ٹائپو لیبز ۲۰۱۷

سعادت

تکنیکی معاون
حال ہی میں (۶ تا ۸ اپریل) منعقد ہونے والی ٹائپوگرافی کانفرنس، ٹائپو لیبز ۲۰۱۷، میں پیش کی جانے والی گفتگوؤں [۱] کی ویڈیوز ویب پر دستیاب ہیں۔ ابھی صرف دو ویڈیوز ہی دیکھی ہیں، سو ان کے روابط اور مختصر تبصرے شامل کر رہا ہوں:

---

Interpolating the Future، از جان ہڈسن:


اس گفتگو میں جان ہڈسن نے ان آئیڈیاز کا ایک جائزہ پیش کیا ہے جو اوپن‌ٹائپ ویری‌ایبل فونٹس کی ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہو سکتے ہیں۔ ان آئیڈیاز میں سے ایک عربی خطوط کا کشیدہ بھی ہے، جس کے بارے میں کچھ گفتگو یہیں محفل پر بھی ہوئی تھی (اوپن‌ٹائپ ویری‌ایبل فونٹس والی لڑی دیکھیے)۔

---

Liberating Digital Type from the Metal Rectangle، پینل ڈسکشن:


دھاتی ٹائپ کا مستطیل آج بھی ڈیجیٹل ٹائپوگرافی میں استعمال کیا جاتا ہے: خط چاہے لاطینی، عربی، دیوناگری، یا کوئی بھی ہو، اس کے تمام گلفس ایک مستطیل کے اندر محدود ہوتے ہیں، اور انہی مستطیلوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر گلفس سے الفاظ اور الفاظ سے سطریں بنائی جاتی ہیں۔ یہ اپروچ لاطینی خط کے لیے تو چل جاتی ہے، لیکن دیگر ’پیچیدہ‘ خطوط، جیسے ہمارا نستعلیق، اس کے اندر فِٹ نہیں بیٹھتا۔ Just van Rossum، جو مشہور لائبریری فونٹ‌ٹُولز (اور ٹی‌ٹی‌ایکس) کے خالق ہیں، نے اسی بارے میں کچھ عرصہ پہلے ایک ٹوئیٹ کی تھی:

یہ گفتگو اسی مستطیل کے بارے میں ہے اور ان کوششوں کا جائزہ لیتی ہے جو ڈیجیٹل ٹائپ کو اس مستطیل سے ’آزاد‘ کرانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ کافی دلچسپ ہے، اور کئی مرتبہ نستعلیق کا ذکر بھی ہوا ہے۔

---

[۱] ’گفتگوؤں‘ کوئی لفظ ہوتا بھی ہے یا نہیں؟!
 

arifkarim

معطل
یہ گفتگو اسی مستطیل کے بارے میں ہے اور ان کوششوں کا جائزہ لیتی ہے جو ڈیجیٹل ٹائپ کو اس مستطیل سے ’آزاد‘ کرانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ کافی دلچسپ ہے، اور کئی مرتبہ نستعلیق کا ذکر بھی ہوا ہے۔
ببل کرننگ کا آئیڈیا اچھا ہے پر کیا یہ ان نستعلیق فانٹس پر بھی کام کرے جس میں نقاط اور خالی تختیاں الگ الگ ہوتی ہیں؟ ببل کرننگ کا ایک تعارفی ویڈیو:
18 منٹ پر نستعلیق فانٹ سیمپل
 

arifkarim

معطل
سعادت
ویسے ببل کرننگ کا آئیڈیا نیا نہیں ہے۔ آج سے 8 سال قبل ہم یہیں محفل پراس سے ملتا جلتا آئیڈیا پیش کر چکے ہیں:
b185.gif

Corel.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
ببل کرننگ کا آئیڈیا اچھا ہے پر کیا یہ ان نستعلیق فانٹس پر بھی کام کرے جس میں نقاط اور خالی تختیاں الگ الگ ہوتی ہیں؟
یہ مسئلہ سپیسنگ/کرننگ سے تھوڑا سا الگ ہے۔ اوپر موجود وڈیوز میں جان ہڈسن نے بھی یہ بات کہی تھی کہ پیچیدہ خطوط میں نقاط یا اعراب کی اپنے بنیادی گلف کے ساتھ پوزیشننگ یا دیگر گلفس کی وجہ سے ان کی ایڈجسٹمنٹ اوپن‌ٹائپ کے کمزور ترین پہلوؤں میں سے ایک ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
Behdad Esfahbod & Dominik Röttsches :


اس گفتگو میں ڈومینیک نے گوگل کروم کے اندر ویری‌ایبل فونٹس کی سپّورٹ کا جائزہ پیش کیا ہے، جبکہ بہداد نے ویری‌ایبل فونٹس بنانے کے لیے فونٹ‌ٹُولز پر مبنی پائپ‌لائن کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ ڈومینیک نے ڈیمو کے دوران نوٹو سینز عریبک بھی استعمال کیا ہے، جو ایک ویری‌ایبل فونٹ ہے اور جس کے اندر وزن اور چوڑائی کے axes موجود ہیں۔ Axis-Praxis (جو براؤزرز کے اندر ویری‌ایبل فونٹس کے ساتھ کھیلنے کے لیے ایک ویب‌سائٹ ہے) اور Typeshift App (جو ویری‌ایبل فونٹس کی پروٹوٹائپنگ کے لیے ایک ٹُول ہے) کا بھی ذکر ہے۔

نوٹو سینز عریبک اور نوٹو سینز عریبک یو‌آئی کے ایلفا نسخے نوٹو فونٹس کی گِٹ‌ہب ریپو سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
نستعلیق میں تحریری ویری ایبل فونٹ بن سکتا ہے
جی۔ نستعلیق فونٹس میں مختلف اوزان، جیسے تحریری، ریگولر، بولڈ، وغیرہ، اور خفی اور جلی آپٹیکل سائزز کے لیے اوپن‌ٹائپ ویری‌ایشنز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پھر مستقبل میں اگر اوپن‌ٹائپ ویری‌ایشنز کی بدولت کشیدہ بھی ممکن ہوا تو اس کے ساتھ بھی تجربات کیے جا سکتے ہیں۔
 
نوٹو سینز عریبک اور نوٹو سینز عریبک یو‌آئی کے ایلفا نسخے نوٹو فونٹس کی گِٹ‌ہب ریپو سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
نوٹو سینز عریبک بہت خوبصورت فونٹ ہے تاہم اردو میں "ے" کے ساتھ تھوڑا سا مسئلہ ہے کہ " بے ، پے ، جے، چے، یے"وغیرہ میں نقطے ے کے ساتھ مل جاتے ہیں۔۔۔
 
Top