اردو کا فانٹ

عبیدتھہیم

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میں اک ویبسائٹ پر کام کررہا ہوں، جس میں اردو زبان بھی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اس ویبسائیٹ میں نستعلیق امبیڈ کروں۔ لیکن علوی نستعلیق فانٹ بہت زیادہ میموری لیتا ہے۔ تقریباََ ۹ میگا بائٹ میموری ہے۔
کیا اردو نستعلیق میں ایسا فونٹ ہے جو میں اپنی ویب پر امبیڈ کرسکوں اور وہ سلو اسپیڈ نیٹ پر بھی باآسانی ویبسائیٹ میں نظر آئے، اور اس کی میموری کے۔بی میں ہونی چاہیے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ۔
بھائی اس کی میموری 300 کے بی سے زیادہ ہے۔ کیا اس سے کم میموری کا فانٹ مل جائے گا ؟ جیسے امر نستعلیق ۔

ویب ایمبیڈنگ کے لیے اب ایک تجویز کردہ فارمیٹ WOFF کے نام سے موجود ہے، جس کی سپّورٹ تمام بڑے براؤزرز میں شامل ہے۔ اس فارمیٹ میں فونٹ کو کمپریس بھی کیا جاتا ہے، اور اگر نفیس نستعلیق کو اِس میں کنورٹ کیا جائے تو اس کا حجم 183 KB رہ جاتا ہے۔ :)

آپ کی سہولت کے لیے میں نے WOFF فارمیٹ میں نفیس نستعلیق یہاں رکھ دیا ہے۔ اسے استعمال کرنے کا طریقہ بھی دیگر فونٹس ہی کی مانند ہے، یعنی سی-ایس-ایس کا @font-face رُول۔ خود اپنے بلاگ پر بھی میں نفیس نستعلیق اور WOFF فارمیٹ کا استعمال کرتا ہوں۔
 
آخری تدوین:

عبیدتھہیم

محفلین
ویب ایمبیڈنگ کے لیے اب ایک تجویز کردہ فارمیٹ WOFF کے نام سے موجود ہے، جس کی سپّورٹ تمام بڑے براؤزرز میں شامل ہے۔ اس فارمیٹ میں فونٹ کو کمپریس بھی کیا جاتا ہے، اور اگر نفیس نستعلیق کو اِس میں کنورٹ کیا جائے تو اس کا حجم 183 KB رہ جاتا ہے۔ :)
شکریہ جناب۔ میں نے پہلے سے ہی اسی فارمیٹ میں فونٹ کو کمپریس کرکے ویب پر سی۔ایس۔ایس اپلوڈ کرلیا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے جس کے پاس نیٹ سلو ہے اس کے پاس تھوڑا وقت لگتا فونٹ دیکھنے میں۔
باقی امرنستعلیق فونٹ کو جب Woff میں کنورٹ کریں گے تو وہ 30KB سے بھی کم میموری لیتا ہے۔
 
آصف اثر

معطل

کیا امر نستعلیق کا اسکرین شاٹ دینا پسند کریں گے؟
پہلی بار نام سنا ہے.‏‎
 
آصف اثر

معطل
شکریہ جناب۔ میں نے پہلے سے ہی اسی فارمیٹ میں فونٹ کو کمپریس کرکے ویب پر سی۔ایس۔ایس اپلوڈ کرلیا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے جس کے پاس نیٹ سلو ہے اس کے پاس تھوڑا وقت لگتا فونٹ دیکھنے میں۔
باقی امرنستعلیق فونٹ کو جب Woff میں کنورٹ کریں گے تو وہ 30KB سے بھی کم میموری لیتا ہے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
محترم بھائی، اس لنک پر امر نستعلیق فونٹ استعمال شدہ ہے۔
http://www.amarfayaz.com/main/ur/

بظاہر تو امر نستعلیق، نفیس نستعلیق ہی کا فورک معلوم ہو رہا ہے۔ کچھ تبدیلیاں ہیں تو سہی، جیسے نفیس نستعلیق میں الف کی اختتامی اشکال دائیں جانب ہلکا سا جھکاؤ رکھتی ہیں، جبکہ امر نستعلیق میں الف کی اختتامی اشکال بالکل سیدھی ہیں؛ یا جیسے امر نستعلیق میں اعراب (زیر، زبر، پیش) کا استعمال نفیس نستعلیق سے کافی بہتر ہے؛ یا کچھ جگہوں پر امر نستعلیق کی اشکال کی کرننگ نفیس نستعلیق کی کرننگ سے مختلف ہے؛ وغیرہ۔

[…]
باقی امرنستعلیق فونٹ کو جب Woff میں کنورٹ کریں گے تو وہ 30KB سے بھی کم میموری لیتا ہے۔

