کرننگ جانچنے کے لئے لگیچرز کی جوڑیاں

mohdumar

محفلین
چند سو ملین کیا چند بلین جوڑوں کی پروسیسنگ بھی تکنیکی اعتبار سے نا ممکن نہیں، بلکہ عین ممکن ہے۔ البتہ اس سے حاصل نتائج کو کسی فونٹ میں مکمل طور پر شامل کرنا یقیناً خوشگوار نہ ہوگا، اور شائد موجودہ آلات کی مدد سے ممکن بھی نہ ہو۔ لہٰذا پہلے سے کرننگ پئیر کی گروپنگ کر کے تعداد کو کئی درجہ کم کیا جا سکتا ہے، یا پھر کاپس میں بائی گرامز کی مدد سے سب سے زیادہ مستعمل بالائی چند ہزار جوڑوں پر کام کیا جا سکتا ہے۔ ایک طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پہلے تمام ممکنہ جوڑوں کی کرننگ قدر حاصل کر لی جائے اور پھر ان کی کلسٹرنگ کر کے ایسے ڈیٹا ڈریوین اصول وضع جائیں کہ ان کا گروپ بن جائے۔ کرننگ کی قدر معلوم کرنے کے لیے اوپن سی وی کی مدد سے شیپس کی تعداد گننے والا طریقہ کوڈ کر کے آٹومیٹ کرنا سہل کام ہوگا۔ :) :) :)

ویسے ان پیج دوسرے پروگرامز کے ساتھ اتنا کمپیٹیبل نہیں البتہ اس نے کرننگ کا معاملہ کسی جادوئی طریقے سے حل کر ہی رکھا ہے۔:)

---

وولٹ کی ویلیو حاصل کرنے میں کسی حد تک کامیابی تو حاصل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک وہی مسئلہ برقرار ہے کہ مختلف پیئرز کے درمیان کرننگ کے لئے strokeکا کوئی سٹینڈرڈ متعین نہیں ہو رہا۔ اور اس کا احتمال بھی کم ہے کہ ایسا ہو پائے گا۔ ابھی تک تو پروگرام محض جگاڑوں پر ہی رواں دواں ہے۔
PqrKEAl.jpg
 
arifkarim

معطل
ویسے ان پیج دوسرے پروگرامز کے ساتھ اتنا کمپیٹیبل نہیں البتہ اس نے کرننگ کا معاملہ کسی جادوئی طریقے سے حل کر ہی رکھا ہے۔:)
کوئی جادوئی طریقہ نہیں ہے جناب! کثیرالاستعمال الفاظ کے درمیان اسٹروک والی کرننگ ہے جبکہ دیگر کیساتھ گروپ والی۔ جبھی تو بعض مقامات پر بہت خوبصورت تو دیگر جگہوں پر نہایت خراب! :)

وولٹ کی ویلیو حاصل کرنے میں کسی حد تک کامیابی تو حاصل ہو گئی ہے لیکن ابھی تک وہی مسئلہ برقرار ہے کہ مختلف پیئرز کے درمیان کرننگ کے لئے strokeکا کوئی سٹینڈرڈ متعین نہیں ہو رہا۔ اور اس کا احتمال بھی کم ہے کہ ایسا ہو پائے گا۔ ابھی تک تو پروگرام محض جگاڑوں پر ہی رواں دواں ہے۔
اسکرین شاٹ کے مطابق آپ نے فانٹ سائز 145 رکھا ہے۔ وولٹ عموماً نیا فانٹ کھولتے وقت ڈیفالٹ 144 رکھتا ہے۔ سو ہو سکتا ہے یہی مستعمل قدر ہو پوائنٹ سائز میں۔
باقی کرننگ اسٹروک آپ اپنے اندازے سے سیٹ کر لیں۔ اسکے لئے کوئی اسٹینڈرڈ نہیں ہے۔ بس یہ خیا ل رہے کہ یہ اتنا زیادہ بھی نہ ہو کہ کرننگ گم ہو جائے اور اتنا کم بھی نہیں کہ الفاظ پڑھے ہی نہ جائیں ۔ مطلب کوئی درمیانی راہ نکال لیں :)
 
