طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

فاتح

لائبریرین
Peshwar_Army_School.jpg



فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی عوام کی جانب سے سفير رچرڈ اولسن منگل کے روز پشاور کے آرمی پبلک سکول پر بيہيمانہ حملے ميں ہلاک شدگان کے خاندان والوں کو گہری ہمدردی کے جذبات اور دلی تعزيت پيش کرتے ہيں۔ امريکہ معصوم طالب علموں اور اساتذہ پر ناقابل فہم اور بے رحمانہ حملوں کی شديد مذمت کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اور ان تمام لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے جو دہشت گردی کے عفريت کے خلاف لڑ رہے ہيں۔ بہت کم لوگوں نے دہشت گردوں اور متشدد عناصر کے ہاتھوں اتنا نقصان اٹھايا ہے جتنا کہ پاکستان کی عوام نے۔ اسی ليے خطے ميں امن اور استحکام کے حصول کے ليے يہ بدستور ضروری ہے کہ امريکہ اور پاکستان مل کر کام کريں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu
تم امریکیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی وجہ سے ہی ہم نے یہ نقصان اٹھایا ہے۔ اپنے سفیر سے کہو کہ دفع ہو جائے اور انہی حرام زادے طالبان کے ہاتھوں اپنے بچوں کے قتل ہونے کا انتظار کرے۔
تمہیں یہ مذمت کا ڈراما تب کیوں نہیں یاد آتا جب میرے ملک کے معصوم بچوں کو تم ڈرون کے حملوں میں قتل کر دیتے ہو۔ تم نے ہی طالبان بنائے اور تم میں اور ان میں کوئی فرق نہیں۔
 

زیک

مسافر
1۔ کیا آج کے سانحہ میں مجرم صرف وہ تھے جنہوں نے گولیاں چلائیں یا انسانوں کو زندہ جلایا؟ کیا ان کٹھ پتلیوں کی ڈوریاں ہلانے والے ماسٹر مائنڈز مجرم نہیں ہیں؟
متفق
2۔ کیا سزا کا مقصد صرف خون کا بدلہ خون ہوتا ہے یا سزاؤں کا مقصد نشانِ عبرت بنانا بھی ہوتا ہے تا کہ آئندہ کوئی جرم کرنے سے پہلے یہ سوچے کہ اس پر معافی نہیں ملے گی؟
3۔ کیا پاکستان کی جیلوں میں موجود دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد سے باہر موجود دہشت گردوں کی کمر نہیں ٹوٹے گی؟
میں اس بارے میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ سزائے موت کا خوف قاتلوں اور دہشتگردوں پر کتنا اثر کرتا ہے۔
 
جو کوئی بھی، واضع طور پر، براہِ راست یا بالواسطہ، یا ذرا سا اشارتاً بھی ان ظالمان کے حق میں بات کرے۔ بغیر کوئی مقدمہ چلائے پاک فوج کی گولی اس کا مقدر ہو

(کسی غلیظ ترین جانور کی بھی مثال بھی ان ظالموں کے لئے تشبیح کے طور پر دستیاب نہیں)
 

فاتح

لائبریرین
آپ کے سارے جواب واضح کر رہے ہیں کہ آپ کو خود ایک ماہر نفسیات کی مدد کی ضرورت ہے ۔
بجا فرمایا۔۔۔ جو کچھ میرے، میرے عزیزوں اور بچوں کے ساتھ ہو رہا ہے اور جو کچھ آج ہوا ہے اس کے بعد مجھ سمیت ہر حساس انسان کو واقعی کسی ماہر نفسیات ہی کی ضرورت ہے سوائے آپ جیسے ان عقل مندوں کے جنہیں ہر موقع سے فائدہ اٹھانے کا فن آتا ہو
 

