تعارف عزیز امین کا تعارف

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عزیزامین

محفلین
اب جب کہ میردھاگہ عزیز امین محفلین کی نظر میں بند ہو گیا ہے تو یہاں بھی اسی مناسبت سے آپ گفتگو کر سکتے ہیں اگر انتظامیہ کو اعتراض نہ ہو تو
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے خود سمجھ نہیں آئی کہ وہ دھاگہ کیوں بند ہؤا ہے؟؟؟؟بلکہ حیرت ہو رہی ہے۔ خیر۔۔۔۔
عزیز زمین بھائی! نور نے بہت اچھا لکھا ہے۔
آپ ایک سادہ دل ،نیک طینت،مثبت سچ کے حامل اور مستقل مزاج انسان ہیں۔پرندوں سے آپ کی بے حد دلچسبی سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ میں آزاد فضاؤں میں اُڑان کی شدید خواہش ہے۔ اِس معاملے میں ہم دونوں بہن بھائی ایک سے ہیں۔آپ کے اندر محروم لوگوں کے لئے کام کا بہت جذبہ ہے لیکن آپ کو معلوم نہیں ہو پاتا کہ کیا کیا ممکن ہو سکتا ہے۔ آپ اپنی اِس نیک خواہش میں دوسروں کو شریک کرتے ہیں تو کچھ لوگ نظر انداز کرتے ہیں ۔کچھ اِسے مذاق کے طور پہ لیتے ہیں۔۔۔شاید اُنہیں نیٹ پہ عملی کام اور ٹیم ورک ناممکن یا خاصا مشکل نظر آتا ہے یا وہ آپ پہ اعتماد کرتے ہوئے مشکل محسوس کرتے ہیں۔لیکن آپ کی مستقل مزاجی میرے جیسے لوگوں کو بہر حال کھینچ کے لے ہی آتی ہے۔ آپ اِس قدر تواتر سے آوازیں لگاتے ہیں۔۔۔آجاؤ،آجاؤ یہ اچھا کام ہے،آؤ مل کے کریں۔کوئی کب تک آپ کی صداؤں سے بچ سکتا ہے؟آپ کا خلوص بالآخر بہت سے لوگوں کو لے ہی آتا ہے۔اور یقیناََ یہ لوگ جو اِتنی صداؤں کے بعد آتے ہیں،پھر یہ کافی حد تک پکے ٹیم ممبر بن جاتے ہیں ۔کام کا جذبہ اگرکسی میں کبھی کم ہوتا بھی ہوتو آپ کی بار بار پوچھ پڑت سے مہمیز ہوتا رہتا ہے۔
آپ میں بدلہ لینے کی عادت نہیں ہے۔ بد خلقی اور غُصے کا جواب سادہ دلی ،نیک دلی سے دیتے ہیں۔ لوگ اِس بات سے آپ کو معصوم اور سادہ دل سے کم کے درجہ پہ لے آتے ہیں جو اُن کی عقل مندی کے درجہ کو مشکوک کر دیتا ہے۔ :LOL:آپ ایک خواب دیکھنے والے اِنسان کے ساتھ ساتھ عملی اِنسان بھی ہیں اور آپ جس حد تک عمل کر سکتے ہیں،کرتے ہیں ۔۔آپ کے خواب آپ کے خلوص کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
کبھی کبھی آپ کا خلوص دِل کو چھو لیتا ہے اور اِنکار کرتا،بد خلقی کرتا اِنسان بھی اپنے دِل کے کسی گوشے میں ایک انجان سی کسک محسوس کر رہا ہوتا ہے۔
 
جزاک اللہ
 
عزیزامین

محفلین
محترمہ نور صاحبہ اپنی ذاتی پیغام کی آپشن کھولیں تاکہ وی سی ایچ کے بارے میں ڈسکس کرسکوں یہاں ڈسکیشن پر انتظامیہ کو اعتراض ہو سکتا ہے
 
نور وجدان

وہ کیسے کُھولتے ہیں ؟ میرا خیال ہے کُھلا ہوا ہے ۔ وی سی ایچ کی سائیٹ کی وزٹ کی ہے ۔وہ سائیٹ بالکل خالی ہے
 
تجمل حسین

السلام علیکم۔ کچھ مصروفیت کی وجہ سے سائٹ پر کام نہیں کرسکا۔ آج چھٹی ہے۔ کل ان شاءاللہ اس پر کام کروں گا۔

حیرت ہے ایک رائیٹر پوچھ رہی ہیں لکھنا کیا اگر میں نے بتایا تو کاپی پیسٹ نہ ہو گا؟
آپ نے تحریر نہیں دینی بلکہ خیال دینا ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top