arifkarim

معطل
چند سو ملین کیا چند بلین جوڑوں کی پروسیسنگ بھی تکنیکی اعتبار سے نا ممکن نہیں، بلکہ عین ممکن ہے۔
مجھے معلوم تھا کہ میرے اس جملے پر ضرور ابہام پیدا ہوگا۔ ظاہر ہے آجکل کی کمپیوٹر پراسینگ طاقت کیلئے یہ تھوڑی سی پراسیسنگ تو کچھ بھی نہیں۔ میرا اشارہ اسی جانب تھا کہ اتنے زیادہ پیئرز کا ڈیٹا ہم فانٹ میں ڈالیں گے کس طرح۔ کیونکہ اس طرح تو بہت سے غیر ضروری پیئرز بھی شامل ہو جاتے ہیں جنکی فانٹ میں قطعی کوئی ضرورت نہیں۔
 
mohdumar

محفلین
پروگرام وولٹ کے لئے آوٹ پٹ تو دکھا رہا ہے البتہ ایک مسئلہ سامنے آیا ہے۔ وولٹ گلفس کے احاطے کو اسی طرح دکھاتا ہے جیسے فونٹ میں ڈیفائن ہو۔ نتیجتاََ کچھ اضافی فاصلہ گلف کے اطراف میں نظر آتا ہے جس کے لئے ہمارے پروگرام نے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ اس فاصلے کا حساب نہ لیا جائے تو وولٹ پیئر کرننگ میں shiftکی ویلیو میں خاطر خواہ فرق آجاتا ہے۔ ابھی اس پر کام کرنا ہے۔
3S69yqc.jpg
 
نعیم سعید

محفلین
محمد عمر صاحب! کرننگ پیئرز کی لسٹ درج ذیل لنک سے ڈاؤنلوڈ کرلیں۔ امید ہے اس سے کچھ نہ کچھ مدد ضرور ملے گی۔
یہ لسٹ 51,449 پیئرز پر مشتمل ہے، جسے 90,072 الفاظ سے تیار کیا گیا ہے، جن میں اکثریت اردو الفاظ ہی کی ہے۔ الفاظ کی لسٹ ان الفاظ سے حاصل شدہ 23,664 لگیچرز کی لسٹ بھی ساتھ ہی موجود ہے۔ کرننگ پیئرز کی لسٹوں کو ختم ہونے والے حرف کے اعتبار سے علاحدہ علاحدہ بھی رکھا گیا ہے۔
نوٹ: کرننگ پیئرز کی یہ لسٹیں صرف بغیر اسپیس والے الفاظ کو مدنظر رکھ کر تیار کی گئی ہیں۔
لنک
 
بہت زبردست جناب،آپ نے آگے کا کام بہت سہل کر دیا ہے۔
 
mohdumar

محفلین
جناب ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ جس کام کے لئے ہم اتنی محنت کر رہے ہیں وہ تو Fontographer 5.2 for Windows خود کار طور پر کر سکتا ہے۔ شاید محفل پر اس پروگرام کے لیٹسٹ ورژن کا تذکرہ نہ ہوا ہو سو میں یہاں اس سے متعلق اپنے مشاہدات بیان کرتا ہوں۔
اس پروگرام سے کرننگ حاصل کرنے کے لئے کچھ اس طرح کی تکنیک درکار ہوگی۔
1) فونٹ اوپن کر کے آٹو کرن کا آپشن منتخب کریں۔

rRco8HT.png

2) یہاں پر وہی سیٹنگ نظر آئے گی جو ہم stroke widthسے حاصل کرنا چارہے تھے۔
dkUhKkb.png

