بِٹ کوائینز کیا ہیں اور مستقبل کی معاشیات میں ان کا کردار کیا ہے؟

فلک شیر

محفلین
السلام علیکم!
بٹ کوائینز سے متعلق کچھ معلومات شریک کیجیے ۔ یہ کیا ہے، کس طرح استعمال ہوتے ہیں اور آئندہ معاشیات کے میدان میں اس کے مثبت اور منفی اثرات کیا ہو سکتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
http://ur.wikipedia.org/wiki/بٹ_کوائن
بٹ کائن ایک فراڈیا ڈیجیٹل کرنسی ہے جسکی اپنی ساخت میں کوئی قدر نہیں جیسا کہ پچھلے وقتوں میں سونے یا چاندی کےسکوں میں ہوتی تھی۔ یہ کرنسی دنیا کی باقی ماندہ قومی ردی نوٹوں کی طرح محض ردی ہی ہے:
http://en.wikipedia.org/wiki/Fiat_money

اسکا سب سے بڑا اثبوت اس ردی کرنسی کی قدر کا بین الاقوامی ڈیجیٹل منڈیوں میں تیزی کیساتھ بڑھنا اور گرنا ہے۔ اس ردی کرنسی کی قدر محض 4 سال کے دوران صفر ڈالر سے ہزار ڈالر تک تجاوز کر جانےکے بعد آجکل 600 ڈالر کے گرد گھوم رہی ہے :D
b321.gif

کیا اسقسم کی ردی کرنسی کو ہم مستقبل میں معاشیات کے میدان میں استعمال کرنے کے قابل ہو سکیں گے؟ خاص کر جب اس ردی کرنسی کی سب سے بڑی عالمی منڈی جاپان میں 8 لاکھ بٹ کائنز کی مبینہ "چوری" کے بعد دیوالیہ ہو چکی ہو۔ :)
http://en.wikipedia.org/wiki/Mt._Gox
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا حکومتیں اسے تسلیم کرتی ہیں ؟
نہیں ابھی تک کسی بھی ملک کی حکومت نے بٹ کائنز کو جائز کرنسی تسلیم نہیں کیا۔ بعض مغربی ممالک جیسے امریکہ کے حکومتی معاشی ادارے اسکو کرنسی کی بجائے ڈیجیٹل اثاثہ یا پراپرٹی تصور کر تے ہیں:
http://www.bloomberg.com/news/2014-...erty-not-currency-in-tax-system-irs-says.html
 
فلک شیر

محفلین
یعنی ٹیکس اس پر لاگو ہو گا امریکہ میں !!
اس کا مطلب ہے ، اس نے اپنی جگہ تو کچھ بنائی ہے ۔
 
arifkarim

معطل
یعنی ٹیکس اس پر لاگو ہو گا امریکہ میں !!
اس کا مطلب ہے ، اس نے اپنی جگہ تو کچھ بنائی ہے ۔
میرے خیال میں بٹ کائن کی تجارت سے جو منافع ہوگا صرف اس پر ٹیکس لگے گا لیکن یہ ٹیکس وصول کیسے کیا جائے گا اسکا کوئی لائحہ عمل سامنے نہیں آیا۔ کیونکہ بٹ کائنز تو ایک بے نام ڈیجیٹل کرنسی ہے اور اسکے اکاؤنٹ ہولڈر کا نام، پتہ وغیرہ ثابت کرنا ناممکن نہیں تو بہت مشکل ضرور ہے۔ شاید یہی ایک خوبی ہے جسکی وجہ سے یہ ردی کرنسی منشیات فروشوں کے مابین بہت مقبول ہوئی اورامریکی ایف بی آئی کو اسکے خلاف ایکشن لیکر بند کرنا پڑا:
http://en.wikipedia.org/wiki/Silk_Road_(marketplace)
 
اسے حاصل کیسے کیا جاتا ہے؟ کہاں سے کیا جاتا ہے؟ ایسا بھی سنا ہے کہ یہ اوپن سورس کرنسی ہے۔ اوپن سورس کرنسی مطلب؟؟
 
arifkarim

معطل
اسے حاصل کیسے کیا جاتا ہے؟ کہاں سے کیا جاتا ہے؟ ایسا بھی سنا ہے کہ یہ اوپن سورس کرنسی ہے۔ اوپن سورس کرنسی مطلب؟؟
مختلف ذرائع ہیں:
https://en.bitcoin.it/wiki/Buying_Bitcoins_(the_newbie_version)
http://howtobuybitcoins.info/
https://bitcoin.org/en/getting-started
http://www.telegraph.co.uk/technolo...-get-your-virtual-hands-on-some-bitcoins.html

اوپن سورس کرنسی کا مطلب یہ ہے کہ آپ بٹ کائن سافٹوئیر کی مدد سے یہ کرنسی گھر بیٹھے خود بھی" کھود"سکتے ہیں۔ البتہ آپ اب 4 سال لیٹ ہو چکے ہیں اور نئے بٹ کائنزکی کھدائی کیلئے مشکل کا معیار بہت زیادہ بڑھ چکاہے:
b322.gif

یعنی موجودہ حالات میں نئے بٹ کائن کرنسی کی کھدائی کیلئے گھریلو کمپیوٹرز سے کام نہیں بنے گا۔ اسکے لئے بڑے بڑے سرورز اور ڈیٹا سنٹرز درکار ہوں گے۔
http://www.datacenterknowledge.com/...ners-building-10-megawatt-data-center-sweden/
 
کرنسی کی کھدائی سے مراد؟؟
 
مدیر کی آخری تدوین:
نیز کرپٹوکرنسی کی ضرورت کیوں پڑی؟ چونکہ اس کا کوئی طبعی وجود نہیں ہے تو پھر اسے دیگر کرنسیوں سے ایکسچینج کرکے کیش کیسے حاصل کرلیا جاتا ہے؟؟
 
