فلمیں پیسے کیسے کماتی ہیں ؟

نوشاب

محفلین
میں فلم دیکھتا ہوں ۔آپ سب بھی فلمیں دیکھتے ہوں گے۔
بہت سے لوگ سینما جا کر بھی دیکھتے ہیں ۔
اکثر گھر بیٹھے ٹی وی پر جو لگ جائے دیکھ لیتے ہیں ۔
اکثر مووی شاپ سے جاکر اپنی پسند کی فلم لا کر دیکھتے ہیں بہت سے نیٹ پر دیکھتے ہوں گے اور بہت سے ڈاؤن لوڈ کرتے ہوں گے۔
مطلب فلم دیکھنے کے بہتر سو طریقے ہیں ۔
سوال یہ ہے کہ فلم بنانے والے کو کیا یہ امید ہوتی ہے کہ میری یہ فلم چل جائے گی یا نہیں ؟
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسی فلم ہو کہ ایک بھی بندہ سینما جا کر فلم نہ دیکھے اور صرف اور صرف ڈاون لوڈنگ کے ذریعے ہی وہ فلم دیکھی جائے تو ایسے میں فلم بنانے والے کا پیسہ کیسا پورا ہو گا۔ اور وہ فلم اپنے اخراجات پلس منافع کیسے حاصل کرے گی ۔
سوال کا مرکزی خیال یہی ہے کہ ایک فلم اپنی کمائی کیسے کرتی ہے؟
 
arifkarim

معطل

فلم کی پروموشن پر منحصر ہے کہ فلم کتنا چلے گی۔ ضروری نہیں کہ زیادہ پیسے سے بنائی گئی فلم ہی کامیابی کی نشانی ہو۔ فلموں کی تاریخ میں سستی مگر اچھی فلمائی جانی فلمیں بھی زیادہ مہنگی فلموں سے بہتر پرفارم کر پائی ہیں۔
باقی جہاں تک پائریسی کا سوال ہے تو اسکے ذریعہ بھی فلم کی پروموشن ہی ہوتی ہے۔ خراب کوالٹی پرنٹ دیکھنے کے بعد میرے کئی دوست سنیما کا رُخ کر چکے ہیں تاکہ فلم کو اصل کوالٹی میں انجوائے کیا جا سکے۔
اسوقت دنیا میں عالمی نوعیت کی فلمیں بنانے کے 6 بڑے اسٹوڈیوز ہیں جو لاس اینجلس یعنی ہالی وڈ ایریا میں پائے جاتے ہیں؛
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Major_film_studio#Current_majors

البتہ ان کا سو سالہ تجربہ ہونے کے باوجود انکی تمام فلمیں نہیں چلتی اور بہت سی فلاپ بھی ہوتی رہتی ہیں
 
محمدصابر

محفلین
چوری ہونے کے اسی دکھ نے کل ایک پاکستانی فلم کے پروڈیوسرکو آن لائن فلم ریلز کرنے پر مجبور کیا۔ 1080 میں شاید پہلی پاکستانی فلم۔ شاہ
 
محمد وارث

لائبریرین
فلم کے بزنس میں کچھ کھلاڑی ہوتے ہیں، ایک وہ جو پیسے لگاتا ہے اور دوسرا وہ جو پیسے واپس لاتا ہے۔ پہلے والے کو پروڈیوسر کہتے ہیں، دوسرے والے کو ڈسٹری بیوٹر۔ پہلے والے کو اسٹوڈیو یا پروڈکشن کمپنی بھی کہتے ہیں۔ بڑے بڑے گروپس کی شکل میں پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر ایک ہی ہوتے ہیں۔ لیکن چھوٹی پروڈکشن کمپنیاں بھی ہوتی ہیں جو اپنے یا کسی کے اسٹوڈیو میں فلم بنا کر ڈسٹری بیوٹر کو بیچ دیتی ہیں۔

اسٹوڈیو فلم بناتا ہے، ڈسٹری بیوٹر اس کو خریدتا ہے، اس کی مارکیٹنگ کرتا ہے اور تھیٹرز کو بیچ دیتا ہے یا وہاں ریلیز کر دیتا ہے۔

دنیا کے چھ بڑے اسٹوڈیوز یا پروڈیوسرز میں یونیورسل، والٹ ڈزنی، وارنر بروز، فاکس، سونی (کولبمیا) اور پیرامونٹ شامل ہیں۔ اور یہ اپنی فلموں کے ڈسٹری بیوٹرز بھی خود ہی ہیں۔ بعض دفعہ بڑے بڑے گروپس چھوٹی پروڈکشن کمپنیوں یا اسٹؤڈیوز کو خرید لیتے ہیں جیسے والٹ ڈزنی نے پکسر (مشہور زمانہ اینی میشن فلموں والے) اور لُوکا فلمز (سٹار وارز اور انڈیانا جونز والے) دونوں کو چار چار ارب ڈالرز سے زیادہ رقموں میں خرید لیا تھا۔

فلم کا نفع یا نقصان عموما پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر کے ذمے ہوتا ہے، لیکن اس چیز کا سارا دار و مدار اس بات پر ہے کہ فلم بناتے وقت ان سب کھلاڑیوں کے درمیان کیا معاہدہ ہوتا ہے اور لاگت اور نفع و نقصان کے بارے میں کیا طے ہوتا ہے۔ ایک بڑی لاگت کی فلم جو اربوں روپے سے بنتی ہے بالکل ایک نیا بزنس شروع کرنے جیسی ہے اور سارے معاہدے پہلے طے ہوتے ہیں۔

بعض دفعہ اس میں اداکار بھی ایک اہم رول ادا کرتے ہیں (فلم میں تو کرتے ہی ہیں نفع و نقصان میں بھی کرتے ہیں)۔ عامر خان کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ ایک فلم میں کام کرنے کے پیسے سلمان خان یا شاہ رخ خان سے کم لیتا ہے لیکن معاہدہ کرتے وقت، نفع میں سے کچھ فیصد اپنے نام لکھوا لیتا ہے سو جتنی فلم چلتی جائے گی اتنا ہی اس کا حصہ بڑھتا جائے گا۔
 
آخری تدوین:

افضل حسین

محفلین
آج کل ان فلم برانڈنگ یعنی فلم میں موقع محل کی مناسبت سے کسی کمپنی کا لوگو یا پروڈکٹ دکھانا، کے ذریعے بھی فلم ساز اچھی کمائی کررہے ہیں. ایک ہندی فلم میں کل 35کمپنیوں نے ان فلم برانڈنگ کی تو آپ ایوریج 30لاکھ فرض کریں تو دس، گیارہ کرور فلم کی ریلیز سے پہلے کمائی ہوگئ.
 
یاز

بالکل درست کہا جناب۔ ایپل کا لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور آئی فون تو اب تقریباً ہر بالی ووڈ فلم میں ضرور دکھایا جاتا ہے۔ کسی زمانے میں نوکیا کا تازہ ترین موبائل سیٹ بھی دکھایا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ موبائل سروس پروائڈر، آٹو موبیل کمپنیز اور سوفٹ ڈرنکس وغیرہ کی بھی فلموں میں کثرت سے برانڈنگ کی جاتی ہے۔
حد تو یہ ہے کہ بعض فلموں میں ایک آدھ ڈائیلاگ بھی ان برانڈز سے متعلق رکھوا لیا جاتا ہے۔
 
مینز فلموں سے کمائی کے ٹوٹل کتنے طریقے ہیں ان میں سے
دو ہمیں معلوم ہو چکے ہیں باقی بھی معلوم ہوجائیں گے
 
Top