3) یہاں پر گلفس کی لسٹ فراہم کر دیں۔ میرے پاس جو فونٹ تھا اس میں گلفس notdefinedتھے البتہ عارف صاحب لک اپس کی مدد سے گلفس کے درست پوسٹ کرپٹ نام سیٹ کر سکتے ہیں جیسا کہ سعد نستعلیق میں ہے۔۔ تاکہ جب ہم عام اردو الفاظ سے لگیچرز اٹھائیں تو سیدھا اس پروگرام میں فیڈ کر دیں۔
oXTk2Dw.png

4) یہاں پر minimum distanceوالی تکنیک ہے جو ہم خود کوڈ کر رہے تھے۔
kg4B3IC.png

5) متفرق ترتیبات سیٹ کریں اور پھر KERN کا بٹن دبائیں۔ یوں کرننگ ہو جائے گی۔
drJKOn0.png

6) نتائج دیکھنے کے لئے۔
qHkhkHn.png

7) آپ کے سامنے منتخب گلفس کے کرننگ پیئر !!!!
hRVmUIp.png

HRoArAW.png

8) اب آپ کرننگ ڈیٹا کو یوں ایکسپورٹ کر دیں۔
T1HUg7l.png

y1Jee5I.png

9) یہ کوڈنگ حاصل ہوتی ہے جو کہ بآسانی پارس کر کے وولٹ میں لائی جا سکتی ہے۔ اور سب سے بڑی بات کہ اس فائل میں جو یونٹس ہیں بالکل وولٹ کے اندر استعمال ہونے والے یونٹس ہیں۔ :)
3oWRRZM.png

میرے خیال سے ہم جو کام پروگرامنگ کے ذریعے کرنا چارہے تھے بالکل وہی کام یہ سوفٹ ویئر کر دے گا۔
اب محفلینز fontographer کی آٹو کرننگ سیٹنگز کو ضرور تبدیل کر کے دیکھیں کہ آیا کن سیٹنگز پر کام چل سکتا ہے۔
 
متلاشی

فونٹو گرافرکا لیٹسٹ ورژن کہاں سے ملے گا محمد عمر بھائی ۔۔۔ ہو سکے تو ذاتی میسج مین لنک دے دیں۔۔۔۔۔ شکریہ
 
arifkarim

معطل
پروگرام وولٹ کے لئے آوٹ پٹ تو دکھا رہا ہے البتہ ایک مسئلہ سامنے آیا ہے۔ وولٹ گلفس کے احاطے کو اسی طرح دکھاتا ہے جیسے فونٹ میں ڈیفائن ہو۔ نتیجتاََ کچھ اضافی فاصلہ گلف کے اطراف میں نظر آتا ہے جس کے لئے ہمارے پروگرام نے کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔ اس فاصلے کا حساب نہ لیا جائے تو وولٹ پیئر کرننگ میں shiftکی ویلیو میں خاطر خواہ فرق آجاتا ہے۔ ابھی اس پر کام کرنا ہے۔
جیسا کہ میں نے اوپر بھی لکھا تھا، یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ ہم فانٹ لیب میں تمام گلفس کی بیرنگز 0، 50، 100 یعنی اپنے حساب سے سیٹ کر سکتے ہیں۔

اب محفلینز fontographer کی آٹو کرننگ سیٹنگز کو ضرور تبدیل کر کے دیکھیں کہ آیا کن سیٹنگز پر کام چل سکتا ہے۔
میرے تو خیال میں یہی سیٹنگ بیسٹ ہے:
b633.gif

میرے خیال سے ہم جو کام پروگرامنگ کے ذریعے کرنا چارہے تھے بالکل وہی کام یہ سوفٹ ویئر کر دے گا۔
یہ پروگرام سعد نستعلیق تخلیق کرتے وقت میری نظر سے گزرا تھا۔ اسمیں جو کرننگ کا حل موجود ہے وہ بظاہر درست ہے البتہ اسمیں غیر ضروری کرننگ پئیرز بھی بن جاتے ہیں۔ جیسے ذیل میں آپ 3 پیئرز کی کرننگ ویلیو معلوم کرنا چاہ رہے ہوں تو یہ آپکو 7 پیئرز کی کرننگ نکال دیگا:
b634.gif

