وائلڈ لائف پارک، لوئی بھیر، اسلام آباد

گھر سے محض 5 منٹ کی مسافت پر وائلڈ لائف پارک موجود ہے۔ مگر آخری دفعہ یہاں نو سال پہلے یونیورسٹی کے ہم جماعت ساتھیوں کے ساتھ گیا تھا۔ اتنا قریب ہونے کے باوجود دوبارہ جانا نہ ہو سکا۔
یہاں پہلے ایک شیر گھر موجود تھا جو کہ بعد میں ایک کالج کے سٹوڈنٹس کی شرارت کے باعث ختم کرنا پڑا۔ اور شیروں کو پنجروں میں بند کر دیا گیا۔شیر گھر کے علاوہ وہاں بندر گھر، چڑیا گھر اور دیگر جانور بھی موجود ہیں۔
کل بیٹی نے پارک کی فرمائش کی تو فوری طور پر لوئی بھیر پارک ذہن میں آیا۔ کہ شاید اب بھی وہاں کچھ باقی ہو۔
پہلے بندر گھر کی سمت گئے. وہاں سے آگے کا راستہ باڑ لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ جس سے گمان یہی ہوا کہ آگے موجود جانور اب یہاں نہیں ہیں۔
بندر گھر میں بندر موجود تھے۔ مگر باہر دو سور پھر رہے تھے، جس کی بنا پر بغیر تاخیر گاڑی وہاں سے موڑ لی۔
پھر چڑیا گھر کی طرف آئے۔ یہاں انواع و اقسام کے پرندے موجود ہیں۔
پہلے کچھ تصاویر پرانے ٹور کی۔
پھر کچھ تصاویر پرندوں کی اور کچھ راستے کے دیگر مناظر کی۔
27032008099_zpsmaidibf0.jpg

یہ تصویر پرانی ہے، مگر بورڈ ابھی بھی یہی لگا ہے۔ جہاں بندر گھر لکھا ہے، اس کے ساتھ ہی اب باڑ لگا کر آگے کا راستہ بند کر دیا گیا ہے۔
 
2008 میں پنجروں میں موجود شیر اور شیرنی
27032008117_zpsbmngyqrd.jpg


27032008102_zps7qzlp57i.jpg

27032008126_zpsbxnjxjrp.jpg


شیر کی معیت میں
27032008105_zpsqye3rkqe.jpg


اُس وقت ہم موجودہ رہائش گاہ میں شفٹ ہوئے تھے. تو دوستوں کو یونیورسٹی سے واپسی پر گھر دکھانے لایا اور ساتھ ہی پارک بھی گئے تھے. اسی لیے یونیفارم میں ہوں. :)
 
آخری تدوین:
بچپن میں اسلام آباد کا شیر سفاری دیکھا تھا۔ اب معلوم نہیں یہ وہی مقام ہے یا کوئی اور
جی یہ وہی ہے. مگر کالج کے سٹوڈنٹس کی شرارت کی باعث ایک شیرنی بپھر گئی تھی. اس کے بعد بند کر دیا تھا. پھر پنجروں میں ڈال دیا تھا. اب وہ بھی نہیں. :(
 
ایک چھوٹا سا پھول جو بڑی مقدار میں لگا تھا.
20170319_161148_HDR_zpsmh9gcgy5.jpg

موبائل کیمرے کے لیے خریدے گئے میکرو لینز سے لی گئی تصویر
20170319_161134_HDR_zps03apeamx.jpg


ہوا کے باعث فوکس بہت اچھا نہ ہوا.
 
بہت ہی زبردست تصاویر ہیں ۔تابش بھیا ۔
شیر کے ساتھ لی گئی تصویر سے مجھے سخاوت ناز کی کُلہاڑی والی تصویر یاد آ گئی ۔ جو ایک ڈرامے میں ہر دو منٹ کے بعد دھمکی دیتا ہے کہ :"توں ہالے میری کواڑی آلی تصویر نئیں ویکھی " :D
آپ بھی حالات خراب ہوتے ہی یہ دھمکی دے سکتے ہیں کہ " کڈاں فیر شیر آلی تصویر " :LOL:
 
Top