اوپر موجود اردو ویکیپیڈیا کے لنک میں کچھ اضافہ کیا ہے ہم نے۔ آپ دیکھ لیں اسے۔ اگر کوئی غلطی ہو تو بتادیں۔
 
arifkarim

معطل
نیز کرپٹوکرنسی کی ضرورت کیوں پڑی؟ چونکہ اس کا کوئی طبعی وجود نہیں ہے تو پھر اسے دیگر کرنسیوں سے ایکسچینج کرکے کیش کیسے حاصل کرلیا جاتا ہے؟؟

کرپٹوکرنسی کی ضرورت سنہ 2008 کے بین الاقوامی مالیاتی بحران کے بعد پیش آئی جب اس بحران کی جڑ عالمی نجی بینکوں کو بجائے دیوالیہ کرکے قومیانے کے انپر ٹیکس دہندگان کے ارب ہا ردی ڈالرز مفت میں نچھاور کر دئے گئے۔ جس کے بعد یہ عالمی مالیاتی بحران کی شکل اختیار کر گیا اور متوسط اور غریب طبقہ مزید غریب جبکہ امیر طبقہ مزید امیر ہوگیا۔ اس غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کو ٹھکانے لگانے کیلئے دنیا کی پہلی کرپٹوکرنسی بٹ کائن کا اجراء کیا گیا جسکو جاری کرنے کا اختیار کسی خاص نجی بینک کی بجائے عام صارفین کو دے دیا گیا۔ شروع شروع میں تو اسکی قدر سال دو تک صفر سے ایک ڈالر فی بٹ کائن ہی رہی مگر پھر آہستہ آہستہ لوگوں نے اسے اپنانا شروع کیا اور اسکی طلب یعنی قیمت عالمی منڈیوں میں بڑھنے لگی۔ اس خودساختہ مصنوعی طلب کو پورا کرنے کیلئے بین الاقوامی اجارہ دار سرمایہ دار طبقہ جسکو تباہ کرنے کیلئے بٹ کائن بنایا گیا تھا میدان میں اترا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے بڑے سرورز، ڈیٹا سنٹر پارک مختلف ممالک میں کھلنے لگے جنکا مقصد صرف اور صرف بٹ کائنز کو 24 گھنٹے کھودنا اور اسکو منافع کیساتھ آگے بیچنا تھا۔ یہ سب دسمبر 2013 تک پاگل پن کی تمام حدود کو توڑتے ہوئے 1000 ڈالر فی بٹ کائن کی حد تجاوز کر گیا۔ مگر پھر میڈیا میں بٹ کائن کی سب سے بڑی عالمی منڈی ماؤنٹ گاکس جاپان کے بارہ میں منفی خبروں کے باعث اس ریکارڈ قیمت میں مندی دیکھنے میں آئی اور اسوقت یہ 600 ڈالر فی بٹ کائن کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام کی غیر منصفانہ بنیادوں کی وجہ سے اس نام نہاد انصاف پر مبنی بٹ کائن کرنسی پر بھی ایک بین الاقوامی اجارہ دارانہ طبقے نے قبضہ کر لیا ہے۔ اور جس کرنسی کو فلاح عامہ کا ذریعہ بننا تھا آج وہ مجرموں، منشیات فروشوں اور دیگر کالے دھندوں میں ملوث افراد کی قوت خرید و فروخت بن چکا ہے۔ :D
http://www.nytimes.com/interactive/technology/bitcoin-timeline.html
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
اوپر موجود اردو ویکیپیڈیا کے لنک میں کچھ اضافہ کیا ہے ہم نے۔ آپ دیکھ لیں اسے۔ اگر کوئی غلطی ہو تو بتادیں۔
آپنے اچھا مضمون لکھا ہے۔ شاید انگریزی wallet کا حرفی ترجمہ بٹوا یہاں درست نہیں ہے۔ اسکی جگہ پوٹلی یا عمر عیار کی زنبیل بہتر ترجمہ ہو سکتا ہے۔ :)
 
آپنے اچھا مضمون لکھا ہے۔ شاید انگریزی wallet کا حرفی ترجمہ بٹوا یہاں درست نہیں ہے۔ اسکی جگہ پوٹلی یا عمر عیار کی زنبیل بہتر ترجمہ ہو سکتا ہے۔ :)
بہتر، سے والٹ ہی کردیتے ہیں۔ ویسے یہ مضمون ابھی مکمل نہیں، ایک دو دن میں مکمل ہوسکے گا۔
 
حسن جاوید

محفلین
بہت خوب۔۔!
ہمیں لگا شائد ایسی فضول چیز کے بارے میں صرف میں ہی سوچ رہا ہوں :D۔ ویسے مجھے اس کے بارے میں کچھ آسان طریقہ بتایا گیا تھا، کہ 10،000 روپے کا اکاؤنٹ اوپن کروانے پر ایک چیٹ روم والا سافٹ ویر دیا جائے گا، اور وہاں پر 15،000 ورڈز ٹائپ کرنا ہوں گے ، اور 15،000 ورڈز ہونے کی صورت میں اپکو 30،000 روپے دیے جائیں گے۔ سن کر اچھا تو بہت لگا، لیکن اس سے زیادہ بقواص بھی۔ اب پتا نہیں اس میں کتنا سچ ہے اور کتنا جھوٹ۔!
 
اگر جوا کھیلنے کے شوقین ہیں تو صرف دس ہزار کا "داؤ" لگانے میں کوئی مذائقہ نہیں۔ :)
 
Top