ویب ڈیزائن اردو۔ ورڈپریس اردو تھیم

تجمل حسین

محفلین
دوستو، بھائیو، بہنو!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جیسا کہ میں نے مورخہ 25 اپریل 2015 بروز جمعۃ المبارک کہا تھا کہ ہفتہ کو ایک عدد خوبصورت ورڈ پریس تھیم مہیا کروں گا۔ لیکن پھر تھیم میں کچھ کمی کی بدولت ایسا نہ کرپایا اور یہ کام تاخیر کا شکار ہوگیا۔ کیونکہ میں چاہتا تھا مکمل طور پر تیار تھیم اردو محفل پر پیش کروں۔ لیکن تھیم صاحب تھے کہ مکمل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے جب بھی سمجھتا کہ کام مکمل ہوگیا ہے تو کچھ نہ کچھ خامی نظر آجاتی۔ میں نے بھی ہار نہ ماننے کا ارادہ کرتے ہوئے اس پر کام جاری رکھا اور پھر دیر سے سہی لیکن آج الحمدللہ یہ کام میری نظر میں مکمل ہوگیا ہے۔ اگر کوئی خامی باقی ہوئی تو اس کے متعلق ضرور بتائیے گا تاکہ اسے بھی جلد از جلد ختم کرسکوں۔ آپ بھی یقیناََ تھیم کے لیے بے چین ہوں گے تو باقی باتیں بعد میں ہوتی رہیں گی پہلے آپ تھیم کا پیش منظر دیکھیے۔ چند منٹ میں آن لائن پیش منظر اور ڈاؤن لوڈ کا ربط مہیا کرتا ہوں۔ تب تک تصویری شکل میں پس منظر دیکھیے اور ہاں ایک گزارش ہے کہ اپنی اپنی آرا سے ضرور نوازیے گا۔
والسلام
33553979024b9923c225345d211f3e8105f436a585b9c2b43c556e97b3f15ac8a7ff664c.jpg

آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!

لیجئے محفلین آن لائن پیش منظر (ویو) کے ساتھ ساتھ ڈاؤن لوڈ ربط بھی فراہم کردیا ہے۔

آن لائن پیش منظر کے لیے اس ربط پر کلک کریں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس ربط پر کلک کریں۔

دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

والسلام۔
 
تجمل حسین

محفلین
اجازت ہو تو میں اپنے بلاگ پر استعمال کر لوں۔
محب صاحب اس میں اجازت لینے کی کیا بات ہے۔ میں نے اس کا ترجمہ کیا ہی اس لیے ہے کہ اردو کے شائقین اسے استعمال کرسکیں۔ ویسے بھی یہ اوپن سورس ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ اوپن سورس کا ہی ترجمہ کروں تاکہ کسی طرح کی پابندی نہ ہو۔
آپ استعمال کرسکتے ہیں۔
 
تجمل حسین صاحب، میں اصل میں کچھ عرصہ سے ورڈ پریس تھیم ڈھونڈ رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ ایک دو دوستوں سے کہوں اس بارے۔

آپ کی پوسٹ سے یہ مشکل حل ہوئی
 
ایم بلال ایم صاحب کے تھیم (سبز ، سلور) میں اگر آپ کیٹگری کا کوڈ مل جائے تو بہت مدد مل جائے گی۔۔۔
اگر صحیفہ یا جریدہ کا اردو ورژن مل جائے تو سونے پر سہاگہ ہو گا میرے لئے۔ ایڈوانس میں شکریہ
 
تجمل حسین

محفلین
ایم بلال ایم صاحب کے تھیم (سبز ، سلور) میں اگر آپ کیٹگری کا کوڈ مل جائے تو بہت مدد مل جائے گی۔۔۔
سہیل انور صاحب ! معذرت مگر میں آپ کی اس بات کا مطلب نہیں سمجھا۔
اگر صحیفہ یا جریدہ کا اردو ورژن مل جائے تو سونے پر سہاگہ ہو گا میرے لئے۔ ایڈوانس میں شکریہ
اس کی بابت میں پہلے بھی عرض کرچکا ہوں کہ یہ دونوں تھیم اوپن سورس یا فری دستیاب نہیں ہیں اور جو کریک شدہ دستیاب ہیں ان کا کوئی بھروسہ نہیں۔ نیز فی الحال میں ابھی اس قابل نہیں ہوا کہ ان جیسا نیا تھیم ڈیزائن کرسکوں۔ اگر آپ نے یہ تھیم خریدا ہوا ہے تو بتادیں آپ کے تھیم کا اردو ترجمہ کردوں گا۔ :)
 