فائر بَگ کے مطابق امر نستعلیق کا حجم WOFF فارمیٹ میں 181 KB ہے۔

amar-nastaleeq-woff-size_zps1ed8141a.png

(ویسے میں نے پہلی مرتبہ یہ دیکھا ہے کہ سی-ایس-ایس میں فونٹ فیس رُول کے اندر فونٹ فائل کا ربط دینے کی بجائے کسی پی-ایچ-پی سکرپٹ کا ربط دیا جائے اور پھر اس سکرپٹ کے اندر سے فونٹ کو ڈاؤنلوڈ کروایا جائے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ براؤزر کو اس بات کی اجازت بھی نہیں کہ فونٹ کو اپنے پاس کیش (cache) کر لے۔ لگتا ہے امر فیاض صاحب فونٹ پائریسی کے معاملے میں کافی حساس واقع ہوئے ہیں۔ :) )
 
بھائی میں کچھ دنوں سے اس فونٹ کے پیچھے پڑ گیا تھا۔ آخر اس فونٹ کا اوریجنل فارمیٹ ٹی۔ٹی۔ایف حاصل کرلیا، جب میں نے اپنی ویب پر لگانا چاہا تو امرفیاض صاحب نے منع کردیا کہ بھائی یہ کاپی رائٹڈ فونٹ ہے اس کو جنوری ۲۰۱۵ سے پہلے استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔ افففففف۔ بحرحال سخت سکیورٹی کے باوجود میں نے اسکا فونٹ حاصل کرلیا۔ :)
 
سید ذیشان

ظاہری بات ہے جو فانٹ براوزر ڈاونلوڈ کرتا ہے اور دکھانے کے لئے استعمال کرتا ہے تو اس کا حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ لیکن کاپی رائیٹس کا بحرحال ہمیں خیال رکھنا چاہیے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی میں کچھ دنوں سے اس فونٹ کے پیچھے پڑ گیا تھا۔ آخر اس فونٹ کا اوریجنل فارمیٹ ٹی۔ٹی۔ایف حاصل کرلیا، جب میں نے اپنی ویب پر لگانا چاہا تو امرفیاض صاحب نے منع کردیا کہ بھائی یہ کاپی رائٹڈ فونٹ ہے اس کو جنوری ۲۰۱۵ سے پہلے استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔ افففففف۔ بحرحال سخت سکیورٹی کے باوجود میں نے اسکا فونٹ حاصل کرلیا۔ :)
جنوری 2015 تو کوئی دور نہیں ہے :)
 
قانوناً۔ جرم تو ہوتا ہی غیر قانونی ہے :D
 
arifkarim

معطل
سونے پر سہاگہ یہ کہ براؤزر کو اس بات کی اجازت بھی نہیں کہ فونٹ کو اپنے پاس کیش (cache) کر لے۔ لگتا ہے امر فیاض صاحب فونٹ پائریسی کے معاملے میں کافی حساس واقع ہوئے ہیں۔ :) )

بھائی میں کچھ دنوں سے اس فونٹ کے پیچھے پڑ گیا تھا۔ آخر اس فونٹ کا اوریجنل فارمیٹ ٹی۔ٹی۔ایف حاصل کرلیا، جب میں نے اپنی ویب پر لگانا چاہا تو امرفیاض صاحب نے منع کردیا کہ بھائی یہ کاپی رائٹڈ فونٹ ہے اس کو جنوری ۲۰۱۵ سے پہلے استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔ افففففف۔ بحرحال سخت سکیورٹی کے باوجود میں نے اسکا فونٹ حاصل کرلیا۔ :)

ہاں بالکل۔ آزاد مصدر نفیس نستعلیق کا فورک کر کے اسکو امر نستعلیق کا نام دینا اور پھر کاپی رائٹ کی دھمکیاں! واہ رے پاکستانی، تیری کونسی کل سیدھی! :)
 
ویسے یہ لائسنس پر منحصر ہے۔ ایم آئی ٹی لائسنس کے تحت ایسا کرنا ممکن ہے۔ مجھے نہیں معلوم نفیس نستعلیق کا کونسا لائسنس ہے۔ اگر جی پی ایل ہے تو ایسا نہیں کیا جاسکتا۔ تمام تبدیلیاں بھی اوپن سورس ہوتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
بھائی میں کچھ دنوں سے اس فونٹ کے پیچھے پڑ گیا تھا۔ آخر اس فونٹ کا اوریجنل فارمیٹ ٹی۔ٹی۔ایف حاصل کرلیا، جب میں نے اپنی ویب پر لگانا چاہا تو امرفیاض صاحب نے منع کردیا کہ بھائی یہ کاپی رائٹڈ فونٹ ہے اس کو جنوری ۲۰۱۵ سے پہلے استعمال کرنا قانونی جرم ہے۔ افففففف۔ بحرحال سخت سکیورٹی کے باوجود میں نے اسکا فونٹ حاصل کرلیا۔ :)
مارچ 2015 میں تو جائز ہوگا پھر :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/امر-نستعلیق-ریلیز.80700/
 
Top