ڈاکٹر علی شریعتی کی تصانیف

ڈاکٹر علی شریعتی صاحب کی تصانیف کی فہرست درکار ہے اور کیا ان کی تمام کتب کا اردو ترجمہ موجود ہے؟
اس کے علاوہ کیا سید سبط حسن صاحب کی انقلاب اسلامی ایران پر کوئی کتاب موجود ہے؟
محفلین سے مدد کی درخواست ہے۔

حسینی
سید ذیشان
سید زبیر
سیدہ شگفتہ

یہ رائٹر مجھے بہت پسند ہے
اس کی کچھ تصنیفات تو پڑھ رکھی ہیں
1- چہار دیوار زندان
2- فاطمہ فاطمہ است

یہ دراصل شیعوں کا بہت عرصہ بعد ایک پہلا اصلاح کار ہے ۔ انقلاب ایران کا معمار ۔ افسوس اس فرزند انقلاب کو انقلاب ہی کھا گیا
 
قیصرانی

لائبریرین

چہار زندان انسان تو کافی مشہور ہے، یہ کوئی نئی تصنیف ہے؟
 
حسینی

محفلین
ڈاکٹر علی شریعتی ایران کے انقلاب کے فکری بانیوں میں سے ہیں۔۔ اور جوانوں میں ان کی افکار کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔۔۔ اور واقعا ان کی کتابیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔۔

اگرچہ ان پر بعض کی طرف سے بہت زیادہ روشن فکر ہونے کا بھی الزام ہے۔۔ مسئلہ یہ تھا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی مدرسے کا پڑھا ہوا نہیں تھا۔۔۔

ان کے مشہور جملوں میں سے ہے: " اب میں سمجھ چکا ہوں کہ خدا کے لیے جینا خدا کے لیے مرنے سے مشکل کام ہے"

"قرآن جو قوموں کو زندہ کرنے کے لیے آیا تھا اس کو ہم نے مردوں کو اور قبرستانوں کو سنانے تک محدود کر دیا ہے"

ان کی بہت ساری کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے۔۔۔ جن میں حج کے موضوع پر اک کتاب، فاطمہ فاطمہ ہے وغیرہ شامل ہے۔۔ پوری فہرست میرے پاس نہیں ابھی ڈھونڈتا ہوں۔۔۔۔

علی شریعتی کی قبر شام میں حضرت بی بی زینب علیہا السلام کی ضریح کے جوار میں ہے۔۔۔ اور بندہ نا چیز کو زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ڈاکٹر علی شریعتی ایران کے انقلاب کے فکری بانیوں میں سے ہیں۔۔ اور جوانوں میں ان کی افکار کو بہت پسند کیا جاتا تھا۔۔۔ اور واقعا ان کی کتابیں پڑھنے سے تعلق رکھتی ہیں۔۔

اگرچہ ان پر بعض کی طرف سے بہت زیادہ روشن فکر ہونے کا بھی الزام ہے۔۔ مسئلہ یہ تھا کہ وہ باقاعدہ کسی دینی مدرسے کا پڑھا ہوا نہیں تھا۔۔۔

ان کے مشہور جملوں میں سے ہے: " اب میں سمجھ چکا ہوں کہ خدا کے لیے جینا خدا کے لیے مرنے سے مشکل کام ہے"

"قرآن جو قوموں کو زندہ کرنے کے لیے آیا تھا اس کو ہم نے مردوں کو اور قبرستانوں کو سنانے تک محدود کر دیا ہے"

ان کی بہت ساری کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہو چکا ہے۔۔۔ جن میں حج کے موضوع پر اک کتاب، فاطمہ فاطمہ ہے وغیرہ شامل ہے۔۔ پوری فہرست میرے پاس نہیں ابھی ڈھونڈتا ہوں۔۔۔ ۔

