فخر پاک فضائیہ ۔۔۔ ایم ایم عالم

احمدبلوچ

محفلین
1965 کی جنگ کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا جب سرگودھا کی سرسبز و شاداب اور پرسکون سرزمین طیاروں کی گھن گرج اور تھر تھراہٹ سے کانپ اٹھی ۔فضا کچھ پرسکون ہوئی تو پتہ چلا کہ پاکستان کے ایک "ایف 86 سیبر " طیارے نے دشمن کے جدید طیاروں کا قبرستان بنا دیا ہے۔بھارت جسے اپنی ٹیکنالوجی پر بہت غرور تھا اور اپنے جنگی ہنٹر طیارے میدان میں اتارنے کے بعد وہ فتح کے خواب دیکھ رہا تھا ۔ اب دیکھتے ہی دیکھتے اسے یہ فتح شکست میں تبدیل ہوتی نظر آ رہی تھی ۔خبریں نشر ہو رہی تھیں کہ پاکستان کے ایک طیارے نے ایک منٹ کے مختصر وقت میں دشمن کے 5 طیاروں کو مار گرایا ہے ۔جس میں سے 4 طیارے تو 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے گئے تھے ۔اس واقعہ نے جنگ کا نقشہ بدل کے رکھ دیا۔اس کارنامےکو سرانجام دینے والے ہیرو کا نام "محمد محمود عالم" تھا۔ وطن کے یہ بہادر سپوت 6 جولائی 1935ء کو پیدا ہوئے۔بعدازاں پاک فضائیہ میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر بھرتی ہوئے۔ "لٹل ڈریگن "کے نام سے مشہور تھے۔65ء کی جنگ کے وقت ائیر کموڈور (بریگیڈئیر جنرل) کے عہدہ پر فائز تھے ۔اس کارنامہ پر انہیں "ستارہ جرات " سے نوازا گیا ۔ 18 مارچ 2013ء میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔آج ایم ایم عالم کی تیسری برسی ہے ۔اللہ ان کے درجات بلند فرمائے ۔۔۔ آمین
 

ربیع م

محفلین
بہت عمدہ شراکت
پاک فضائیہ کے ایک اور ہیرو جن کا نام شاید سیف الاعظم ہے جو کہ بہت سے منفرد اعزازات کے مالک ہیں ان کے بار ے میں کوئی معلومات رکھتا ہے؟
 

اسد

محفلین
... پاک فضائیہ کے ایک اور ہیرو جن کا نام شاید سیف الاعظم ہے جو کہ بہت سے منفرد اعزازات کے مالک ہیں ان کے بار ے میں کوئی معلومات رکھتا ہے؟
مختصر معلومات ان کالموں میں ہیں:
نوائے وقت | گلدستہ | کالم نگار | سکندر خان بلوچ(ملتان)
عظیم پاکستانی پائلٹ جس نے 1967کی جنگ میں اردن کی طرف سے لڑ کر چار اسرائیلی فائٹر جہاز مار گرائے وہ بنگالی پائلٹ سیف الاعظم تھا جسکا تعلق مشرقی پاکستان سے تھا۔
-----------
جنگ | ایک قومی ہیرو کو سلام...قلم کمان …حامد میر
1971کی پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو ایم ایم عالم سمیت پاکستان ایئرفورس کے تمام بنگالی افسروں کے جہاز اڑانے پر پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کا شکار ہونے والوں میں سیف الاعظم بھی شامل تھے جنہوں نے 1965 کی جنگ میں بھارت کے خلاف بہادری کے جوہر دکھائے اور 1967 کی عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی طیارے مار گرائے۔ سیف الاعظم کو اردن اورعراق کی حکومتوں نے بہادری کے اعزازات سے نوازا لیکن 1971 میں سیف الاعظم اور ایم ایم عالم کا بنگالی ہونا ایک جرم بن چکا تھا۔ سیف الاعظم اس عدم اعتماد کو برداشت نہ کرسکے اور پاکستان چھوڑ کر بنگلہ دیش چلے گئے
-----------
 

ربیع م

محفلین
سیف الاعظم دنیا کے واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 72 گھنٹوں کے اندر 3 اسرائیلی طیارے فضا سے فضا میں جنگ کے دوران گرائے جو کہ آج تک ایک ریکارڈ ہے۔
سیف الاعظم واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 3 مختلف فضائی فورسز کے جہاز اڑائے جن میں پاکستانی اردنی اور عراقی طیارے شامل ہیں
1965 کی جنگ کے دوران سیف الاعظم نے انڈیا کا Gant طیارہ گرایا جس سے یہ واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 3مختلف فضائی فورسز میں سروس کے دوران 3 مختلف اقسام کے جہاز گرائے۔​
 

اسد

محفلین
... سیف الاعظم واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 3 مختلف فضائی فورسز کے جہاز اڑائے جن میں پاکستانی اردنی اور عراقی طیارے شامل ہیں ...
تین نہیں چار مختلف فضائی فورسز، بنگلہ دیش ایئر فورس کو مت بھولیں۔
... جس سے یہ واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 3مختلف فضائی فورسز میں سروس کے دوران 3 مختلف اقسام کے جہاز گرائے۔ ...
... چار مختلف فضائی فورسز میں سروس کے دوران چار مختلف اقسام کے جہاز گرائے۔
1: Gnat۔ 2: Dassault Super Mystère۔ 3: Vatour Bomber۔ 4: Mirage IIIC۔
انگلش ویکیپیڈیا پر سیف الاعظم کا صفحہ
پاکستان ایئر فورس کا AIR WARRIORS صفحہ
 

ربیع م

محفلین
تین نہیں چار مختلف فضائی فورسز، بنگلہ دیش ایئر فورس کو مت بھولیں۔

... چار مختلف فضائی فورسز میں سروس کے دوران چار مختلف اقسام کے جہاز گرائے۔
1: Gnat۔ 2: Dassault Super Mystère۔ 3: Vatour Bomber۔ 4: Mirage IIIC۔
انگلش ویکیپیڈیا پر سیف الاعظم کا صفحہ
پاکستان ایئر فورس کا AIR WARRIORS صفحہ

تصحیح اور معلومات کیلئے شکریہ برادر
میں نے اصل میں ایک عرب اخبار سے پڑھا تھا ، وکی پیڈیا چیک نہیں کر سکا۔
 

ربیع م

محفلین
سیف الاعظم دنیا کے واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 72 گھنٹوں کے اندر 3 اسرائیلی طیارے فضا سے فضا میں جنگ کے دوران گرائے جو کہ آج تک ایک ریکارڈ ہے۔
سیف الاعظم واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 3 مختلف فضائی فورسز کے جہاز اڑائے جن میں پاکستانی اردنی اور عراقی طیارے شامل ہیں
1965 کی جنگ کے دوران سیف الاعظم نے انڈیا کا Gant طیارہ گرایا جس سے یہ واحد پائلٹ ہیں جنہوں نے 3مختلف فضائی فورسز میں سروس کے دوران 3 مختلف اقسام کے جہاز گرائے۔​
سیف الاعظم کل 80 سال کی عمر میں انتقال کر گئے.

آسمانوں کے شاہین کیپٹن ریٹائرڈ سیف الاعظم جہان فانی سے کوچ کرگئے
 
Top