عطر فروش مشکل میں

DarweshPk

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ

میں ایک عطر فروش ہوں مجھے عطر کی دکان کھولے چار ماہ ہونے والے ہیں مجھے کاروباری حوالے سے مشاورت چاہیے میں کچھ مسائل کا شکار ہوں ایک لاکھ پچاس ہزار مقروض ہوں
 
ابن توقیر

محفلین
وعلیکم السلام!
بھائی مزید کچھ تفصیل لکھیے،کن مسائل کا شکار ہیں؟ مارکیٹ کیسی ہے؟ گاہکوں کی روٹین کیا ہے؟ آس پاس مزید کتنے عطرفروش ہیں؟ اوسط کتنی سیل ہے روز کی؟ نقدمال بکتا ہے یا ادھار بھی دینا پڑتا ہے؟ دکان کا آغاز کرتے ہی قرض اٹھا لیا تھا؟ مقروض ہونے کا مطلب تو یہ ہوا کہ بیک اپ کی گنجائش نہیں ہے؟
صرف عطرتک محدود ہیں؟ جس علاقے میں دکان ہے وہاں مزید کن چیزوں کی ’’لاگت‘‘ زیادہ ہے؟
 
پہلے یہ میسج دیکھیں بعد میں آپ کے سوالوں کے جواب دیتا ہوں
عبدالباسط درویش کراچی جامعہ بنوریہ کا فاضل
سنہ 2015
عمر 25
شادی شدہ
ایک بچی

بندے نے تین ماہ قبل عطر کی دکان کھولی
اس سے قبل تدریس اور لنڈے کا کام کا کیا ہے

کام شروع کرنے کے لیے بندے نے فیس بکی احباب سے تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار قرض لیا، بندے کی امید تھی کہ اگست تک سارا قرض ادا کردیں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا
پہلے ماہ 27000 سیل کی
دوسرے ماہ 28000* سیل کی
تیسرے ماہ جوکہ سیزن تھا یعنی رمضان المبارک تھا لیکن بلکل ہلکا رہا پورے ماہ پینتالیس ہزار سیل کی
جبکہ بعض لوگ رمضان ایک دن میں دس ہزار سے لیکر ایک لاکھ سیل کرتے ہیں
بندہ بہت پریشان سرمایہ ( جیب میں )کچھ بھی نہیں اگست میں 70 ہزار لوٹانے ہیں

دوکان بھی ابھی تک سہی نہیں چلی اکیلا بندہ ہوں دو بڑے بھائی لنڈے کا کام کرتے ہیں پولیسٹر وہ میرے بس میں نہیں مشقت والا کام ہے

اب مجھے کیا کرنا چاہیے
 
DarweshPk

محفلین
وعلیکم السلام!
بھائی مزید کچھ تفصیل لکھیے،کن مسائل کا شکار ہیں؟ مارکیٹ کیسی ہے؟ گاہکوں کی روٹین کیا ہے؟ آس پاس مزید کتنے عطرفروش ہیں؟ اوسط کتنی سیل ہے روز کی؟ نقدمال بکتا ہے یا ادھار بھی دینا پڑتا ہے؟ دکان کا آغاز کرتے ہی قرض اٹھا لیا تھا؟ مقروض ہونے کا مطلب تو یہ ہوا کہ بیک اپ کی گنجائش نہیں ہے؟
صرف عطرتک محدود ہیں؟ جس علاقے میں دکان ہے وہاں مزید کن چیزوں کی ’’لاگت‘‘ زیادہ ہے؟

چونکہ شروع میں ہی قرض لیکر کام شروع کیا
مارکیٹ کے بجائے ایک بڑی مسجد ہے
مارکیٹ کا حال خراب
آس پاس دو عطر فروش ہیں
روزانہ سیل چوتھے ماہ کم رہی یعنی پورے ماہ چھ سے دس ہزار سیل ہوئی
مال نقد بکتا ہے
جی شروع میں ہی قرض لے کر کام شروع کیا
بیک اپ کی گنجائش نہیں
جی جی عطر میں پرفیوم بوڈی اسپرے روم اسپرے پیک لوز سب داخل ہیں اس کے علاوہ محدود ٹوپی تسبیح وغیرہ

آخری سوال کا جواب نہیں دے سکتا لاعلم ہوں
 
درویش بھائی، میں آپ کے پاس فیس بک پر بھی ایڈ ہوں۔
کوئی بھی کاروبار شروع میں صبر و تحمل کا متقاضی ہوتا ہے۔ چار ماہ پریشان ہونے کے لیے بہت کم عرصہ ہے۔
ریٹرن آن انویسٹمنٹ اپنا پورا وقت تو لے گی۔
فیس بک کے علاوہ، علاقے میں اچھے انداز سے ایڈورٹائزمنٹ کیجیے۔ محنت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیے۔ ان شاء اللہ بہتری آئے گی۔
رب یسر ولا تعسر وتمم بالخیر
اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی والا معاملہ فرمائے۔ آمین۔
 
ابن توقیر

محفلین
اس سے قبل بھی آپ یہ کام کرچکے ہیں؟ جیسے آپ نے میسج میں 2015 لکھا۔تب آپ نے کام کیوں چھوڑ دیا تھا؟کیا آپ مستقل مزاج ہیں؟ تدریس بھی ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں یا صرف کاروبار پر توجہ ہے؟
 
اس سے قبل لنڈےکا کام کیا ہے
جوکہ پوری مارکیٹ بند ہونے کی وجہ سے وہ کام ختم
ساتھ میں تدریس بھی جاری ہے
اب الحمد للہ
کچھ بہتری محسوس ہورہی فیس بک سے لوگ منگوانے لگے ہیں
 
DarweshPk

محفلین
درویش بھائی، میں آپ کے پاس فیس بک پر بھی ایڈ ہوں۔
کوئی بھی کاروبار شروع میں صبر و تحمل کا متقاضی ہوتا ہے۔ چار ماہ پریشان ہونے کے لیے بہت کم عرصہ ہے۔
ریٹرن آن انویسٹمنٹ اپنا پورا وقت تو لے گی۔
فیس بک کے علاوہ، علاقے میں اچھے انداز سے ایڈورٹائزمنٹ کیجیے۔ محنت کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیے۔ ان شاء اللہ بہتری آئے گی۔
رب یسر ولا تعسر وتمم بالخیر
اللہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی والا معاملہ فرمائے۔ آمین۔
آمین ثم آمین جزاک اللہ خیرا بھائی
ابھی تھوڑی بہتری آنے لگی ہے
 
Top