اے آر وائی کے مبشر لقمان کا پروگرام تاحکم ثانی بند

نایاب

لائبریرین
مبشر لقمان صاحب تو بھگو بھگو جوتے مار گئے وقت کے حکمرانوں کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کھرا سچ کے مہمان تھے مبشر لقمان ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
پرویز مشرف صاحب تو پہلے ہی سے معتوب ہیں ۔ پاکستان بچانے سنوارنے کے جرم میں ۔۔۔
یہ لسٹ تو " وقت کے حکمرانوں " چور لٹیروں بےایمانوں پر مشتمل تھی ۔۔۔
پرویز مشرف سے کچھ غلطیاں بھی ہوئیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ انتہائی محب وطن آدمی ہے۔ جرم صرف اتنا ہے کہ مشرف ہویا طاہر القادری ہو یا الطاف جیسا کمینہ انسان یہ سب موروثی حکمرانی اور جاگیرداری نظام کے خلاف ہیں اس وجہ سے یہ لوگ معتوب ہیں اور مجھے تو ان چمچوں پرہنسی آتی ہے کہ جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔ ہمارے علاقے میں ایک کہاوت مشہور ہے سمجھدار را اشارہ است۔
ایک کمی کمین، نیچ، شام کو گھر آیا تو کھانا کھاتے کھاتے مسکرایا ۔۔۔۔بیوی نے پوچھا سرتاج کیوں چپکے چپکے مسکرا رہے ہو ۔۔۔۔۔۔ تو جوابا کہا آج مجھے خان نے دلا کہا ہے۔ یعنی خان نے اس کو کہا کہ اوئے دلے یہ حقہ (چلم) اٹھا کے لا۔
 
پرویز مشرف صاحب تو پہلے ہی سے معتوب ہیں ۔ پاکستان بچانے سنوارنے کے جرم میں ۔۔۔
یہ لسٹ تو " وقت کے حکمرانوں " چور لٹیروں بےایمانوں پر مشتمل تھی ۔۔۔
جب حکمران تھا تو اس وقت اس نے کوئی غلطی نہیں کی تھی؟ سب سے طاقتور اور دیر تک حکومت کرنے والا تو وہی تھا۔ میں اس کے دور حکمرانی کے حوالے بات کر رہا ہوں۔
 
میرے محترم بھائی پرویز مشرف کا 9 سالہ دور حکومت اس 11 سالہ تاریک رات سے کہیں بہتر رہا جو نفاذ اسلام کے نام پر پاکستان کے عوام پر مسلط رکھی گئی ۔ اس کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل لٹیروں پر مبنی حکومتوں سے بھی مشرف کا دور کہیں بہتر رہا ۔ ہاں ۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانا اس کی سب سے بڑی غلطی رہی ۔ کیونکہ وہ اس حقیقت کو بھول گیا کہ پاکستان سے وفاداری نبھانے والے سزا ہی پاتے رہے ہیں اس پاکستان میں ۔
بہت دعائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ میری سوہنی دھرتی پر بہاروں کے موسم کو بھیجے اور لہرائے ہر جانب انسانیت و پاکستانیت کی فصل گل ۔۔۔۔۔آمین
 
میرے محترم بھائی پرویز مشرف کا 9 سالہ دور حکومت اس 11 سالہ تاریک رات سے کہیں بہتر رہا جو نفاذ اسلام کے نام پر پاکستان کے عوام پر مسلط رکھی گئی ۔ اس کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل لٹیروں پر مبنی حکومتوں سے بھی مشرف کا دور کہیں بہتر رہا ۔ ہاں ۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانا اس کی سب سے بڑی غلطی رہی ۔ کیونکہ وہ اس حقیقت کو بھول گیا کہ پاکستان سے وفاداری نبھانے والے سزا ہی پاتے رہے ہیں اس پاکستان میں ۔
بہت دعائیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اللہ میری سوہنی دھرتی پر بہاروں کے موسم کو بھیجے اور لہرائے ہر جانب انسانیت و پاکستانیت کی فصل گل ۔۔۔ ۔۔آمین
نایاب بھائی میرا سوال یہ تھا کہ جب
مبشر لقمان صاحب تو بھگو بھگو جوتے مار گئے وقت کے حکمرانوں کو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
آج کھرا سچ کے مہمان تھے مبشر لقمان ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
تو اس وقت مبشر لقمان نے اپنے ذاتی دوست یعنی پرویز مشرف پر بھی غیر جانبدارانہ تنقید کی؟ یا صرف مشرف کے مخالفوں یعنی ن لیگ اور افتخار چوہدری پربھی تنقید کی؟
 
