الیکٹرانک میڈیا کیلئے سرکاری ضابطہ اخلاق تیار ہوگیا

قیصرانی

لائبریرین
نجم سیٹھی کا ریکارڈ تو واقعی بہت خراب ہے۔ زرداری کے دور میں وہ زرداری کی حمایت کرتا رہا۔ اب نواز کے دور میں نواز کی حمایت کر رہا ہے۔ لیکن اس کا نکتہ نظر زرداری سے زیادہ ملتا ہے۔ اب بھی
اگر غیر جانبدار بندہ رکھنا ہے تو طلعت حسین یا مجیب الرحمن شامی جیسے بندے بھی ٹھیک ہیں۔
مزے کی بات بتاتا ہوں کہ ایک دفعہ ٹوٹر پر میں نے سیٹھی کو ایکسٹرا لبرل کہا تھا جس کی اس نے ڈھکے لفظوں میں تصدیق کی تھی۔ :)
مجیب الرحمان شامی ہرگز نہیں غیر جانبدار :)
طلعت حسین کو میں غیر جانبدار مانتا ہوں لیکن اسے چیئرمین پیمرا کوئی نہیں مانے گا :(
 
محمداحمد

طلعت حسین کی غیر جانبداری میں شاید ہی کسی کو شبہ ہو۔ لیکن چونکہ وہ میڈیا سے وابستہ ہیں تو اُنہیں اس معاملے فریق سمجھا جا سکتا ہے۔

یہ ایک الگ بات کہ ایسا بندہ چراغ لے کر ڈھونڈیں تو بھی مشکل سے ہی ملے گا۔
 
اصل مسئلہ یہی ہے کہ میڈیا سے غیر متعلق بندہ میڈیا سے متعلق ادارے کا سربراہ کیسے بنے؟ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین

قیصرانی

لائبریرین
اچها؟ مجهے تو شامی صاحب بڑے معقول صحافی لگے.
مجیب الرحمان شامی، الطاف گوہر اور اسی قبیل کے پرانے صحافی کئی مرتبہ رنگ بدلتے رہے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں جماعتِ اسلامی سے کسی کی وابستگی رہی ہو، قومی ڈائجسٹ، سیارہ ڈائجسٹ اور اردو ڈائجسٹ ٹائپ کے میگزین 70 اور 80 کی دہائی میں پڑھتی رہی ہوں تو پھر بہتر جان سکیں گی :)
 
مجذوب

محفلین
بہت اچھی بات ہے۔ میڈیا کو اتنی آزادی نہیں دینی چاہیے کے حقائق کو خود سے توڑ مروڑ کر پیش کر دیں ۔
میں اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لیں جی، میرے بس میں حکمنامہ تھا جو جاری فرما دیا۔ اب عملدرآمد کے لئے آپ کچھ بھاگ دوڑ کریں :)
یعنی ایک اور بڑی سفارش ڈهونڈنی ہو گی.
مجیب الرحمان شامی، الطاف گوہر اور اسی قبیل کے پرانے صحافی کئی مرتبہ رنگ بدلتے رہے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں جماعتِ اسلامی سے کسی کی وابستگی رہی ہو، قومی ڈائجسٹ، سیارہ ڈائجسٹ اور اردو ڈائجسٹ ٹائپ کے میگزین 70 اور 80 کی دہائی میں پڑھتی رہی ہوں تو پھر بہتر جان سکیں گی :)
بہت شکریہ. 70 اور 80 کی دہائی میں میں کچه پڑهنے کے قابل نہیں تهی. ہاں میرے بڑے ابا کے خزانے میں اس سے بهی پرا نے اردو ڈائجسٹس موجود تهے. ابهی بهی مل گئے تو ضرور پڑهوں گی.
 
قیصرانی

لائبریرین
یعنی ایک اور بڑی سفارش ڈهونڈنی ہو گی.

بہت شکریہ. 70 اور 80 کی دہائی میں میں کچه پڑهنے کے قابل نہیں تهی. ہاں میرے بڑے ابا کے خزانے میں اس سے بهی پرا نے اردو ڈائجسٹس موجود تهے. ابهی بهی مل گئے تو ضرور پڑهوں گی.
ابو کے پاس پچاس کی دہائی کے اخبارات بھی محفوظ تھے۔ میں نے اسی کی دہائی کے اوائل میں پڑھنا شروع کیا (پانچ سال کی عمر سے شاید)، تو ستر کی دہائی والے ڈائجسٹ بھی ہتھے چڑھے اور اسی کی دہائی بھی اور نوے بھی :)
 
تصویر میں تو اتنے بوڑھے نہیں لگتے آپ
 
Top