بُلبُل کا گیت

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بُلبُل کا گیت !
شاعر نا معلوم

بُلبُل گانا گاتی ہے
اچھے گیت سُناتی ہے
پتّے گانا سُنتے ہیں
پُھول ترانہ سُنتے ہیں
خوش رہتی ہے کیاری میں
گاتی ہے پھلواری میں
ڈالی ڈالی جاتی ہے
ڈالی ڈالی گاتی ہے
وقت کیا سہانا ہے
کتنا اچھا گانا ہے


----00----
 
بڑی کوشش کے باوجود مجھ سے بلبل نہیں بن سکا۔ یہ گیم کافی عرصہ قبل محفل میں پوسٹ کیا تھا۔ فالحال اسی پر گزارا کر لیں۔ ساکن تصویر کی نسبت یہ گیم زیادہ بہتر ہے۔ اُمید ہے پسند آئے گا!
 

فاتح

لائبریرین
بڑی کوشش کے باوجود مجھ سے بلبل نہیں بن سکا۔ یہ گیم کافی عرصہ قبل محفل میں پوسٹ کیا تھا۔ فالحال اسی پر گزارا کر لیں۔ ساکن تصویر کی نسبت یہ گیم زیادہ بہتر ہے۔ اُمید ہے پسند آئے گا!

بہت اچھے شوبی صاحب! گیم بھی اچھا لگا اور رمضان کی مناسبت سے آپ کی ٹوپی والی تصویر بھی:grin:
ویسے گیم ختم ہونے پر بلبلوں کے گھونسلے سے صلیبوں کی بجائے کچھ اور بھی تو نکالا جا سکتا ہے۔:)
 
فاتح بالکل درست کہا آپ نے، مگر گیم کو گیم کی حد تک ہی لینا چاہیئے، ٹوپی والی تصویر سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میں کس قدر "مزہبی’ رجحان رکھتا ہوں۔ ویسے گیم پسند کرنے کا شکریا!!!:)
 
Top