جمیل نوری نستعلیق کرننگ اغلاط

شکیب

محفلین
arifkarim سید ذیشان بھائی جان، ورڈ اور فائر فاکس وغیرہ میں تو نتائج زبردست ہیں۔۔۔ لیکن سمپل نوٹ پیڈ میں یہ مسئلہ آیا ہے کہ فانٹ ”جمیل نوری نستعلیق“ سیٹ کرنے پر ”کشیدہ“ہوگیا ہے۔
؂
دیکھیے سب کچھ کشیدہ ہوگیا
فاعلاتن فاعلاتن ہوگیا
 

سید ذیشان

محفلین
arifkarim سید ذیشان بھائی جان، ورڈ اور فائر فاکس وغیرہ میں تو نتائج زبردست ہیں۔۔۔ لیکن سمپل نوٹ پیڈ میں یہ مسئلہ آیا ہے کہ فانٹ ”جمیل نوری نستعلیق“ سیٹ کرنے پر ”کشیدہ“ہوگیا ہے۔
؂
دیکھیے سب کچھ کشیدہ ہوگیا
فاعلاتن فاعلاتن ہوگیا

اٹالک کی بجائے ریگولر کا انتخاب کریں۔

اٹالک سے کشیدہ ہو جاتا ہے۔
 

شکیب

محفلین
اٹالک کی بجائے ریگولر کا انتخاب کریں۔

اٹالک سے کشیدہ ہو جاتا ہے۔
ریگولر کا آپشن موجود ہوتا تو ضرور کرتا بھائی۔ لیکن وہاں صرف Italic اور Italic Bold کے آپشنز ہیں۔ میں نے چیک کرنے کے بعد ہی کمنٹ کیا تھا۔
ایک اور بات یہ عارف اور ذیشان بھائی، کہ م س ورڈ میں فورس جسٹی فائی نہیں ہو رہا ہے۔ جو شاعری میں نے لکھ رکھی تھی، وہ بھی اب Center میں آگئی ہیں۔ کیا یہ بھی کوئی بگ ہے؟
 

شکیب

محفلین
آپ ابھی پی سی پر ہوں تو اسکرین شاٹ لگا دیں۔ ویسے میں ان انسٹال کر کے پھر دیکھوں گا۔۔۔
انسٹال کے وقت پرانا ورژن ری پلیس ہوا تھا۔۔۔ مجھے نہیں لگتا کوئی گڑبڑ ہوئی ہوگی، پھر بھی ایک بار فانٹ ری انسٹال کر کے آپ کو خبر دوں گا ان شاء اللہ
 

شکیب

محفلین
عارف بھائی ایم بلال محمود بھائی کو پاک اردو انسٹالر میں نیا جمیل نوری نستعلیق شامل کرنے کے لیے کہہ دیں۔۔۔ فیس بک پر اکثر آن لائن ہوتے ہیں وہ۔
 

ابو ہاشم

محفلین
کرننگ کے ساتھ ساتھ نقطوں کی رکھائی (placement)پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میری رائے میں تو یہ کرننگ سے زیادہ اہم معاملہ ہے
 

عطاء رفیع

محفلین
معذرت، یہ پیغام کرننگ سے متعلق نہیں ہے،۔
عارف بھائی، ایک بات دریافت کرنی تھی، میں ٹائپ رائٹنگ اور ٹائپ سیٹنگ کام سے وابستہ ہوں،
میں اب تک پیامی نستعلیق استعمال کررہا تھا، کئی کتابیں اس میں چھپی بھی ہیں۔ لیکن انہوں نے بعض مقامات پر فونٹ سے چھیڑ چھاڑ بھی کی ہے، جس پر کلائنٹ اعتراض کرتے ہیں تو ہمیں جگاڑ سے کام لینا ہوتا ہے۔
لیکن مائکروسافٹ ورڈ میں جمیل نوری نستعلیق 3 اپلائی کرنے پر صفحہ دیر سے لوڈ ہوتا ہے۔ پیامی فورآ ہوجا تا ہے۔ اتنا ہیوی ہوتا ہے کہ نیویگیشن مشکل ہوجاتی ہے۔ 6 لائنوں والے ایک پیراگراف میں بھی یہ ہوتا ہے۔۔
60 صفحات والے ایک ڈاکیومنٹ کو ، جو پیامی میں تھا، جب جمیل نستعلیق 3 پر ڈالا، تو مجھے تقریبآ ایک منٹ انتظار کرنا پڑا۔
(یاد رہے، فارمیٹنگ مینول نہیں، اسٹائلز کو استعمال کرتے ہوئی تھی)۔
 
آخری تدوین:

عطاء رفیع

محفلین
arifkarim
آپ کو زحمت دے رہا ہوں، کسی جگہ آپ نے فونٹ کریئٹر 5 کی جانب رہنمائی کی تھی کہ اس میں براہِ راست فونٹ ایڈیٹ ہوسکتا ہے اور پھر محفوظ بھی، تو اس سے خوب فائدہ لے رہا ہوں۔ جمیل نوری نستعلیق 3 کی تمام خوبیوں کے ساتھ یہ بات بہت اچھی لگی کہ ہر لگیچر کو آپ نے یونیک نام دیا ہے، تھوڑا سا غور کرنے پر سمجھ آجاتا ہے کہ جس لگیچر کو سرچ کرنا ہے اس کا نام کیا ہوگا۔ ان فیچرز کے بہت شکریہ۔ مجھے اصطلاحات معلوم نہیں، ہوسکتا ہے میں جو کہنا چاہتا ہوں وہ وہ نہ ہو :)۔
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں بعض اشکال بڑھانا چاہتا ہوں، فرض کریں ”عروض“ کو ع پرزبر کے ساتھ لکھیں ”عَروض“ تو ورڈ میں بعض الفاظ میں اعراب بگڑ جاتے ہیں، تو میں چاہتا ہوں ایسے الفاظ کو ایک لگیچر بڑھاکر سیٹ کروں تا کہ میرا کام چلتا رہے، اس کے لیے کیا کیا جائے؟ فونٹ کریئشن / ایڈٹنگ بارے کوئی معلوماتی لنک۔؟
نوارش!
 

قیصرانی

لائبریرین
اسکے نقصانات فوائد سے زیادہ تھے :)
بھئی سیدھی سی بات ہے کہ بیٹا کو ایسے بنائیں کہ کوئی اسے زیادہ دن برداشت نہ کر سکے، جیسا کہ رومن حروف نکال دیں۔ جب فائنل ریلیز ہوگی تو اس میں رومن حروف بحال کر دیں۔ دیکھیں کیسے بیٹا کو لوگ ہٹانے میں جلدی کرتے ہیں۔ پریشانی کاہے کی؟
 

سید ذیشان

محفلین
بھئی سیدھی سی بات ہے کہ بیٹا کو ایسے بنائیں کہ کوئی اسے زیادہ دن برداشت نہ کر سکے، جیسا کہ رومن حروف نکال دیں۔ جب فائنل ریلیز ہوگی تو اس میں رومن حروف بحال کر دیں۔ دیکھیں کیسے بیٹا کو لوگ ہٹانے میں جلدی کرتے ہیں۔ پریشانی کاہے کی؟

قیصرانی بھائی، لگتا ہے گھڑے مردے اکھاڑ رہے ہیں۔ :p

اب تو بات بیٹا سے آگے نکل گئی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نہیں میں اگر ں کی جگہ ن لکھا جائے تو لفظ بدل کر یوں ہو جاتا ہے:
نہین
Untitled_zpsnxsa7oqz.png~original
یہ ابھی بھی مسئلہ باقی ہے
 
Top