امریکی صدارتی انتخابات 2016

عثمان

محفلین
جان کیسک کے پاس تو ایک ہی موقع ہے نیو ہیمپشائر میں کچھ کر دیکھانے کا۔ جبکہ کرس کرسٹی کو نیو ہمپشائر کے بعد یقیناً رخصت لے لینی چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدواری نے اگر کسی دوسرے کی امیدواری کو نقصان پہنچایا ہے تو وہ سب سے زیادہ کرس کرسٹی کی ہے۔ غصیلے اور ناراض امیدوار کا جو کردار کرس کرسٹی نے ادا کرنا تھا وہ ٹرمپ کر گیا۔
بش اپنی امیدواری آگے بڑھانے سے زیادہ مارکو رُبیو کو ہی نقصان پہنچا سکتا ہے جس کا فائدہ ظاہر ہے ٹرمپ اور کروز اٹھا سکتے ہیں۔ سپر ٹیوزڈے سے پہلے پہلے زیادہ سے زیادہ ناکام امیدواروں کو رخصت لے لینی چاہیے تاکہ ماڈریٹ امیدوار کے لیے فضا صاف ہو۔
 
زیک

مسافر
بارنی سینڈرز ؟!
چلئے دیکھتے ہیں اس وقت تک ڈیمو کریٹس کی دوڑ کیا رخ اختیار کرتی ہے۔ :)
جارجیا میں اوپن پرائمری ہوتی ہے لہذا آپ ریپبلکن یا ڈیموکریٹک میں سے کوئی بھی بیلٹ لے سکتے ہیں۔ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ دیکھوں گا کہ کس پارٹی کی پرائمری میں ووٹ کرنا زیادہ فائدہ مند ہے۔
 
زیک

مسافر
ابھی بھی نو ریپبلکن میدان میں ہیں:
  1. ڈونلڈ ٹرمپ
  2. ٹیڈ کروز
  3. مارکو روبیو
  4. بین کارسن
  5. جیب بش
  6. کرس کرسٹی
  7. جان کیسک
  8. کارلی فیورینا
  9. جم گلمور
 
عثمان

محفلین
نہ صرف یہ کہ خارجہ پالیسی بلکہ "اوباما کئیر " پر بھی بارنی سینڈرز کی پالیسی غیر تسلی بخش ہے۔ پال کرگمین کی رائے مناسب معلوم ہوتی ہے۔
ویسے مجھے "انقلاب" جیسے سلوگن انتہائی ناپختہ محسوس ہوتے ہیں۔ صحت مند جمہوری نظام ایک مرحلہ وار عمل ہے ناکہ انقلابی اقدامات کا نام۔
 
آصف اثر

معطل
آپ لوگ وہی اندازے لگا رہے ہیں جو جاوید چوہدری نے اوبامہ اور بُش کے پہلے صدارتی مقابلہ سے قبل اپنے ایک کالم میں لگایا تھا۔ کہ امریکی قوم پرست ہے اور وہ کبھی بھی کسی سیاہ فام کو اپنا صدر منتخب نہیں کریں گے لیکن الٹی ہوگئی سب تدبیریں۔
کوئی کچھ بھی کہے امریکہ میں کسی بھی شخص کا صدراتی امیدوار بننے کی کوئی اہمیت نہیں ۔کیوں کہ سارا پروسیجر یہودی سرمایہ داروں اور عیسائیت کے روپ میں صہیونی افراد کے ہاتھوں میں ہے۔یہ اٹل حقیقت ہے۔ لہذا امریکی امیدوار نہیں امریکی پالیسی کی اہمیت ہے۔ باقی سارا وقت کا ضیاع ہے۔ کمپین چلانے کے بجائے یہی وقت کسی اور مفید کام میں لگایا جاسکتاہے۔
 
آپ اپنا متعصب اور جاہلانہ فلسفہ اس دھاگے کی بجائے کسی اور "مفید کام" میں لگائیں تو وقت کے ضیاع سے گریز کیا جاسکتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل
مجھے پتا تھا آپ کیا ریٹنگ دیں گے۔ لیکن یہ آپ کا مسئلہ ہے۔لہٰذا میں اس میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
آپ کو اپنا ”غیر جاہلانہ “ فلسفہ جھاڑنےکی اجازت ہے۔:)
 
زیک

مسافر
کیا آپ بھی صدارتی امیدوار ہیں؟
اور اگر آپ ہی کا مسئلہ ہے تو پھر اس لڑی کو اپنے آپ تک ہی محدود کیجیے۔ ”پبلک“ نہ کریں۔
محفل میں کئی امریکی ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے کئی ارکان بھی امریکی الیکشن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ کے خیال میں یہ بیکار ہے تو لڑی سے دور رہیں اور بونگیاں مارنے سے پرہیز کریں۔
 
آصف اثر

معطل
محفل میں کئی امریکی ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے کئی ارکان بھی امریکی الیکشن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ کے خیال میں یہ بیکار ہے تو لڑی سے دور رہیں اور بونگیاں مارنے سے پرہیز کریں۔
اگر یہی بات ہے تو آپ کو بھی کسی اور کے پوسٹ میں ”بونگیاں “ نہیں مارنی چاہیے۔!
 
Top