لینکس انسٹال کریں

asakpke

محفلین
(Click here to view this post in English language)
لینکس کیا ہے؟‌ یہ ایک کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ہے۔


اسکو مختلف طریقوں‌ سے انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ مثلا
طریقہ نمبر 1: آسان طریقہ
طریقہ نمبر 2: بہتر آسان طریقہ
طریقہ نمبر 3: بہتر طریقہ
طریقہ نمبر 4: لمبا طریقہ


طریقہ نمبر 1:آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ آسان طریقہ استعمال کریں


1۔ ووبی ونڈوز سافٹ وئیر ڈاؤنلوڈ کریں۔


2۔ ووبی کو رن کریں اور پاسورڈ دے کر انسٹال کے بٹن پر کلک کریں۔ یوزر نیم اور پاسورڈ یاد رکھیں، بعد میں ضرورت پڑے گا۔


3۔ جب ڈاؤنلوڈ ختم ہو گا تو یہ آپ کو کمپیوٹر ریسٹارٹ کرنے کا کہے گا۔


4۔ جب کمپیوٹر ریسٹارٹ ہو تو اس میں لینکس کو منتخب کریں۔ جب یہ پہلی دفعہ چلے گا تو انسٹالیشن کے باقی ماندہ حصے پورے کرے گا۔


5۔ اور مجھے دعاؤں ‌میں یاد رکھیں۔

بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔


طریقہ نمبر 2:بہتر آسان طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر آسان طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر آسان ہے۔ طریقہ نمبر 1 میں‌ سٹیپ 2 سے پہلے یہ کام کریں۔

1.1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں۔

1.2۔ ووبی اور آئی ایس او فائل دونوں کو ایک ہی فولڈر میں‌ رکھیں۔

1.3۔ اور باقی طریقہ ایک جیسا ہی ہے۔


طریقہ نمبر 3:بہتر طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی ہے تو یہ بہتر طریقہ استعمال کریں
اگر آپ نے ایک کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہے تو طریقہ نمبر 1 کافی ہے، مگر جب ایک سے زیادہ کمپیوٹر ہوں‌ یا آپ کو دوبارہ اپنے کمپیوٹر پر لینکس انسٹال کرنی ہو یا لینکس کی فل انسٹالیشن کرنی ہو تو یہ طریقہ بہتر ہے۔
1۔ لینکس کی آئی ایس او (ISO) فائل ڈاؤنلوڈ کریں یا اپنی پسند کی لینکس ڈاؤنلوڈ کریں (یہ ضروری نہیں کہ آپ کی پسند کی لینکس ونڈوز کے اندر انسٹال ہو سکے)۔

2۔ آئی ایس او فائل کو سی ڈی پر برن کریں یا یو ایس بی ڈرائیو پر انسٹال کریں۔سی ڈی برن کرنے اور یو ایس بی ڈرائیو بنانے کا طریقہ کار اوپر لینک پر دیا گیا ہے۔

3۔ اب اس سی ڈی یا یو ایس بی ڈرائیو کو ونڈوز میں چلائیں‌ اور ونڈوز کے اندر انسٹال کر لیں۔ بعد میں اگر آپ اس کو ان انسٹال کرنا چاہتے ہیں تو ونڈوز کے کنٹرول پینل سے بآسانی کر سکتے ہیں۔


اوپر لینک میں لینکس کو فل انسٹال کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا گیا ہے، لیکن بہتر ہے کہ آپ پہلے فل انسٹال نہ کریں یا پہلے تسلی کر لیں کہ سب چیزیں ٹھیک چل رہی ہیں، کیونکہ اسے آپ ان انسٹال نہیں کر سکتے، بلکہ مشکل ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ فل انسٹالیشن ونڈوز بوٹ لوڈر کو بھی تبدیل کرتی ہے۔ یہ بھی اگرچے خطرناک بات نہیں کیونکہ آپ ونڈوز کی سی ڈی سے اسکا بوٹ لوڈر واپس لا سکتے ہیں۔ فل انسٹالیشن کی اچھی بات یہ ہے کہ لینکس نسبتا تیز چلتی ہے۔


طریقہ نمبر 4:لمبا طریقہ: اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی رفتار اچھی نہیں ہے تو یہ طریقہ استعمال کریں
مفت سی ڈی حاصل کرنے کے لیے اس ربط پر درخواست دیں۔‌ یاد رہے کہ سی ڈی آپ کو چار پانچ ہفتوں بعد ملے گی۔

مزید معلومات کے لیے اس انگریزی ربط پر بھی نظر ڈال لیں

(اس معلومات کو پی ڈی ایف فائل کی صورت میں ڈاؤنلوڈ کریں)
 

