کتب خانے مسعود جھنڈیر ریسرچ لائبریری

محمد داؤد

محفلین
ملک غلام محمد چوغطہ(1936-1865)علاقہ کے ایک معروف دانشور زمین دار تھے جن کی چند سو کتابیں ان کے نواسوں میاں مسعود احمد جھنڈیر، میاں محمود احمد اور میاں غلام احمد کو وراثت میں ملیں۔ اور یہی کتابیں اس بڑی لائبریری کا وجود بنیں۔ جھنڈیر حضرت غازی عباس علمدار بن حضرت علی رضی تعالیٰ عنہ کی اولاد ہیں۔ اور یہ خاندان درمیانہ درجہ کے محنتی زمیندار ہیں۔ لائبریری کا نام بڑے بھائ میاں مسعود کے نام کی نسبت سے رکھا گیا ہے۔ محمد ہارون موسیٰ ایم بی اے(امریکہ)لائبریری کے سیکرٹری ہیں۔ ڈاکٹر محمد فیصل مسعود جھنڈیر ایف آر سی پی(مقیم کینڈا)غیر ملکی نادر کتب بھیجتے رہتے ہیں۔
میاں غلام احمد جھنڈیر کو یوم آزادی 2013 کے موقع پر اس "قومی ورثہ کو جمع اور محفوظ کرنے پر" صدارتی قومی سول ایوارڈ "تمغہ امتیاز" دیا گیا ہے۔ یہ(جاری)
 
Top