکومت قائم کرینگے جو انصاف دلائے تمام قومیتوں کو چاہے وہ پختون ہو ں یا کوئی اور قوم تو یہی ادارے ہماری مدد کرینگے اور ہم انسے تعمیری کام لے سکتے ہیں کیوں کہ فوج ہماری اپنی ہے

عوام آج تک چور ڈاکو چنتے آئے ہیں تو پھر اداروں سے گلے شکوے کیوں؟

ایک جنرل نے امریکہ کے ساتھ اتحاد کیا اور پاکستان کے اڈے انکے حوالے کیئے ڈرون حملے کروائے عوام کو شہید کروایا لیکن اس جنرل کو کچھ کہنے کی بجائے ہم اپنے ادارے کو برا بھلا کہنے لگے

قصور ادارے کا نہیں ہمارے پورے سسٹم کا ہے حقوق تمام قومیتوں کا حق ہے مگر اس کے حصول کے لیے قوموں کو ملک دشمن تحریکوں کی نہیں بلکہ ملک کی بھاگ ڈور ایک اچھے شخص کے ہاتھ دے کر اپنے جائز مطالبات منوانے کی ہے
 
سید ذیشان

محفلین
شاید میں اکیلا ہی اس کپتان کا ہامی تھا
مگر آپ جس غدار کو ہیرو کہ رہی ہیں اسنے پاکستان میں دفن ہونا بھی پسند نہیں کیا
اس کی اولاد بھی اسی کی طرح ہے
لیکن آپ اپنی پسند نہ پسند میں خود مختار ہیں
میں آپ کے جواب کے اس حصے سے غیر متفق ہوں جس میں آپ نے دشمنی کا ذکر کیا تھا
محفل میں مخالفت تک کے الفاظ ٹھیک ہیں مگر دشمنی تو میری کسی سے بھی نہیں
بھائی کہیں پر دفن ہونے یا نہ ہونے سے فرق نہیں پڑتا۔ اگر آپ کی بات کو مان لیا جائے تو سوال اٹھتا ہے کہ قائد اعظم کے دوست اور پاکستان کے بانیان میں سے ایک، محمود آباد کے راجہ، ایران میں کیوں دفن ہوئے؟
 
زنیرہ عقیل

محفلین
آپ اس سے پہلے مسلمان ہیں۔۔۔
اور اسلام ہر مسلمان سے عفو و درگزر کا مطالبہ کرتا ہے!!!
محترم بھائی ہم یہاں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں کوئی ذاتی جھگڑا نہیں چل رہا
ایک بھائی نے ریٹنگ دی جو غیر ضروری تھی تو میں نے بھی نا چاہتے ہوئے دی تاکہ احساس ہو اگلے کو
باقی آپ نے بہن جی کے بارے میں کہا تو انسے تو میں پہلے ہی معذرت کر چکی ہوں

پھر بھائی آپ نے کیوں اس معاملے کو ہوا دی؟
 
زنیرہ عقیل

محفلین
لیکن حیرت اس بات پر کہ لڑی میں اتنی ساری گفتگو ہوئی اور ہر ایک نے مجھے ہمت علی خان سمجھا بقول میرے ایک بھائی کے ہاہاہاہا

ویسے ایک بات کہوں؟ کچھ لوگ مجھے کمیونسٹ کہتے ہیں کچھ مجھے مولوی ٹائپ کہتے ہیں ہاہاہاہا اسلام ، وطن اور پختون کے خلاف کوئی بات سنوں تو مجھے غصہ آتا ہے اور لڑتی بھی ہوں

انٹیلیکچویل کہا جا سکتا ہے ہاہاہاہا
 
چلیں ٹیسٹ کر لیتے ہیں ہاہا۔

خورے دمرہ خصہ خہ نہ وی۔ نوی زے دے لگ وخت بہ لگی سہ خلق اوپیژانے، بیا خیر دے جنگ کوا ہاہا
 
سید عمران

محفلین
محترم بھائی ہم یہاں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں کوئی ذاتی جھگڑا نہیں چل رہا
ایک بھائی نے ریٹنگ دی جو غیر ضروری تھی تو میں نے بھی نا چاہتے ہوئے دی تاکہ احساس ہو اگلے کو
باقی آپ نے بہن جی کے بارے میں کہا تو انسے تو میں پہلے ہی معذرت کر چکی ہوں

پھر بھائی آپ نے کیوں اس معاملے کو ہوا دی؟
ہم تو یہ سمجھے کہ معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی!!!
:sad2::sad2::sad2:
 
زنیرہ عقیل

محفلین
چلیں ٹیسٹ کر لیتے ہیں ہاہا۔

خورے دمرہ خصہ خہ نہ وی۔ نوی زے دے لگ وخت بہ لگی سہ خلق اوپیژانے، بیا خیر دے جنگ کوا ہاہا
گرانہ رورہ....... ستاسو ڈیرہ مننہ

در اصل زما د راتلو سرہ دوی زما پہ ہر پوسٹ باندے خندا کولہ
باقی دومرہ خو زہ ہم پوھیگم
 
شاہد شاہ

محفلین
یہ اردو کا فورم ہے۔ خلائی مخلوق کی زبان مناسب فارم میں استعمال کریں۔ شکریہ
ٹھیک دہ گرانہ رورہ............. ستا ڈیرہ ڈیرہ مننہ
ڈیرہ خوشحالہ شوم چہ ستاسو غوندہ پرسنیلٹی ہم دلتہ موجودہ تھا چہ دو لفظونو پہ حسن پوھیگی
 
Top