اے عشق ہماری گلیوں میں

ماہی احمد

لائبریرین
یوں دل نہ لگے نہ درد اٹھے
مت روز ملو تو اچھا ہے
نہ پیار بڑھے نہ جھگڑا ہو
تم دور بسو تو اچھا ہے

کسی پھول سے ملتے چہرے کو
مری دنیا دیکھنا چاہے گی
گر پاس تمہارے کچھ بھی نہیں
پردے میں رہو تو اچھا ہے

لے کر زنجیریں ہاتھوں میں
کچھ لوگ تمہاری تاک میں ہیں
اے عشق ہماری گلیوں میں
نہ اور پھرو تو اچھا ہے
 
یہ نظم ہم نے بہت پڑھی ہے۔ اور بچپن (جو کہ زیادہ عرصے قبل نہیں تھا) میں ہماری پسندیدہ ترین نظم تھی۔ البتہ ہم نے یہ نظم ہمیشہ بے نام ہی پڑھی ہے۔ شاعر کا نام کئی بار جاننے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ہیں۔ سو اس سلسلے میں معذرت :)
 
زبیر حسین

محفلین
یوں دل نہ لگے نہ درد اٹھے
مت روز ملو تو اچھا ہے
نہ پیار بڑھے نہ جھگڑا ہو
تم دور بسو تو اچھا ہے

کسی پھول سے ملتے چہرے کو
مری دنیا دیکھنا چاہے گی
گر پاس تمہارے کچھ بھی نہیں
پردے میں رہو تو اچھا ہے

لے کر زنجیریں ہاتھوں میں
کچھ لوگ تمہاری تاک میں ہیں
اے عشق ہماری گلیوں میں
نہ اور پھرو تو اچھا ہے
زبر دست
ویسے جب تک کسی کا نام نہیں ملتے میرے سے کام چلا لیں۔
بہر حال شاعر میں زندگی تو ہے۔
 
فلک شیر

محفلین
یہ نظم ہم نے بہت پڑھی ہے۔ اور بچپن (جو کہ زیادہ عرصے قبل نہیں تھا) میں ہماری پسندیدہ ترین نظم تھی۔ البتہ ہم نے یہ نظم ہمیشہ بے نام ہی پڑھی ہے۔ شاعر کا نام کئی بار جاننے کی کوشش کی مگر ناکام رہے ہیں۔ سو اس سلسلے میں معذرت :)
شکریہ محترم بسمل صاحب :)
 
Top