زیک

مسافر
میرے محترم بھائی پرویز مشرف کا 9 سالہ دور حکومت اس 11 سالہ تاریک رات سے کہیں بہتر رہا جو نفاذ اسلام کے نام پر پاکستان کے عوام پر مسلط رکھی گئی ۔ اس کے علاوہ منتخب عوامی نمائندوں پر مشتمل لٹیروں پر مبنی حکومتوں سے بھی مشرف کا دور کہیں بہتر رہا ۔ ہاں ۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانا اس کی سب سے بڑی غلطی رہی ۔ کیونکہ وہ اس حقیقت کو بھول گیا کہ پاکستان سے وفاداری نبھانے والے سزا ہی پاتے رہے ہیں اس پاکستان میں ۔
بہت دعائیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ اللہ میری سوہنی دھرتی پر بہاروں کے موسم کو بھیجے اور لہرائے ہر جانب انسانیت و پاکستانیت کی فصل گل ۔۔۔ ۔۔آمین
ضیاء الحق تو خیر اپنی قسم کا حکمران تھا اور پاکستانی اسے صدی بھر بھگتتے رہیں گے۔

مشرف کے بارے میں آمر ہونے کے علاوہ یہ کہوں گا کہ جس حکمران کے دور میں روزانہ ایک سے زیادہ حملے ہو رہے ہوں وہ دور اچھا کبھی نہیں کہلا سکتا
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی میرا سوال یہ تھا کہ جب

تو اس وقت مبشر لقمان نے اپنے ذاتی دوست یعنی پرویز مشرف پر بھی غیر جانبدارانہ تنقید کی؟ یا صرف مشرف کے مخالفوں یعنی ن لیگ اور افتخار چوہدری پربھی تنقید کی؟
میرے محترم بھائی میں نے " وقت کے حکمران "لکھا جو برسراقتدار ہیں ۔ پرویز مشرف وقت کا حکمراں تو نہیں ۔ وہ تو حال میں معتوب ہے ۔۔۔۔اس نے ان کے پول کھولے جو آج فرعون بنے عوام پاکستان کو لوٹ کھسوٹ رہے ہیں ۔
 
نایاب

لائبریرین
ضیاء الحق تو خیر اپنی قسم کا حکمران تھا اور پاکستانی اسے صدی بھر بھگتتے رہیں گے۔

مشرف کے بارے میں آمر ہونے کے علاوہ یہ کہوں گا کہ جس حکمران کے دور میں روزانہ ایک سے زیادہ حملے ہو رہے ہوں وہ دور اچھا کبھی نہیں کہلا سکتا
مشرف واقعی اک آمر تھا ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں ۔ لیکن اسے آمر کی کرسی پر کس نے بیٹھنے کو مجبور کیا ۔۔ اسے بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے ۔
جہاں تک روز حملوں کی بات ہے تو یہ کھوج کرنی چاہیئے کہ یہ حملے کون کرتا تھا اور کس کے اشارے پر ہوتے تھے ۔۔۔۔۔ مشرف کا جرم صرف " پاکستانیت " رہی ۔۔۔۔
 
مشرف واقعی اک آمر تھا ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتیں ۔ لیکن اسے آمر کی کرسی پر کس نے بیٹھنے کو مجبور کیا ۔۔ اسے بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے ۔
جہاں تک روز حملوں کی بات ہے تو یہ کھوج کرنی چاہیئے کہ یہ حملے کون کرتا تھا اور کس کے اشارے پر ہوتے تھے ۔۔۔ ۔۔ مشرف کا جرم صرف " پاکستانیت " رہی ۔۔۔ ۔
سرجی۔ مشرف کو اسکی بدنیتی نے آمر کی کرسی پر بٹھایا۔ اسکا جرم بھی بدنیتی رہا :)
 