b635.gif

) یہ کوڈنگ حاصل ہوتی ہے جو کہ بآسانی پارس کر کے وولٹ میں لائی جا سکتی ہے۔ اور سب سے بڑی بات کہ اس فائل میں جو یونٹس ہیں بالکل وولٹ کے اندر استعمال ہونے والے یونٹس ہیں۔ :)
کرننگ ویلیوز کووولٹ کیلئے پارس کرانا شاید اتنا پیچیدہ عمل نہ ہو جتنا ان کرننگ پیئرز کو درست ترتیب کیساتھ الگ الگ کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں خاکسار نے کئی سال قبل تفصیلی پوسٹس لکھی تھیں:
تمام اردو الفاظ کی درست سارٹنگ کے بعد ان میں سے کرننگ پیئرز نکالنے کا مرحلہ آتا ہے۔ یہ عمل انتہائی حساس اور بہترین طریقہ سے کرنا ضروری ہے وگرنہ وولٹ میں کرننگ فیل ہو جائی گی۔ یاد رہے کہ صرف ان الفاظ میں سے پیئرز نکالیں جہاں کرننگ کی واقعی ضرورت ہو۔ کچھ جائزہ کے بعد اصول مرتب کئے جا سکتے ہیں کہ کن پیئرز کو کرننگ کی ضرورت ہے۔ جسکے بعد وہ الفاظ جنکو کرننگ کی طلب نہیں انکو لسٹ میں سے خارج کردیں۔ اسکے علاوہ کرننگ پیئرز ایک سے زائد پروسیسنگ سائیکلز کیساتھ نکالنا ضروری ہیں۔ جیسے 'مرمرے' ایک لفظ ہے تو 'مرے' کا کرننگ پیئر پہلے سائکل میں الگ ہوگا جبکہ 'مرمر' کا پیئر دوسرے سائکل میں۔ یوں کرننگ پیئرز کی ایک سے زائد لسٹیں بنیں گی۔ یعنی ہر پروسیسنگ سائکل میں سے جو کرننگ پیئرز الگ ہوں گے وہ الگ الگ فائلز کی لسٹوں میں سیو ہوں گے۔ بہت سے الفاظ 2 سے زائد لگیچرز کا مجموعہ ہوتے ہیں۔ یوں ہر مجموعہ کے پیئرز الگ لسٹ میں شامل کئے جائیں۔ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ ہمیں کتنے سائکلز درکار ہیں اگر مندرجہ بالا نتیجہ ایک ہی پروسیسنگ سائکل سے حاصل ہو سکتا ہے تو یہی کافی ہے۔ اس عمل کو بیک وقت الفاظ کی مکمل لسٹ پر چلانا ضروری ہے تاکہ درست پیئرز درست لسٹ میں حاصل ہو سکیں۔ بعد میں ان تمام لسٹوں کو یکجا کر کے تمام ڈپلیکیٹ پیئرز کی چھانٹی کر دیں۔ ہمیں بس اتنا پتا ہونا چاہئے کہ ایک الگ لسٹ کس کرننگ پیئر پر شروع ہو رہی ہے۔ تاکہ وولٹ میں امپورٹ کرتے وقت انہیں الگ الگ ٹیبل میں جگہ دی جائے۔

