پیرو کے پہاڑ، کھنڈر، دریا اور جنگل

زیک

مسافر
جب تحقیق کرنی شروع کی تو خیال آیا کہ ٹرین پر ماچو پچو جانے سے بہتر ہے کہ تین چار دن کی ہائکنگ کی جائے کہ قدرتی خوبصورتی اور مزید انکا (Inca) کھنڈرات بھی دیکھنے کو ملیں گے اور ہائکنگ/بیک پیکنگ کا شوق بھی پورا ہو جائے گا۔
چونکہ انکا ٹریل (Inca trail) پر آپ خود ہائک نہیں کر سکتے بلکہ حکومت کی منظورشدہ کمپنیوں کے ساتھ ہی جا سکتے ہیں لہذا شام کو ہماری گائیڈ کمپنی کے ساتھ میٹنگ تھی۔ وہاں اپنے گرو کے باقی پانچ لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی۔ ایک جرمن جوڑا تھا، دو ہالینڈ سے سہیلیاں اور ایک امریکی جو جنوبی امریکہ میں رہ رہا تھا۔ کمپنی نے ہمیں بیگ دیئے جس میں ہم وہ سامان پیک کریں گے جو پورٹر کیمپ سائٹ سے کیمپ سائٹ لے جائے گا۔

صبح 4 بجے اٹھے اور اپنا سامان ہوٹل کی سٹوریج میں رکھوایا۔ خود تیار ہوئے۔ ہمارے ڈفل بیگ جن میں رات کا سامان اور سلیپنگ بیگ تھے۔ یہ پورٹر اٹھائیں گے۔ ہمارے بیک پیک مں رین جیکٹ، گرم جیکٹ، کیمرہ، پانی، سنیکس، فرسٹ ایڈ کٹ وغیرہ تھی۔ دھوپ اور بارش سے بچنے کے لئے واٹر پوف ہیٹ اور چڑھائی اور اترائی پر ہائکنگ کے لئے ٹریکنگ پولز (trekking poles)۔

ساڑھے چار بجے گائیڈ نے ہوٹل کے دروازے پر دستک دی۔ چونکہ ہمارا ہوٹل ایک تنگ گلی میں تھا جہاں بس نہیں آ سکتی تھی لہذا ہم سیڑھیاں اترتے نیچے بڑی سڑک تک گئے۔ بس نے تمام ہائکرز کو پک کیا اور پھر اولانتیتامبو کو روانہ ہو گئی۔ وہاں پورٹرز انتظار کر رہے تھے۔

انکا ٹریل کا ٹریل ہیڈ پسکاکوچو (Piskacucho) کے پاس ہے جہاں تک پکی سڑک نہیں ہے۔ وہاں پہنچ کر ہم نے ناشتہ کیا اور ریسٹ روم وغیرہ استعمال کیا۔ پیرو میں ریسٹ روم اکثر ایک سولز چارج ہوتا ہے ۔

انکا ٹریل کل 28 میل (45 کلومیٹر) لمبا ہے۔ اس کا آغاز 2720 میٹر (8924 فٹ) کی اونچائی پر ہے۔ سب سے زیادہ اونچائی 4215 میٹر (13829 فٹ) کی بلندی ہے اور اختتام 2400 میٹر (7874 فٹ) پر۔
 

زیک

مسافر
ٹریل کے آغاز پر چیک پوائنٹ پر ہم نے اپنے ٹریل پرمٹ اور پاسپورٹ دکھائے جبکہ پورٹرز کے سامان کا وزن کیا گیا کہ انہیں 25 کلوگرام سے زیادہ اٹھانے کی اجازت نہیں۔
13507107_10153488910381082_3549036582363183406_n.jpg
 

زیک

مسافر
8.9 میل (14.3 کلومیٹر) ہائک میں 2756 فٹ (840 میٹر) چڑھائی کے بعد ہم آیاپاٹا (Ayapata) کیمپ سائٹ پہنچے جو 3300 میٹر (10827 فٹ) کی بلندی پر ہے۔ کیمپ سائٹ سے منظر:

13528193_10153488912116082_4094127440306657775_o.jpg
 

زیک

مسافر
دوسرا دن سب سے مشکل ہائک تھی۔ دس میل (16 کلومیٹر) میں دو mountain passes سے گزرنا تھا جو 4215 میٹر (13829 فٹ) اور 4000 میٹر (13123 فٹ) پر تھے۔ کافی چڑھائی تھی۔

صبح دو گھنٹے uphill ہائک کرنے کے بعد یہ ریسٹ سٹاپ تھا۔
13501841_10153490999826082_2093918199229684921_n.jpg
 
Top