جون ایلیا جُز گماں اور تھا ہی کیا میرا

لاریب مرزا

محفلین
جُز گماں اور تھا ہی کیا میرا
فقط اک میرا نام تھا میرا

نکہتِ پیرہن سے اُس گُل کی
سلسلہ بے صبا رہا میرا

مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھی
مجھ میں کھویا رہا خدا میرا

تھوک دے خون جان لے وہ اگر
عالمِ ترکِ مُدعا میرا

جب تجھے میری چاہ تھی جاناں!
بس وہی وقت تھا کڑا میرا

کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتا
اتنا آسان ہے پتا میرا

آ چکا پیش وہ مروّت سے
اب چلوں کام ہو چکا میرا

آج میں خود سے ہو گیا مایوس
آج اِک یار مر گیا میرا
 
جی جی، ایسی ہی بات ہے۔ :sneaky:
اب جب ہم سب کو تشکر کہہ رہے ہیں تو اخلاقاً آپ کو بھی کہے دیتے ہیں۔ :heehee:
بہت شکریہ!! :battingeyelashes:
کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے
یہ تو آشوب ناک صورت ہے
انجمن میں کیا یہ میری خاموشی
بردباری نہیں ہے وحشت ہے

طنز پیرایہ ءِ تبسم میں
اس تکلف کی کیا ضرورت ہے

تجھ سے یہ گا ہ گاہ کا شکوہ
جب تلک ہے بسا غنیمت ہے
گرم جوشی اور اس قدر کیا بات!
کیا تمہیں مجھ سے کچھ شکایت ہے
تو بھی اے شخص کیا کرے آخر
مجھ کو سر پھوڑنے کی عادت ہے
اب نکل آؤ اپنے اندر سے
گھر میں سامان کی ضرورت ہے
ہم نے جانا تو ہم نے یہ جانا
جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے
خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت بڑی اذیت ہے
لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے
ہاں مرا غم ہی میری فرصت ہے
آج کا دن بھی عیش سے گذرا
سر سے پا تک بدن سلامت ہے
 

گلزار خان

محفلین
جُز گماں اور تھا ہی کیا میرا
فقط اک میرا نام تھا میرا

نکہتِ پیرہن سے اُس گُل کی
سلسلہ بے صبا رہا میرا

مجھ کو خواہش ہی ڈھونڈنے کی نہ تھی
مجھ میں کھویا رہا خدا میرا

تھوک دے خون جان لے وہ اگر
عالمِ ترکِ مُدعا میرا

جب تجھے میری چاہ تھی جاناں!
بس وہی وقت تھا کڑا میرا

کوئی مجھ تک پہنچ نہیں پاتا
اتنا آسان ہے پتا میرا

آ چکا پیش وہ مروّت سے
اب چلوں کام ہو چکا میرا

آج میں خود سے ہو گیا مایوس
آج اِک یار مر گیا میرا
اچھی نظم ہے
 

لاریب مرزا

محفلین
کوئی حالت نہیں یہ حالت ہے
یہ تو آشوب ناک صورت ہے
انجمن میں کیا یہ میری خاموشی
بردباری نہیں ہے وحشت ہے

طنز پیرایہ ءِ تبسم میں
اس تکلف کی کیا ضرورت ہے

تجھ سے یہ گا ہ گاہ کا شکوہ
جب تلک ہے بسا غنیمت ہے
گرم جوشی اور اس قدر کیا بات!
کیا تمہیں مجھ سے کچھ شکایت ہے
تو بھی اے شخص کیا کرے آخر
مجھ کو سر پھوڑنے کی عادت ہے
اب نکل آؤ اپنے اندر سے
گھر میں سامان کی ضرورت ہے
ہم نے جانا تو ہم نے یہ جانا
جو نہیں ہے وہ خوبصورت ہے
خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت بڑی اذیت ہے
لوگ مصروف جانتے ہیں مجھے
ہاں مرا غم ہی میری فرصت ہے
آج کا دن بھی عیش سے گذرا
سر سے پا تک بدن سلامت ہے
ہم نے صرف ایک شعر پڑھا ہے۔ جو آپ نے بولڈ کیا۔ باقی سارا اشتراک کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ :)
 
Top