اس دھاگہ میں میری پہلی پوسٹ کو اتنا لمبا لکھنے کی اصل وجہ یہی تھی کہ میں اس میں یہ بتانا چاہ رہا تھا کہ اوپن ٹائپ میں کافی حد تک پورے پورے الفظ کی کرننگ ہو سکتی ہے اگر ہم اردو کے تمام مستند الفاظ سے لگیچر پیئرز انکی لمبائی اور اختتام کے حساب سے حاصل کر لیں۔ اسکے پیچھے خاص منطق یہ ہے کہ اردو زبان کا سب سے لمبا لفظ اصولی طور پر سب سے زیادہ لگیچر و حروف کے پیئرز کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یوں پہلے پروسیسنگ سائکل میں چھانٹی کے وقت اس لمبے ترین لفظ کے اختتامی لگیچرز و حروف سے حاصل شدہ پیئر کو کرننگ لسٹ میں سب سے اوپر اپنی درست اور منطقی جگہ مل جائے گی۔تمام الفاظ پر پہلے سائکل کی چھانٹی کے بعد جو پیئرز وجود میں آئیں گے وہ الگ فائل میں جمع کر دئے جائیں۔ جسکے بعد دوبارہ انہی باقی ماندہ 'الفاظ' پر دوسرے سائکل کا آغاز کیا جائے۔ اور اس سے حاصل شدہ کرننگ پیئرز کو ایک اور الگ فائل میں جمع کر دیا جائے۔ ہر پروسیسنگ سائکل کو اسوقت تک ان تمام الفاظ پر بیک وقت دہرایا جائے گا جب تک پوری کرننگ لسٹ میں سے ہر مجموعہ لگیچر و حروف نکل کر باہر نہیں آجاتا۔ مثال کے طور پر ایک لفظ ہے 'جادوگری'۔
اس لفظ کو پراسیس کرتے وقت پہلے سائکل میں 'گری' کا پیئر نکلے گا۔
دوسرے میں 'وگر' کا۔
تیسرے میں 'دو' کا۔
اور چوتھے میں 'جاد' کا۔
یہاں ظاہر سی بات ہے کہ جب ہر پراسیسنگ سائکل کے بعد باقی ماندہ الفظ میں سے منفر پیئرز نکل کر الگ الگ فائلوں میں جائیں گے تو ان پیئرز کے ہر فائل میں ڈپلیکیٹس موجود ہوں گے۔ ان ڈپلیکیٹ پیئرز کی چھانٹی کرنے کیلئے پھر ہمیں ان تمام الگ الگ پیئرز کی فائلوں کو ایک فائل میں بغیر کسی چھیڑ چھاڑ کے اکٹھا کرنا ہوگا۔ یہاں ایک چیز جو قابل غور ہے وہ یہ کہ ہمیں ہر پیئر لسٹ کا پہلا پیئر نوٹ کر کے رکھنا ہوگا تاکہ بعد ازاں وولٹ میں کرننگ ٹیبلز اس مقام سے بریک کئے جائیں جہاں پروسیسنگ سائکل کے مطابق ایک کرننگ پیئر لسٹ کا اختتام ہو رہا ہو اور دوسری کرننگ پیئر لسٹ کا آغاز ہو رہا ہو۔ اس آخری ضم شدہ پیئر لسٹ میں اوپر سے نیچے کی طرف چھانٹی کرنی ہوگی۔ یعنی سب سے پہلا منفر پیئر اوپر سے چھوڑ کر اس پیئر جیسے باقی تمام ڈپلیکیٹس کا پیئر لسٹ میں سے صفایا کر دیا جائے۔
اور یہ سب 'اہم' کام کر لینے کے بعد باالآخر وہ مرحلہ آئے گا جب ان پیئرز کے مابین خود ساختہ یا دستی طور پر فاصلہ ڈھونڈ کر ہر پیئر کی منفرد کرننگ ویلیو جنریٹ کی جائے گی جسے بعد میں وولٹ میں اسی ترتیب سے امپورٹ کیا جائے گا جیسا کہ خاکسار نے اوپر ذکر کیا ہے۔ اگر یہ تجربہ عملی طور پر کامیاب رہا تو انشاءاللہ اردو لگیچر الفاظ کے اندرکرننگ کافی حد تک اسی اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی میں رہتے ہوئے حاصل کی جا سکتی ہے۔ اور مجھے امید ہے کہ یہ 'مشکل' مرحلہ پار کر لینے کے بعد ہم اس قابل ہو جائیں گے کہ اس سے اگلا مشکل ترین مرحلہ یعنی اردو الفاظ کے مابین کرننگ اسپیس کیساتھ کرنے کا کوئی ٹھوس حل نکال سکیں۔ لیکن جیسا کہ محترم نبیل بھائی نےاس دھاگے کے شروع میں فرمایا کہ پہلا عملی حدف اسکام کو بنانا چاہئے جو کم از کم تھیوری میں ممکن نظر آتا ہو۔ اسلئے میری یہی خواہش ہوگی کہ ہم اسوقت اپنی ساری توجہ صرف الفاظ کے اندر کرننگ سیٹ کرنے کو دیں۔ اگر بفضل تعالیٰ یہ چیلنج کامیاب رہا تو مستقبل کے مزید چیلنجز سے نبٹنے کی کوئی نہ کوئی صورت نکل ہی آئے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
کرننگ ویلیوز کووولٹ کیلئے پارس کرانا شاید اتنا پیچیدہ عمل نہ ہو جتنا ان کرننگ پیئرز کو درست ترتیب کیساتھ الگ الگ کرنا ہے۔ اس سلسلہ میں خاکسار نے کئی سال قبل تفصیلی پوسٹس لکھی تھیں:

ان تین الفاظ کی مدد سے لسٹ جینیریشن واضح کر دیں۔
جادوگر
سامری
بچھڑا

میری سمجھ کے مطابق یہ لسٹیں بنیں گی۔

پہلی لسٹ
وگر

دوسری لسٹ
دو
مری

تیسری لسٹ
جاد
سامر
بچھڑا

اور پھر ان لسٹوں میں سے ریپیٹ ہونے والیے پئیر الگ الگ ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔
 
arifkarim

معطل
اور پھر ان لسٹوں میں سے ریپیٹ ہونے والیے پئیر الگ الگ ڈیلیٹ کر دیے جائیں گے۔
تمام لسٹیں اخذ کر لینے کے بعد انہیں ایک ہی کالم میں ڈال کر ڈپلیکیٹس حذف کردیں البتہ یہ یاد رکھیں کہ ان لسٹوں کی شروعات اور اختتام کس پیئر پر ہوا۔
 
mohdumar

محفلین
بہت شکریہ۔ اگر ہو سکے تو جمیل نوری کا وہ والا ورژن فراہم کر دیں جس میں گلفس کے postscript نام درست ہوں۔ اگر ہو سکے تو :)
 
arifkarim

معطل
یہ بھی اگر ایک مثال سے واضح کر دو تو بہتر رہے گا۔
جیسے ذیل کی مثال میں ہم نے تین الفاظ پراسیس کئے تو ہر لسٹ کی ابتداء جس پیئر سے ہوگی اسکو یاداشت میں مارک کر لیا جائے:
b637.gif

الغرض تمام لسٹوں سے ڈپلیکیٹس نکالنے کے بعد بھی مطلوبہ پیئرز ڈپلیکیٹس کو چھوڑ کر اپنی جگہ پر محفوظ رہیں۔ عملاً دیکھنے میں آیا ہےکہ جب آپ کسی کالم میں سے ڈپلیکیٹس حذف کرتے ہیں تو دو لسٹوں کے مابین خلا بھی حذف ہو جاتا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ کسی طرح اس خلا کو برقرار رکھا جائے اور ڈپلیکیٹس حذف بھی ہو جائیں۔ بس اتنی سی بات ہے۔ اسکا سب سے آسان حل میری نظر میں یہ ہے کہ ہر لسٹ کے اوپر انگریزی الفابیٹ میں a, b, c, وغیرہ لکھ دیا جائے۔ یوں جب یہ ایک ہی کالم میں ہوں گے تو ڈپلیکیٹس حذف بھی ہو جائیں گے اور لسٹوں کے درمیان خلا برقرار رہے گا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

mohdumar

محفلین
جناب اب لسٹیں بنانے کا وقت آپہنچا ہے۔ اس سے قبل کے میں خود کوئی کوڈ لکھوں میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا محفل پر الفاظ سے لگیچرز نکالکے کا کوئی کوڈ موجود ہے؟ پاک ورڈ فائنڈر تو گرافکل آلہ ہے۔ اگر ہم نے خود الفاظ پروسیس کرنے ہوئے تو کوڈ چاہیے ہوگا۔
 
Top