محمد محبوب

محفلین
میں نے آج لینکس اوبنٹو i386۔13.04 ورژن انسٹال کیا۔ پہلے ونڈوز 7 زیرِاستعمال تھی۔ انسٹالیشن میں نے ونڈوز کے اندر نہیں کی بلکہ ونڈوز کو ریپلیس کر دیا۔ کامیابی سے انسٹالیشن کے بعد میں نے ہارڈ ڈسک کو فارمیٹڈ پایا۔ ساری ڈرائیوز ختم ہو کر ایک ڈرائیو بن گئی اور میرا سارا ڈیٹا بھی غائب تھا تاہم اطمنان بخش بات یہ ہے کہ میں نے اپنا سارا ڈیٹا پہلے کہیں اور منتقل کر دیا تھا ۔ :)
میرا سوال یہ ہے کہ لینکس کو اگر فل انسٹال کرنا ہو اور ونڈوز کو "کمپیوٹر نکالا"دینا ہو تو کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہارڈ ڈسک فارمیٹ نہ ہو ؟؟؟ جیسے ونڈوز کو انسٹال کرتے وقت آپ کو اختیار حاصل ہوتا ہے کہ آپ جس بھی ڈرائیو میں چاہیں اسے انسٹال کریں دوسری ڈرائیوز کو فرق نہیں پڑتا ۔
 
محترم اللہ آپ کو خوش رکھے آپ نے بڑے اچھے انداز سے سمجھانے کی کوشش کی مگر میں لینکس انسٹال کرنے میں مکمل کامیاب نہیں ہوا
میں چاہتا ہوں کہ اس کو الگ پارٹیشن میں انسٹال کروں مگر لائیو یو ایس بی بناکر انسٹال کرنا چاہتا ہوں تو سم تھنگ الس پر کلک کرنے کے بعد پارٹیشن کا آپشن آتا ہے وہاں میں متعلقہ پارٹیشن کا انتخاب کرتا ہوں تو زورن او ایس بات ہی نہیں مانتا اور اپنی مرضی کی جگہ پر کہیں جاکر انسٹال ہوجاتا ہے میں چاھتاہوں کے ایف یا جی ڈرائیو میں زورن کو انسٹال کروں جب دوسری ڈستریبیوشن چیک کرنا چاہوں تو اسے ونڈو 7 میں جاکر ڈرائیو ہی کو فارمیٹ کردوں اور پھر مزید لینکس انسٹال کروں کیا ایسا ممکن ہے

دوسری ایک اہم بات میں قیو بی qubee.com.pk نیٹ کمپنی کا نیٹ استعمال کرتا ۔ ہوں جب ین کی شٹل ڈیوائس کنکٹ کرتا ہوں تو زورن اور نہ ہی ابنٹو اسے ڈیٹکٹ کرتا ہے
کمپنی سے رابطہ کیا تو انہوں نے معزرت ہی کردی کیا واقعی لینکس وائی مکس وائر لیس نیٹ کو ڈیٹیکٹ ہی نہین کرے گا
 

محمد سعد

محفلین
دوسری ایک اہم بات میں قیو بی qubee.com.pk نیٹ کمپنی کا نیٹ استعمال کرتا ۔ ہوں جب ین کی شٹل ڈیوائس کنکٹ کرتا ہوں تو زورن اور نہ ہی ابنٹو اسے ڈیٹکٹ کرتا ہے
کمپنی سے رابطہ کیا تو انہوں نے معزرت ہی کردی کیا واقعی لینکس وائی مکس وائر لیس نیٹ کو ڈیٹیکٹ ہی نہین کرے گا
ایسی صورت حال میں dmesg کی کمانڈ سے کافی مدد مل جاتی ہے یہ پتہ لگانے میں کہ ڈیوائس کے لگائے جانے پر پس منظر میں کیا کیا تبدیلیاں آئی ہیں۔ اور وہیں سے یہ اندازہ بھی ہو جاتا ہے کہ ڈیوائس موجودہ حالت میں چل سکتی ہے یا کچھ اور حل نکالنا پڑے گا۔
 

asakpke

محفلین
میں چاہتا ہوں کہ اس کو الگ پارٹیشن میں انسٹال کروں مگر لائیو یو ایس بی بناکر انسٹال کرنا چاہتا ہوں تو سم تھنگ الس پر کلک کرنے کے بعد پارٹیشن کا آپشن آتا ہے وہاں میں متعلقہ پارٹیشن کا انتخاب کرتا ہوں تو زورن او ایس بات ہی نہیں مانتا اور اپنی مرضی کی جگہ پر کہیں جاکر انسٹال ہوجاتا ہے میں چاھتاہوں کے ایف یا جی ڈرائیو میں زورن کو انسٹال کروں جب دوسری ڈستریبیوشن چیک کرنا چاہوں تو اسے ونڈو 7 میں جاکر ڈرائیو ہی کو فارمیٹ کردوں اور پھر مزید لینکس انسٹال کروں کیا ایسا ممکن ہے
اسے چیک کریں زورن/اوبنٹو/منٹ/ڈیبین/لینکس او ایس کی مینیولی پارٹیشن کے ساتھ انسٹالیشن
http://asakpke-urdu.blogspot.com/2012/09/install-zorinubuntumintdebianlinux-os.html
 
Top