محفلین سے درخواست

نایاب

لائبریرین
نا ممکن ۔ نا قابل یقین ۔ انشا اللہ آپ- ایسا نہیں کرسکتے
محترم سید سرکار جی یہ اپنے محترم روحانی بابا ہیں ۔ انا پرستی کا نقاب لگائے عجز کی انتہا پر کھڑے ہوئے ۔
یہ سلامتی بھیجنے میں پہل رکھنے والوں میں سے ہیں ۔ ڈسنا ان کو آتا نہیں اور " شوکر شاکر " مارے بغیر ان کا گزارہ نہیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
کیا آپ میری مد د فرمائیں گے ؟

آقا حضرت محمد ﷺ کی ایک سنت مبارک کی احیاء میں میری مدد فرمایں ۔ اللہ تبارک تعالیٰ آپ کواجرعظیم عطا فرمائیں گے۔ آپ کی توقیر اور عزت بلندفرما ئیں گے
محترم ! آقا حضرت محمد ﷺ کی سنت مبارکہ تھی کہ اجنبی اور اپنے سے چھوٹوں کو سلام میں پہل کرتے تھے ۔
کیا یہ ہم کرسکتے ہیں ؟ شاید نہیں۔ وجہ کیا ہماری جھوٹی انا تو نھیں ؟ ۔کیا نعوذ باللہ ہم اپنے آپ کو زیادہ معزز تو نہیں سمجھنے لگے ۔؟
اگر ہم اس جھوٹی انا کے بت کو توڑ دیں گے تو ذرا سوچیے گا ہمیں کیا حاصل ہو گا ۔
ہمیں جواب میں بے شمار اجنبی اور معصوم لوگوں سے سلامتی کی دعا ملے گی جو یقیناً رب العزت کے دربار میں قبولیت پائے گی ۔ اور اگر وہ جواب نہیں دیتے تو آپ پر فرشتے سلامتی بھیجیں گے تھوڑا مشکل کام ہے مگر ناممکن نہیں بعض ایسے لوگوں کو سلام کرنا پڑے گا جن کو سلام کرنا بہت گراں گزرے گامگر اس وقت اگرحضرت محمدﷺ کی سنت مبارکہ کا تصور کرلیں گے تو آپ میں ایک عجیب قوت پیدا ہوگی آپ کا ہر ایک کو مسکرا کرا سلام کرنے سے امید واثق ہے کہ اللہ کریم ہر قسم کی تفکرات سے نجات دیں گے۔ مسلمان کا دوسرے مسلمان سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے (آمین ثم آمین)۔اور صدقہ مصیبت کو ٹالتا ہے ۔

امید ہے آپ میرے اس کام میں ضرور مدد فرمائیں گے اور رمضان المقدس کے اس با برکت مہینے سے ہی آغاز کرلیں گے ۔

الحمدللہ سعودی عرب میں یہ سنت زندہ ہے
 
اوشو

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سلامتی ہو ان سب پر جو میرے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اللہ کے آخری نبی ہونے پر ایمان رکھتے ہوں اور ان کے بعد سے اب تک آنے والے کسی بھی انسان کو کسی بھی معنوں میں نبی ماننے سے انکاری ہوں۔

جزاک اللہ سید زبیر جی
ہمیں نہ صرف روز مرہ کی گفتگو میل ملاقات میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے بلکہ فون جو اس وقت رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اس پر بھی گفتگو کا آغاز "السلام علیکم" سے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور اسی طرح دیگر ذرائع میں بھی ۔۔۔۔!!

بلکہ میں نے پڑھا تھا کہیں کہ ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ

کسی آدمی کی بات کا جواب تب تک نہ دو جب تک وہ پہلے سلام نہ کرے۔

اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

آمین
یا رب العالمین
بجاہ سیدالمرسلین و خاتم النبیین
 
آخری تدوین:

محمد اسلم

محفلین
سلام کرنا یعنی کیا،،،، کیا سلام کرنے کے الفاظ کی بہترین ادائیگی ،،،، یا ویسے بھرپور جذبات۔۔۔ ہم لوگ تو صرف تلفظ پر دھیان دینے والے بن گئے ہیں۔
 
سید زبیر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سلامتی ہو ان سب پر جو میرے آقا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اللہ کے آخری نبی ہونے پر ایمان رکھتے ہوں اور ان کے بعد سے اب تک آنے والے کسی بھی انسان کو کسی بھی معنوں میں نبی ماننے سے انکاری ہوں۔

جزاک اللہ سید زبیر جی
ہمیں نہ صرف روز مرہ کی گفتگو میل ملاقات میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے بلکہ فون جو اس وقت رابطے کا ایک اہم ذریعہ ہے اس پر بھی گفتگو کا آغاز "السلام علیکم" سے کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور اسی طرح دیگر ذرائع میں بھی ۔۔۔۔!!