علی شریعتی کی قبر شام میں حضرت بی بی زینب علیہا السلام کی ضریح کے جوار میں ہے۔۔۔ اور بندہ نا چیز کو زیارت کا شرف حاصل ہوا ہے۔
ان کی روشن خیالی نے ہی مجھے متاثر کیا ہے ،یار لوگوں کی محفل میں ان کا ذکر آیا اور کچھ تفصیل معلوم ہوئی تو مجھے بڑی خوشگوار سی حیرت ہوئی۔ بڑی خوشی ہوئی جان کر کہ آپ ان کی قبر کی زیارت کر چکے ہیں۔
باقی ان کی کتابوں کی تفصیل لازمی دیجئے گا، میرا دوسرا سوال ابھی تک گول کا گول ہے۔ کہ سید سبط حسن کی کوئی کتاب انقلاب ایران پر موجود ہے کیا ؟ اور اگر ہے تو کونسی؟ اردو میں مل سکے گی؟
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
"غریب ربذہ جناب ابوذر" اور" فاطمہ فاطمہ ہے"تو یہاں موجودہیں۔
http://sirat-e-mustaqeem.com/viewAllBooksByAuthor.php?aut=1371&name=Dr. Ali Shariati

"سرخ شیعیت"، "اقبال اور ہم" اور کچھ کتابیں یہاں بھی ہیں:
http://www.ziyaraat.net/findbook.asp?Tema=All&srchwhat=All&orderby=titulo&idioma=All&submit=Display Books&Escritor=Dr. Ali Shariati
اگر ان کتابوں کے کاپی رائٹ ایکٹ موجود ہیں تو ان لنکس کو محفل سے ہٹا لیجئے اور ذاتی مکالمے میں عنایت کر دیجئے اور اگر افادہ عام کی غرض سے ایسا کوئی مسئلہ نہیں تب بہتر ہے کہ لنکس کو ہٹانا ضروری نہیں۔
 
اس حوالے سے مجھے کچھ نہیں معلوم۔۔ آپ خود دیکھ کر مجھے بتادیجیے گا۔۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
علی شریعتی کی کچھ کتب پڑھ رکھی ہیں۔ جن میں سرخ شیعیت اور فاطمہ فاطمہ ہیں شامل ہیں۔ انٹرنیٹ پر ان کی کتب کے انگریزی تراجم موجود ہیں:

And Once Again Abu Dharr
Martyrdom: Arise and Bear Witness
An Approach to the Understanding of Islam

Hajj (The Pilgrimage)
Fatima is Fatima
On the Plight of the Oppressed People
Red Shi'ism

تدوین: انقلاب ایران پر سبط حسن کی تصنیف اردو میں موجود ہے۔ کتاب کی تفصیل
 
آخری تدوین:

حاتم راجپوت

لائبریرین
علی شریعتی کی کچھ کتب پڑھ رکھی ہیں۔ جن میں سرخ شیعیت اور فاطمہ فاطمہ ہیں شامل ہیں۔ انٹرنیٹ پر ان کی کتب کے انگریزی تراجم موجود ہیں:

And Once Again Abu Dharr
Martyrdom: Arise and Bear Witness
An Approach to the Understanding of Islam

Hajj (The Pilgrimage)
Fatima is Fatima
On the Plight of the Oppressed People
Red Shi'ism

آپ کے دوسرے سوال کا جواب میرے پاس نہیں ہے۔ :)
بہت شکریہ ذیشان بھائی آپ کا :)
 
سید سبط حسن کا بھی کچھ بتائیے۔۔!!
سید سبطِ حسن صاحب کی کتاب " انقلابِ ایران " جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے " مکتبہء دانیال " نے چھاپی ہے جو محترمہ حوری نورانی کا ادارہ ہے۔ سبطِ حسن صاحب کی " ماضی کے مزار " اور " موسیٰ سے مارکس تک " اور ان کے مضامین کا مجموعہ بھی ضرور پڑھئے۔
انقلابِ ایران کے موضوع پر مختار مسعود صاحب کی کتاب " لوحِ ایام " بھی بڑی زبردست ہے۔ مختار مسعود صاحب انقلابِ ایران کے تمام عرصے میں ایران میں تھے اور ان کی کتاب دراصل اس انقلاب کا آنکھوں دیکھا حال ہے۔
 
Top