فاتح

لائبریرین
Ammi, Ammi! Why Can't I Go to School?
Because the Education ministries are controlled by the provincial governments and KPK education ministry does not want to spend money as per the PTI policy.
AND
Beacuse the Tehreek e Insaf and Tehreek e Taliban have joined hands to make Imran Khan the Prime Minister of Pakistan by hook or crook so these Tehreeks don't like children to be educated.
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
کاش کسی ماہر نفسیات کی بجائے آپ اور تحریک انصاف کی آپ جیسی باقی پراپیگنڈا کٹھ پتلیاں کسی ماہر تعلیم بلکہ محض کسی میٹرک پاس پڑھے لکھے سے ہی رابطہ کر لیتے جو آپ کو یہ بتا دیتا کہ یہ "بلڈ" پروف نہیں بلکہ بلٹ پروف ہوتا ہے۔
 

منقب سید

محفلین
سانحہ پشاور قابل صد ہا افسوسناک و دردناک
اور اس پر سیاسی بحث شرمناک ہے۔ کم سے کم اس کو تو ایشو بنا کر کیش نہ کروائیں آپ لوگ
 

زرقا مفتی

محفلین
ملت کی بربادی کے آثار اب سارے ظاہر ہیں

لوگ صرف افسوس ہی کرتے رہیں گے ، طعنے دیتے رہیں گے ، آنسو بہائیں گے ، چند شمعیں جلائیں گے اور کچھ دن بعد اس سے بڑ ے المیے کا سامنا کریں گے ۔
جنگ ختم کرنے کے لئے لائحہ عمل نہیں بنائیں گے
امن سے نفرت کرتے رہیں گے
اپنے گھر کو پرائی جنگ میں جھونک کر تماشا دیکھتے رہیں گے
تعلیم کی خواہش کو مضحکہ خیز سمجھتے رہیں گے
بھوک اور افلاس مٹانے کی بجائے بھوکوں کو مارتے رہیں گے
 

زرقا مفتی

محفلین
یہ درسگاہ تھی جو مقتل بن گئی

10850308_10203331768881031_839862312906840748_n.jpg


10857802_10203331768601024_7774841044912209804_n.jpg


10849930_10203331769161038_3210857277962958724_n.jpg


جنگ کی خواہش رکھنے والے بتائیں
کتنی اور درسگاہوں کو مقتل بنائیں گے
ہم تو مر گئے
ہمارے ساتھیوں کو کیسے بچائیں گے
 

زرقا مفتی

محفلین
جنگ تو جاری ہے۔ طالبان نے ان دس بارہ سالوں میں جو ہزاروں پاکستانی مارے ہیں وہ ان کی جنگ ہی تو ہے پاکستان کے خلاف۔
مگر پاکستان پر مسلط کی گئی ہے ۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ جنگ قیامت تک جاری رہے گی اور ہم اپنے پیاروں کے لاشے اُٹھاتے رہیں گے ۔ کیا آپ یا محفل کے دیگر ارکان پاکستان میں قیام امن کے لئے کچھ ٹھوس دوررس اور قابل عمل تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔
کل ان بچوں کی طرح میرے بچے بھی گولی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ امریکہ میں رہنے والے والدین شاید اس خوف سے محفوظ ہوں ۔
ہم مائیں پاکستان میں جاری جنگ کی جگہ امن چاہتی ہیں
ہم ایران کی طرح افغانستان کی جنگ سے علیحدگی کیوں نہیں اختیار کر سکتے
ہم اسلحے کی اسمگلنگ پر قابو کیوں نہیں پا سکتے
ہم افغان بارڈر سیل کیوں نہیں کر سکتے
آج ضرب عضب جاری ہے تو جنگجو افغانستان منتقل ہو گئے ہیں۔ کل آپریشن ختم ہو جائے گا تو یہ واپس آ جائیں گے۔
ہم جنگجو قبائل کو مہذب بنانے کے لئے کب قدم اُٹھائیں گے؟
ہم ان کے ہاتھوں میں رائفل کی جگہ قلم کب تھمائیں گے؟
 
Top