پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

دوست

محفلین
یونیکوڈ سے ان پیج میں بدلتے وقت انگریزی الفاظ دائیں سے بائیں ہو جاتے ہیں۔ اس کا کوئی حل نکالیں۔ ایک سے زیادہ الفاظ سپیس سے الگ ہوں تو، ان پیج شاید اردو اور انگریزی کی سپیس میں فرق کرتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
یونیکوڈ سے ان پیج میں بدلتے وقت انگریزی الفاظ دائیں سے بائیں ہو جاتے ہیں۔ اس کا کوئی حل نکالیں۔ ایک سے زیادہ الفاظ سپیس سے الگ ہوں تو، ان پیج شاید اردو اور انگریزی کی سپیس میں فرق کرتا ہے۔
اسکے لئے بہتر انپیج 3 استعمال کر لیں۔
 
دوست

محفلین
اصل میں ان پیج تھری سب کے پاس نہیں ہے۔ وہ یونیکوڈ پر چلتا ہے اور پرانے ان پیج کی فائل خراب کر دیتا ہے۔ یعنی سیاپا وہی ہے۔ ادھر سے اُدھر اور اُدھر سے اِدھر کنورژن پر زندگی چلتی ہے۔ ورڈ میں پروف ریڈنگ اور واپس ان پیج۔ ان پیج میں ٹائپنگ اور ورڈ میں مزید کام۔ چلیں دیکھتے ہیں اس کا کیا حل نکلتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
ورڈ میں پروف ریڈنگ اور واپس ان پیج۔
مجھے نہیں معلوم آپکا کام کس نوعیت کا ہے البتہ انپیج 3 میں پروف ریڈنگ کا نظام موجود ہے۔ البتہ مسئلہ وہی ہے کہ یہ ورژن 2،4 جتنا عام نہیں ہے اور اسکی فائل کو انپیج 3 خراب کر دیتا ہے۔
 
محمد مسلم

محفلین
السلام علیکم ، کافی عرصہ بعد ایک ان پیج فائل کو کنورٹ کرنا پڑا، معلوم ہوا کہ انگلش عبارات کے الٹ جانے کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے، اسے اگر حل کیا جانا ممکن ہو تو، بہت سہولت ہو جائے گی۔ جزاکم اﷲ
 
اسکا حل ابرارحسین نےشاید نکال لیا تھا- کیا یہ درست ہے؟
 
السلام علیکم ، کافی عرصہ بعد ایک ان پیج فائل کو کنورٹ کرنا پڑا، معلوم ہوا کہ انگلش عبارات کے الٹ جانے کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے، اسے اگر حل کیا جانا ممکن ہو تو، بہت سہولت ہو جائے گی۔ جزاکم اﷲ
الفاظ کے الٹ جانا ؟ صیح سے سمجھا نہیں، الفاظ الٹ جاتے ہیں یا حروف یا ڈائریکشن تبدیل ہو جاتی ہے؟
 
محمد مسلم

محفلین
انگلش متن کی ڈائریکشن بھی اردو کے مطابق دائیں سے بائیں ہو جاتی ہے، یعنی جو لفظ بائیں طرف آنا ہوتا ہے وہ دائیں آجاتا ہے اور جو دائیں آنا ہے وہ بائیں آجاتا ہے، مثال کے طور پر یونیکوڈ متن ہے’’دورِ جدید میں جینیٹک فنگر پرنٹ (Genetic Fingerprint) کی بنیاد پر اسلامی جنائیات کی بحث‘‘ اور جب اس کو ان پیج میں کنورٹ کریں تو ’’دورِ جدید میں جینیٹک فنگر پرنٹ (Fingerprint genetic) کی بنیاد پر اسلامی جنائیات کی بحث‘‘ میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہ مسئلہ کافی قدیم ہے۔
 
محمد مسلم

محفلین
اس کے علاوہ ایک اور مسئلہ ہے، وہ یہ ہے کہ یونیکوڈ سے ان پیج میں کنورٹ کرتے وقت اگر کی بورڈ اردو یا عریبک سیلیکٹ ہو تو تحریر درست کنورٹ نہیں ہوتی اور اگر کی بورڈ انگلش سیلیکٹ ہو تو تحریر صحیح کنورٹ ہو جاتی ہے۔ اگرچہ یہ بنیادی مسئلہ نہیں لیکن اگر سہولت سے حل ہو جائے تو کافی بہتری ہو جائے گی۔
 
کیا آپ سمپل فائلز اپلوڈ کر کے دیں گے؟ تاکہ میں بھی ان کو ٹیسٹ کر سکوں۔
 
محمد مسلم

محفلین
میرا سسٹم عریبک کے مطابق سیٹ ہے۔ کیونکہ عربی سافٹ ویئر اس کے بغیر نہیں چلتے۔ شاید اسی وجہ سے اگر عربی کی بورڈ ایکٹو ہو تو مبہم سی عبارت کنورٹ ہونے کے بعد بنتی ہے۔
 
Top