ایک آزاد نظم کی اصلاح چاہیے؟؟

شیرازخان

محفلین
شاعر

سہمے ہوئے لفظوں کی
بھیڑوں کے ریوڑ
ہیں جا بجا
گہرے سناٹوں کی چرا گاہ میں
اپنے گوالوں سے جدا
خیالوں کے لشکر
بھوکے درندوں کی طرح
ہے امتحاں، کتنا کڑا
اک ٹانگ پر کب کا کھڑا
اک غزل کے صیاد پھاٹک میں
شاعر کوئی دیکھو پڑا۔۔۔۔۔۔۔۔!!!


الف عین محمد اسامہ سَرسَری@ مہدی نقوی حجاز@محمد یعقوب آسی@مزمل شیخ بسمل@رحیم ساگر بلوچ@محمدعلم اللہ اصلاحی@محمد اظہر نذیر
 

شیرازخان

محفلین
حضور آزاد نظم کو بھی بحر کا پابند کیجیے۔ :)
جناب اسی محفل کے کسی مراسلے میں پڑھا تھا کہ آزاد کا مطلب ہی بحر سے آزاد ہے۔۔۔۔۔اس معاملے پر تھوڑی تفصیل سے روشنی ڈال دیں تو نوازش ہو گی؟؟؟؟؟؟
اور کیا اسے ھیک ہی بحر کی ترتیب میں ہونا چاہیے؟؟
 
جناب اسی محفل کے کسی مراسلے میں پڑھا تھا کہ آزاد کا مطلب ہی بحر سے آزاد ہے۔۔۔ ۔۔اس معاملے پر تھوڑی تفصیل سے روشنی ڈال دیں تو نوازش ہو گی؟؟؟؟؟؟
حضور۔ کسی بات کو تسلیم کر لینے سے قبل وارد فن حضرات سے صلاح مانگی جائے تو میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ انسان کی معلومات بہت سے وائرسز سے مبرا رہتی ہے۔

آزاد نظم: قافیہ سے آزاد۔ ردیف سے آزاد۔ پابند بحر (افاعیل کی تعداد نا معین)
پابند نظم: پابند قافیہ، پابند بحر (افاعیل کی تعداد معین)
 

الف عین

لائبریرین
اس نظم میں کچھ مصرعے تو بحر میں ہیں اس لئے مکمل نثری نظم بھی نہیں کہہ سکتے۔ اس طرض کچھ مکمل بحر بن سکتی ہے

سہمے ہوئے الفاظ کی
بھیڑوں کے ریوڑ
جا بجا
گہری خموشی کی چرا گاہوں میں
اپنے گوالوں سے جدا
تخئیل کے لشکر
بھوکے درندوں کی طرح
ہے امتحاں، کتنا کڑا
اک ٹانگ پر کب کا کھڑا
شاعر کوئی دیکھو پڑا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!!!

ایک مصرع غزل کے صیاد پھاٹک والا، سمجھ میں نہیں آیا، اس لئے نکال دیا ہے۔ یا کچھ اور کہو
 

شیرازخان

محفلین
اس نظم میں کچھ مصرعے تو بحر میں ہیں اس لئے مکمل نثری نظم بھی نہیں کہہ سکتے۔ اس طرض کچھ مکمل بحر بن سکتی ہے

سہمے ہوئے الفاظ کی
بھیڑوں کے ریوڑ
جا بجا
گہری خموشی کی چرا گاہوں میں
اپنے گوالوں سے جدا
تخئیل کے لشکر
بھوکے درندوں کی طرح
ہے امتحاں، کتنا کڑا
اک ٹانگ پر کب کا کھڑا
شاعر کوئی دیکھو پڑا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!!!

ایک مصرع غزل کے صیاد پھاٹک والا، سمجھ میں نہیں آیا، اس لئے نکال دیا ہے۔ یا کچھ اور کہو
آپ کی عین نوازش ہے استاد صاحب ۔۔۔بہت اعلٰی۔۔۔۔اب کافی زیادہ رواں بھی ہے۔۔۔۔۔وہ مصرع یوں ہو جائے تو کیسا رہے گا؟؟
ہے امتحاں، کتنا کڑا
اک ٹانگ پر کب کا کھڑا
اک قافیے کے پنجرے میں
شاعر کوئی دیکھو پڑا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔!!!

ویسے اگر " غزل اور پھاٹک" کے استعمال سےآپ کی رہنمائی میں مصرع بنانے میں مدد مل جائے تو مجھے زیادہ تسلی ہو گی۔۔۔
پھاٹک آوارہ مویشیوں کو بند کرنے کی جگہ، تمہید کے تہت سسپنس کے لیے استمعال کیا تھا۔۔۔۔!!
 
Top