نایاب

لائبریرین
سرجی۔ مشرف کو اسکی بدنیتی نے آمر کی کرسی پر بٹھایا۔ اسکا جرم بھی بدنیتی رہا :)
میرے محترم بھائی ۔ آپ جو چاہے وہ سوچ رکھنے میں آزاد ہیں ۔ آپ کی سوچ کی پرواز پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا ۔
اس بارے کیا بحث کرنی ۔۔
وقت کسی کو بھی معاف نہیں کرتا وقت آنے پر سب کے بہروپ اتار دیتا ہے ۔
مشرف کے بارے میں آنے والا وقت یہ ثابت کر دے گا کہ وہ کتنا محب وطن اور کتنا بد نیت تھا ۔
بہت دعائیں
 
نایاب

لائبریرین
لگے ہاتھوں اس وڈیو پر بھی تبصرہ کیجئے کہ اس محترم کی نیت کیسی ہے؟ :)
بھگوڑوں کی نیت کب کسی سے چھپی رہتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟
بھٹو دار پہ جھول گیا لیکن ملک سے بھاگا نہیں ۔ یہ تو منہ چھپا نکل لیئے تھے پتلی گلی سے ۔۔۔
ان کی نیت " لوٹو پاکستان کو " اور " خود بھی کھاؤ اور اپنے رشتہ داروں کو بھی کھلاؤ "
 
میرے محترم بھائی ۔ آپ جو چاہے وہ سوچ رکھنے میں آزاد ہیں ۔ آپ کی سوچ کی پرواز پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا ۔
اس بارے کیا بحث کرنی ۔۔
وقت کسی کو بھی معاف نہیں کرتا وقت آنے پر سب کے بہروپ اتار دیتا ہے ۔
مشرف کے بارے میں آنے والا وقت یہ ثابت کر دے گا کہ وہ کتنا محب وطن اور کتنا بد نیت تھا ۔
بہت دعائیں
محب وطن بھی بدنیتی کر سکتے ہیں :) ، ایک ہی فرد نیکیاں اور گناہ کر سکتا ہے کوئی عجیب بات نہیں۔
میں ذاتی طور پر نواز،مشرف،زرداری اور عمران سب کو محب وطن سمجھتا ہوں اور سب کے اپنے اپنے جرائم ہیں۔
لگے ہاتھوں اس وڈیو پر بھی تبصرہ کیجئے کہ اس محترم کی نیت کیسی ہے؟ :)
نواز کی بدنیتی مشرف کی سیاہ کارئیوں کا مداوا نہیں ہو سکتی۔ اگر نواز بد نیت ہے بھی تو :)
 
قیصرانی

لائبریرین
محب وطن بھی بدنیتی کر سکتے ہیں :) ، ایک ہی فرد نیکیاں اور گناہ کر سکتا ہے کوئی عجیب بات نہیں۔
میں ذاتی طور پر نواز،مشرف،زرداری اور عمران سب کو محب وطن سمجھتا ہوں اور سب کے اپنے اپنے جرائم ہیں۔

نواز کی بدنیتی مشرف کی سیاہ کارئیوں کا مداوا نہیں ہو سکتی۔ اگر نواز بد نیت ہے بھی تو :)
وہی تو کہہ رہا ہوں کہ سب کی بدنیتی پر بات کرنی چاہئے، ایک شخص کے پیچھے پڑ کر باقیوں سے ہاتھ مت دھوئیے :)
 
اگر آپ میرے مراسلے پڑھتے رہتے ہیں تو آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ میں سب پر بشمول نواز تنقید کرتا رہتا ہوں۔ لیکن چونکہ مشرف کی سیاہ کاریاں زیادہ ہیں تو اس پر تنقید بھی زیادہ۔
 
تو پھر لگے ہاتھوں اوپر والی وڈیو پر بھی تبصرہ کر دیجئے کہ نواز شریف کے دعوے کیا تھے اور حقیقت کیا ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اس طرح کے دعوے سارے سیاستدان کرتے رہتے ہیں۔ کوئی عجیب بات نہیں :)
مشرف سمیت ؛)
یعنی اسے ہم نواز شریف کی سیاہ کاری کا نام دے سکتے ہیں؟
ویسے یہ نئی بات پتہ چلی کہ سیاست کے نام پر انسان کو سفید جھوٹ بولنے کی اجازت ہو سکتی ہے :)
 
Top