arifkarim
معطل
چین : والدین میں بچوں کیلئے ویلتھ ایجوکیشن کا رجحان
تاریخ اشاعت; June 2, 2015 18:20 PST

بیجنگ…..زندگی میں دولت کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،یہی سوچ لیے چین میں والدین بچوں کو ’’ویلتھ ایجوکیشن ‘‘کی طرف راغب کررہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو کم عمری سے ہی دولت کی اہمیت کا اندازہ ہونا چاہیے ۔بیٹا دولت کی اہمیت چھوٹی عمر میں ہی سمجھ لو، ورنہ دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ جاؤگے۔یہ کہنا ہے چین میں کچھ ایسے والدین کا ،جو بچوں کیلئے ویلتھ ایجوکیشن کے حامی ہیں ،یہی وجہ ہے کہ انٹرنیشنل چلڈرن ڈے پر ان 3 سو سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو کسی پارک یا میوزیم لے جانے کے بجائے لگژری ولا کی سیر کرائی ، جس کی قیمت چار ملین یوان یعنی6لاکھ 45 ہزار ڈالرز ہے۔یہ والدین سمجھتے ہیں کہ بچوں کیلئے ویلتھ ایجوکیشن کا یہ بہترین وقت ہے تاکہ ابھی سے ان میں دولت مند بننے کی خواہش پیدا ہوسکے۔ایک والد کا کہنا تھا کہ چین میں زیادہ دولت معاشرے میں اعلی رتبے کو ظاہر کرتی ہے ،اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ کم عمری میں ہی یہ جان لے ۔تاہم کچھ لوگ اس سوچ سے اتفاق نہیں کرتے ،چین کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کچھ لوگوں نے اسے بیمارذہنیت کی عکاس قرار دیاجبکہ کچھ لوگوں کاکہنا تھا کہ دولت سے خوشی نہیں خریدی جا سکتی اور اصل دولت پیسہ نہیں بلکہ انسان کا دل ،دماغ ،صلاحیت اور جذبات ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/91742/