اسد

محفلین
... اگر آپ نے یہ تھیم خریدا ہوا ہے تو بتادیں آپ کے تھیم کا اردو ترجمہ کردوں گا۔ :)
کیا مفت میں؟ جو لوگ پچاس ساٹھ ڈالر کی تھیم خرید سکتے ہیں، انہیں ترجمے کا بھی کچھ معاوضہ دینا چاہیے۔

ویسے صحیفہ میں ایک ہزار سے زیادہ سٹرنگز ہیں اور جریدہ میں دو سو سے زیادہ۔ اگر آپ کچھ کرنا ہی چاہتے ہیں تو ورڈپریس کی پورٹ‌ایبل اوبجیکٹ فائل (po) کا اردو ترجمہ کر دیں، بہتوں کا بھلا ہو جائے گا۔
 
تجمل حسین

محفلین
کیا مفت میں؟ جو لوگ پچاس ساٹھ ڈالر کی تھیم خرید سکتے ہیں، انہیں ترجمے کا بھی کچھ معاوضہ دینا چاہیے۔
موج کرنے دیں اسد صاحب! اردو کی خدمت کے لیے تو ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ :)
ویسے صحیفہ میں ایک ہزار سے زیادہ سٹرنگز ہیں اور جریدہ میں دو سو سے زیادہ۔ اگر آپ کچھ کرنا ہی چاہتے ہیں تو ورڈپریس کی پورٹ‌ایبل اوبجیکٹ فائل (po) کا اردو ترجمہ کر دیں، بہتوں کا بھلا ہو جائے گا۔
اگر وقت ہو تو سٹرنگز کم یا زیادہ ہونے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ ورڈپریس کی پورٹ ایبل اوبجیکٹ فائل کے ترجمہ کی طرف اب تک اس لیے زیادہ توجہ نہیں دی کہ اکثر احباب ایڈمن پینل انگلش میں ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اس کا ترجمہ کیا جانا زیادہ ضروری ہے تو میں آج ہی سے اللہ کا نام لے کر شروع کردیتا ہوں۔۔
کیا خیال ہے؟ :question:
 
اسد

محفلین
ضروری تو نہیں ہے، لوگوں کا گزارہ ہو ہی رہا ہے۔ میں بھی ایڈمن پینل انگلش میں ہی پسند کرتا ہوں۔
 
78gsqd
سہیل انور صاحب ! معذرت مگر میں آپ کی اس بات کا مطلب نہیں سمجھا۔
میرا مطلب تھا کہ "ایم بلال ایم صاحب" نے جو تھیم ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اپنے بلاگ پر دی ہوئی ہیں، ان میں کیٹیکری یا مینیو موجود نہیں ہے۔ میں ان تھیمز میں کیٹیگریز لگانا چاہ رہا ہوں تاکہ اپنی ویب سائٹ پر استعمال کر سکوں۔ (شامل کی ہوئی تصویر میں آپ یقینا سمج جائیں گے کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں)۔
دوسری بات یہ پوچھنا چاہ رہا ہوں کہ ورڈپریس تھیم میں تبدیلی کرنے کے لئے کوئی سافٹ ویئر (جس میں ایڈیٹنگ کا فوری لائیو پری ویو دیکھا جا سکے کہ تبدیلی اپنی منشاء کے مطابق ہو رہی ہے یا نہیں) موجود ہے تو بتا دیں۔
 
شکریہ جناب!
اگر آپ کو کوئی دوسرا ورڈ پریس تھیم پسند ہے اور وہ اوپن سورس ہے تو بتادیں کوشش کروں گا کہ اس کا بھی جلد از جلد اردو ترجمہ کردوں۔
بی رسپونسیو: یہ تھیم فری میں دستیاب ہے۔ اگر آپ اس پر تھوڑا سا وقت نکال کر اردو میں ترجمہ کر دیں تو بہتوں کا بھلا ہو جائے گا۔ :embarrassed1::embarrassed1:
 
Top