آٹھویں سالگرہ آپ محفلین کو کیا تحفہ دیں گے؟

اور یہ بھیا جی کے لئے
yhst-38483213383664_2269_12807239

اور ساتھ میں یہ بھی
Unique-gift-ideas-300x293.jpg
 
نایاب

لائبریرین
شاہ جی کچھ معلوم ہے یہ کون سی گن ہے؟

اللہ ہی بہتر جانتا ہے محترم سید بادشاہ
مچھلی کا شکار پسند رہا وہ بھی جال سے ۔
ویسے دیکھتے ہی " جم کاربٹ " کا نام ذہن میں جگمگا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ بہت دعائیں مجھ "جوان جہان " کو جوانوں والے تحفے سے نوازا آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مہ جبین

محفلین
عید بھی آ رہی ہے سو میں نے سوچا سب بہنوں کو چوڑیاں گفٹ کرتی ہوں :)

یہ نیلم بہنا کے لیے :)

65362_552413898106540_1326942795_n.jpg

عائشہ بہنا کے لیے :)

10259_543010315713565_1536316223_n.jpg

عینی بہنا کے لیے :)

431918_660244173990178_1275774574_n.jpg

ابن سعید بھیا کی فریحہ گڑیا کے لیے :)

544632_612461378768458_1042815480_n.png

ملائکہ بہنا کے لیے :)

223898_517386551609275_687581023_n.jpg

مہ جبین اپیا کے لیے :)

523430_517808254900438_1718810323_n.jpg

قرۃالعین اعوان بہنا کے لیے :)

183403_538111956203401_1409223437_n.jpg

ارے واہ اتنے خوبصورت کڑے میرے لئے
بہت شکریہ چندا غدیر زھرا
چھوٹے بڑوں کو تحفے نہیں دیتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑے دیتے ہیں چھوٹوں کو ، لیکن تم نے اتنے خلوص سے دیا ہے تو سچ میں دل خوش ہوگیا
میری طرف سے ڈھیروں ڈھیر دعائیں تم سب کے خلوص اور محبت کے نام
 
قیصرانی

لائبریرین

واہ جی واہ، پانچ سو بور کی ڈبل بیرل، وہ بھی نائٹرو۔ کمال کر دیا سرکار :)
ہالینڈ اینڈ ہالینڈ کے بارے سنا ہے کہ اسے درجہ اؤل کی بجائے درجہ دوم کے اسلحہ سازوں کی فہرست میں رکھا جاتا ہے۔ درجہ اؤل میں ویبلے سکاٹ وغیرہ آ جاتے ہیں۔ تاہم یہ محض معلومات کے لئے لکھ رہا ہوں۔ آپ کا تحفہ سر آنکھوں پر :)
 
قیصرانی

لائبریرین

ہالینڈ اینڈ ہالینڈ نامی مشہور اسلحہ ساز کمپنی کی بنی 500 بور کی ڈبل بیرل رائفل ہے۔ اس سے ہاتھی، گینڈے اور دریائی گھوڑے کا شکار آسان ہو جاتا ہے
ڈبل بیرل رائفل کو عموماً اس لئے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کہ میگزین رائفل میں کارتوس جام ہونے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے جبکہ ڈبل بیرل رائفل میں جب ایک نالی فائر کرتے ہیں تو دوسرا کارتوس ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ دوسرا یہ بھی ہے کہ میگزین رائفل میں چلے ہوئے کارتوس کو نکالنے اور پھر نیا کارتوس میگزین سے چیمبر یعنی نالی میں لانے کے لئے کم از کم دو سیکنڈ جتنا وقت لگتا ہے اور ایک ہاتھ اس نظام کو چلاتا ہے جس سے کارتوس چیمبر تک پہنچے۔ اس کے دو نقصانات ہیں، پہلا یہ کہ دو سیکنڈ کا وقفہ ہوتا ہے دو فائروں کے درمیان۔ دوسرا یہ بھی کہ رائفل نشانے سے ہٹ جاتی ہے اور آپ کو نئے سرے سے نشانہ لینا پڑتا ہے۔ ڈبل بیرل رائفل میں یہ فائدہ ہے کہ صرف ایک انگلی کی حرکت سے آپ دوسری گولی بھی چلا سکتے ہیں۔ جنگل میں درندوں کے دوبدو ایک سیکنڈ کے دسویں حصے جتنی تاخیر بھی جان لیوا ہو سکتی ہے
اسی رائفل کو چھوٹی نال کے ساتھ افریقہ میں آج کل وائٹ ہنٹرز استعمال کرتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ نے وائٹ ہنٹر کے بارے کچھ نہ کچھ پڑھا ہوا ہوگا
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اففف غدیر اتنا پیارا تحفہ اور میں نے اتنی دیر سے دیکھا
تھینک یو سو سوئیٹ
مجھے ٹیگ نہیں ملا تھا ناں جس کو تم نے ٹیگ کیا ہے وہ میں نہیں ہوں بابا مجھے پورے نام کے ساتھ ٹیگ کیا کرو :)
اور مجھے فریحہ گڑیا کا تحفہ بھی بہت پسند آیا :)
 
ملائکہ

محفلین
ہالینڈ اینڈ ہالینڈ نامی مشہور اسلحہ ساز کمپنی کی بنی 500 بور کی ڈبل بیرل رائفل ہے۔ اس سے ہاتھی، گینڈے اور دریائی گھوڑے کا شکار آسان ہو جاتا ہے
ڈبل بیرل رائفل کو عموماً اس لئے زیادہ پسند کیا جاتا ہے کہ میگزین رائفل میں کارتوس جام ہونے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے جبکہ ڈبل بیرل رائفل میں جب ایک نالی فائر کرتے ہیں تو دوسرا کارتوس ہمیشہ تیار رہتا ہے۔ دوسرا یہ بھی ہے کہ میگزین رائفل میں چلے ہوئے کارتوس کو نکالنے اور پھر نیا کارتوس میگزین سے چیمبر یعنی نالی میں لانے کے لئے کم از کم دو سیکنڈ جتنا وقت لگتا ہے اور ایک ہاتھ اس نظام کو چلاتا ہے جس سے کارتوس چیمبر تک پہنچے۔ اس کے دو نقصانات ہیں، پہلا یہ کہ دو سیکنڈ کا وقفہ ہوتا ہے دو فائروں کے درمیان۔ دوسرا یہ بھی کہ رائفل نشانے سے ہٹ جاتی ہے اور آپ کو نئے سرے سے نشانہ لینا پڑتا ہے۔ ڈبل بیرل رائفل میں یہ فائدہ ہے کہ صرف ایک انگلی کی حرکت سے آپ دوسری گولی بھی چلا سکتے ہیں۔ جنگل میں درندوں کے دوبدو ایک سیکنڈ کے دسویں حصے جتنی تاخیر بھی جان لیوا ہو سکتی ہے
اسی رائفل کو چھوٹی نال کے ساتھ افریقہ میں آج کل وائٹ ہنٹرز استعمال کرتے ہیں۔ امید ہے کہ آپ نے وائٹ ہنٹر کے بارے کچھ نہ کچھ پڑھا ہوا ہوگا

اففف مجھے گنوں میں بالکل دلچسپی نہیں :) مجھے نہیں پتہ۔۔۔:)
 
Top