بلکہ میں نے پڑھا تھا کہیں کہ ایک حدیث پاک کا مفہوم ہے کہ

کسی آدمی کی بات کا جواب تب تک نہ دو جب تک وہ پہلے سلام نہ کرے۔

اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

آمین
یا رب العالمین
بجاہ سیدالمرسلین و خاتم النبیین

وعلیکم السلام : بہت خوبصورت بات کی ہے ۔
رب العزت ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
بہت خوبصورت بات کی ہے
 
سید زبیر

محفلین
محترم سید سرکار جی یہ اپنے محترم روحانی بابا ہیں ۔ انا پرستی کا نقاب لگائے عجز کی انتہا پر کھڑے ہوئے ۔
یہ سلامتی بھیجنے میں پہل رکھنے والوں میں سے ہیں ۔ ڈسنا ان کو آتا نہیں اور " شوکر شاکر " مارے بغیر ان کا گزارہ نہیں ۔۔۔۔۔
بہت دعائیں

بالکل بجا فرمایا محترم ! روحانی بابا سے فیض حاصل کرنے کا ارادہ ہے ۔ ان شا اللہ جلد حاضری دونگا ۔ اللہ مدد فرمائے (آمین)
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
سید زبیر بھائی نے بہت پیاری سنت کو بیان کیا ہے
یہ وہ سنت ہے جس پر عمل کرکے ہم دوسروں کے دل میں آسانی سے جگہ بنا سکتے ہیں
جزاک اللہ
 
فرحت کیانی

لائبریرین
کیا آپ میری مد د فرمائیں گے ؟

آقا حضرت محمد ﷺ کی ایک سنت مبارک کی احیاء میں میری مدد فرمایں ۔ اللہ تبارک تعالیٰ آپ کواجرعظیم عطا فرمائیں گے۔ آپ کی توقیر اور عزت بلندفرما ئیں گے
محترم ! آقا حضرت محمد ﷺ کی سنت مبارکہ تھی کہ اجنبی اور اپنے سے چھوٹوں کو سلام میں پہل کرتے تھے ۔
کیا یہ ہم کرسکتے ہیں ؟ شاید نہیں۔ وجہ کیا ہماری جھوٹی انا تو نھیں ؟ ۔کیا نعوذ باللہ ہم اپنے آپ کو زیادہ معزز تو نہیں سمجھنے لگے ۔؟
اگر ہم اس جھوٹی انا کے بت کو توڑ دیں گے تو ذرا سوچیے گا ہمیں کیا حاصل ہو گا ۔
ہمیں جواب میں بے شمار اجنبی اور معصوم لوگوں سے سلامتی کی دعا ملے گی جو یقیناً رب العزت کے دربار میں قبولیت پائے گی ۔ اور اگر وہ جواب نہیں دیتے تو آپ پر فرشتے سلامتی بھیجیں گے تھوڑا مشکل کام ہے مگر ناممکن نہیں بعض ایسے لوگوں کو سلام کرنا پڑے گا جن کو سلام کرنا بہت گراں گزرے گامگر اس وقت اگرحضرت محمدﷺ کی سنت مبارکہ کا تصور کرلیں گے تو آپ میں ایک عجیب قوت پیدا ہوگی آپ کا ہر ایک کو مسکرا کرا سلام کرنے سے امید واثق ہے کہ اللہ کریم ہر قسم کی تفکرات سے نجات دیں گے۔ مسلمان کا دوسرے مسلمان سے مسکرا کر ملنا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے (آمین ثم آمین)۔اور صدقہ مصیبت کو ٹالتا ہے ۔

امید ہے آپ میرے اس کام میں ضرور مدد فرمائیں گے اور رمضان المقدس کے اس با برکت مہینے سے ہی آغاز کرلیں گے ۔
السلام علیکم سید زبیر انکل!
بہت اچھے اور اہم نقطے کی طرف توجہ دلائی آپ نے، جسے ہم عموماً اتنی اہمیت نہیں دیتے۔ ان شاءاللہ کوشش رہے گی کہ اس روایت پر مکمل عمل کیا جائے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ و مغفرتہ۔
جزاک اللہ خیرا۔ سر آپ نے نہایت ہی اہم بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔ مسلمان کا تو کام ہی یہی ہے کہ ہر جاننے والے اور نا جاننے والے مسلمان کو سلام کرے مگر ہمارے معاشرے میں یہ عجیب طریقہ رائج ہوگیا ہے کہ ہم صرف جاننے والے کو ہی سلام کرتے ہیں۔ بلکہ بعض اوقات اگر کسی اجنبی کو صرف سلام کریں (اسکے علاوہ اور کوئی کام نا ہو تو) تو اس کے زہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ مجھے سلام کیوں کر رہا ہے؟ یا مجھ سے فرینک کیوں ہو رہا ہے؟ یہاں کویت میں عربوں کی یہ بات مجھے بہت اچھی لگتی ہے کہ کسی بھی اجنبی کو بھی ملاقات کے وقت یا آمنا سامنا ہونے پرسلام ضرور کرتے ہیں۔ مثلاً اگر لفٹ میں کہیں جا رہے ہیں تو اور کوئی بات بے شک نا کریں لیکن سلام ضرور کرتے ہیں۔
یہ ہمارے پیارے آقا نبی کریم ﷺ کی بہت ہی پیاری اور میٹھی سنت ہے۔ رب کریم ہمیں اس پیاری سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
Top