سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی

میتھی، سرسوں،روکٹ،بتھوا، چنا، چولائی،مولی، کیل ،سویا، پالک کا ساگ
سعود بھائی!! جان لگا دی ہے اس اسائنمنٹ کو پورا کرتے ہوئے:p
اتنے نمبر دیجیئے گا جو بہن کی محنت کے شایانِ شان ہوں..:D:)
مارک شیٹ خالی دے دیتے ہیں، باقی نمبروں کا خانہ لاریب بٹیا خود پر کر لیں۔ :) :) :)
 
ہر ایک کی تصویر لگائیں تاکہ کچھ علم میں اضافہ ہو۔
بلکہ خود اگا کر ان کی تصویر لگائی جائے۔ :) :) :)
ھائیں!! محاورہ سنتے آئے ہیں "آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا" آج تجربہ بھی ہو گیا :D
ہم تو سمجھے کہ جواب میں پوچھا جائے گا کہ پہلے محفل میں تصویر لگانے کا طریقہ مع تصاویر سمجھایا جائے۔ :) :) :)
 

مقدس

لائبریرین
جی ہاں، پوئی، پوئے، یا پوئے ساگ جیسے ناموں سے جانا جاتا ہے اسے۔ یہاں انڈین اسٹور میں دستیاب ہے۔ :) :) :)
ہمارے گھر کے پاس ایک گجراتی انکل کا اسٹور ہے۔۔ وہاں سے ایک بار ماما لے کر آئی تھیں۔۔ مجھے اس کا ٹیسٹ زیادی اچھا نہیں لگا۔۔ اٹ واز بٹ سلائیمی
 
ہمارے گھر کے پاس ایک گجراتی انکل کا اسٹور ہے۔۔ وہاں سے ایک بار ماما لے کر آئی تھیں۔۔ مجھے اس کا ٹیسٹ زیادی اچھا نہیں لگا۔۔ اٹ واز بٹ سلائیمی
ہاں یہ کافی لجلجا ہوتا ہے اس لیے اسے عموماً کسی اور سبزی مثلاً آلو کے ساتھ ملا کر بنایا جاتا ہے۔ :) :) :)
 
اتنا ظلم اچھا نہیں۔
کچھ لوگ اسے نعمت سمجھیں گے کیونکہ ٹال مٹول کا بہانہ ہاتھ آ جائے گا۔ کچھ مہینے یہ کہہ کر نکال دیے کہ ابھی زمین کی نمی مناسب نہیں، ابھی مٹی تیار نہیں، یا ابھی موسم سازگار نہیں، پھر وقت پر بیج نہیں ملے، یا پڑوسی کی بھینس رسی تڑا کر آئی اور ساری کیاریاں تباہ کر گئی۔۔۔ و علیٰ ہٰذا القیاس! :) :) :)
 

فاتح

لائبریرین
ویسے راز کی بات ہے، کسی اور کو نہ بتانے کا وعدہ کریں تو ہم بتا دیں کہ ڈاکٹر فاتح بھائی دو پکوانوں پر اتھارٹی ہیں، اول ابلا انڈہ اور دوم نصف ابلا انڈہ۔ خبر ہے کہ ایک اور پکوان ان کی پورٹ فولیو میں بس آتے آتے رہ گیا۔ :) :) :)

میں حیران تھا کہ کچن کارنر کے زمرے میں موجود کسی دھاگے میں مجھے ایک ہی دن میں دو مرتبہ ٹیگ کر دیا گیا ہے۔
وہ تو اب علم ہوا کہ میری ماہرانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔ اطلاعاً عرض ہے کہ ابلے ہوئے انڈے کے علاوہ اب مجھے تلا ہوا انڈا بھی بنانا آتا ہے۔ فرائنگ پین میں تیل ڈالا اور اس تیل میں انڈا توڑ کے ڈال دیا۔ جان چھوٹی
 
Top