پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:میلبرن ٹیسٹ

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستان وقت کے مطابق آج رات 4:30 پر شروع ہو گا۔
کینگروز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
اُمید ہے کہ برسبین کے بعد میلبر ن میں عُمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
 
پچ پر کافی زیادہ گھاس رہنے دی گئی ہے جسکی وجہ سے ابتدائی سینش میں بلے بازوں کو شدید مشکلات ہونگی۔
البتہ آہستہ آہستہ پچ بہتر ہوتی جائے گی اور اگر میچ چوتھے روز تک پہنچ گیا تو شائد اسپن اور باؤنس بھی ملے۔۔۔
 
پاکستان 232 پر 4 آؤٹ
اظہر علی 112 اور اسد شفیق 48 پر کھیل رہے ہیں.
بارش سے آج کا دن بھی کافی متاثر ہوا ہے. ابھی چائے کا وقفہ ہے.
 
کسی کو اظہر پر تنقید کرنی ہو؟؟
کیا فائدہ ایسی سنچری کا۔ بارش کی وجہ سے میچ ہی ڈرا ہو جانا ہے۔
ایسے بے کار میچز میں ہی سنچری کر سکتا ہے۔
عامر کو دیکھیں کتنا تیز کھیل رہا ہے اور یہ ڈر ڈر کر سلو کھیل رہا ہے۔
 
کسی کو اظہر پر تنقید کرنی ہو؟
پچھلے ٹیسٹ میں کسی کو یاد نہیں تھا کہ اظہر علی پہ تنقید نہیں ہو رہی ۔۔۔ اور اس سے پچھلے ٹیسٹ میں بھی :p
کیا فائدہ ایسی سنچری کا۔ بارش کی وجہ سے میچ ہی ڈرا ہو جانا ہے۔
ایسے بے کار میچز میں ہی سنچری کر سکتا ہے۔
عامر کو دیکھیں کتنا تیز کھیل رہا ہے اور یہ ڈر ڈر کر سلو کھیل رہا ہے۔
عامر کی بیٹنگ اپنی جگہ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اظہر علی نے سکور کر دیا نا ۔۔ اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا پاکستان یہ میچ جیت جائے ۔۔ :heehee:
منو یا نہ منو ۔۔ بندہ منحوس ای اے :wink:
 
ویسے میرے لیے یہ بات نئی ہے کہ زیادہ رنز سکور کر لینے سے بندہ عظیم بیٹسمین شمار ہونے لگتا ہے :eek: کوہلی اور آملہ جیسے بلے بازوں سے موازنہ ۔۔۔ یا حیرت ۔۔۔ :quiet:
سٹیٹس بتانے اور موازنہ کرنے میں فرق ہے. :)
اگر کسی باؤلر نے بھی کسی میچ میں سب سے زیادہ سکور کیے ہوں گے تو سب سے ٹاپ پر نظر آئے گا.
 
سٹیٹس بتانے اور موازنہ کرنے میں فرق ہے. :)
اگر کسی باؤلر نے بھی کسی میچ میں سب سے زیادہ سکور کیے ہوں گے تو سب سے ٹاپ پر نظر آئے گا.
مطلب دوسرے لفظوں میں آپ اظہر علی کو ان کے ساتھ موازنہ کرنے کے قابل نہیں سمجھتے ؟؟ :D
۔۔
۔۔
۔۔
۔۔
آپ کا جواب جو مرضی ہو ۔۔ میں نے نکی جئی ہاں سمجھ لیا ہے :)
 
بزدل اور بہادر کپتان کی بحث سے قطع نظر میرے خیال میں مصباح کو آج جلد اننگ کو ڈیکلئیر کر دینی چاہئیے- خاص طور پر اگر باؤلرز کو مدد مل رہی ہو تو تاکہ جلد از جلد کینگروز ٹاپ آرڈر کو ٹھکانے گایا جا سکے--
 
اگرچہ آج بھی آدھا گھنٹہ جلد میچ شروع ہونا تھا- لیکن ہلکی پُھلکی بوندا باندی کے باعث تاحال شروع نہیں ہو سکا- لیکن اُمید ہے جلد ہی شروع ہو جائے گا اور یہ بلی چوہے کا کھیل آج یونہی جاری رہے گا-
 
ضیاء حیدری

محفلین
اگرچہ آج بھی آدھا گھنٹہ جلد میچ شروع ہونا تھا- لیکن ہلکی پُھلکی بوندا باندی کے باعث تاحال شروع نہیں ہو سکا- لیکن اُمید ہے جلد ہی شروع ہو جائے گا اور یہ بلی چوہے کا کھیل آج یونہی جاری رہے گا-

بارش اللہ تعالٰی کی رحمت ہوتی ہے، اور وہی جانتا ہے کہ رحمت کس کے لئے ہے؟ آسٹریلیا پا پاکستان کس کی بچت ہوئی ہے۔
 
حیدری صاب تاریخ بتلاتی ہے کہ اکثر ابر کرم گرین کیپس کے باعث رحمت ثابت ہوا ہے-
یار لوگ تو کہتے 92 کا کپ بھی بارش کی مرہون منت ہے-
بارش اللہ تعالٰی کی رحمت ہوتی ہے، اور وہی جانتا ہے کہ رحمت کس کے لئے ہے؟ آسٹریلیا پا پاکستان کس کی بچت ہوئی ہے۔
 
342 پر 7 آؤٹ.
اظہر علی 160 پر ناٹ آؤٹ. جو کسی بھی پاکستانی کا آسٹریلیا میں سب سے زیادہ سکور ہے.

میرا خیال ہے کہ 350 پر بس کرنا چاہیے.
 
Top