آٹھویں سالگرہ محفلین اشعار کے آئینے میں

زبیر مرزا

محفلین
جی جناب محفلین کے نام اشعار منسوب کرنے کا سلسلہ ہے جو آپ کی شرکت اورتعاون سے آگے بڑھے گا توآئیں اورمحفلین کو اشعار کے آئینے میں دیکھیں​
ابن سعید کے نام​
محفلِ ہستی تری بربط سے ہے سرمایہ دار
جس طرح ندّی کے نغموں سے سکوتِ کوہسار
شمشاد بھائی کے نام
زندگی مضمر ہے تیری شوخئ تحریر میں
تابِ گویائی سے جنبش ہے لبِ تصویر میں

اعجاز عبید صاحب کے نام
نطق کو سو ناز ہیں تیرے لبِ اعجاز پر
محوِ حیرت ہے ثریّا رفعتِ پرواز پر
 

زبیر مرزا

محفلین
محمد وارث بھائی کے نام​
سراپا روح تو، بزمِ سخن پیکر ترا
زیبِ محفل بھی رہا، محفل سے پنہاں بھی رہا
ظفری بھائی کے نام
تمہارے ہاتھ پہ ہے تابشِ حنا جب تک
جہاں میں باقی ہے دلدارئ عروسِ سخن
تمہارا حسن جواں ہے تو مہرباں ہے فلک
تمہارا دم ہے تو دمساز ہے ہوائے وطن
محمود احمد غزنوی بھائی کے نام
تجھے کس طرح بتاؤں کہ ہے محترم کہاں تک
مرے عشق کی نظر میں ترے حُسن کا زمانہ
 

زبیر مرزا

محفلین
فلک شیر بھائی کے نام
آتی ہے صدا پچھلے پہرسیف میرے سیف
اب دل تیری آواز کو پہچان رہا ہے
نایاب بھائی کے نام
سحرگُریز تھے شب سے کلام رَکھتے تھے
سویرا بانٹتے تھے ، گھر میں شام رَکھتے تھے
باباجی کے نام
دل وہ درویش ہے جو آنکھ اُٹھاتا ہی نہیں
اس کی دہلیز پہ سو اہلِ کرم آتے ہیں
 

باباجی

محفلین
واہ بہت ہی خوب زبیر مرزا بھائی
آپ کے ذوق شاعری کی داد دینے کے لیئے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس
اور شخصیت کی عکاسی کے لیئے شعر منتخب کرنا واقعی اہل دل کا کام ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
الف نظامی بھائی کے نام
dividers31.gif
ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام
انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے
حسان خان کے نام
cid_038d01c9357346e825600b00a8c0ANNETTE44444455555144455555.gif
اِک دمکتا ذہن بھی ہوُں، اِک سُلگتا دل بھی ہوُں
اپنا ماضی بھی ہوُں مَیں اور اپنا مُستقبل بھی ہوُں
نیلم کے نام
46440626_432708r3jauu1wvz.gif
شبنم سے رہگزارِ سحر کا پتا کروں
مٹی سے رنگ و بُو کے خزانے تراش لوں
 

غدیر زھرا

لائبریرین
ابن سعید بھیا کے لیے :)

وہ شخص جیسے کہ جادو گر ہو

پُھوار لہجے سے دشتِ دل پہ وہ جب بھی برسے
تو خُشک مٹی میں جان ڈالے
بے جان پیڑوں میں اُڑان ڈالے
وہ جب بھی ماتھے پہ ہاتھ رکھے ۔ مریض خود کو ہی بھول جائے
بھلا کے رنج و الم سارے ۔ خوشی سے جیسے کہ پھول جائے

وہ شخص جیسے کہ جادو گر ہو
وہ مُسکرائے تو لعل وگُل ۔ قُبائیں اپنی ہی نوچ ڈالے
کلی چٹخنا ہی بھول جائے ۔ کہ بھنورا لہجے میں لوچ ڈالے
وہ سبک رو ایسا دلنشیں ہے
کہ اُس کے جیسا کہیں نہیں ہے
یہ لفظ کیسے بیاں کریں گے ۔ ہزار رنگوں کا وہ مجسم
وہ نرم خُوہی وہ دلنوازی ۔ وہ چپ کے لہجے میں اک تکلم
وہ شخص جیسے کہ جادو گر ہو

graphics-flower-line-501825.gif
 
جی جناب محفلین کے نام اشعار منسوب کرنے کا سلسلہ ہے جو آپ کی شرکت اورتعاون سے آگے بڑھے گا توآئیں اورمحفلین کو اشعار کے آئینے میں دیکھیں​
ابن سعید کے نام​
محفلِ ہستی تری بربط سے ہے سرمایہ دار
جس طرح ندّی کے نغموں سے سکوتِ کوہسار
شمشاد بھائی کے نام
زندگی مضمر ہے تیری شوخئ تحریر میں
تابِ گویائی سے جنبش ہے لبِ تصویر میں

اعجاز عبید صاحب کے نام
نطق کو سو ناز ہیں تیرے لبِ اعجاز پر
محوِ حیرت ہے ثریّا رفعتِ پرواز پر

محمد وارث بھائی کے نام​
سراپا روح تو، بزمِ سخن پیکر ترا
زیبِ محفل بھی رہا، محفل سے پنہاں بھی رہا
ظفری بھائی کے نام
تمہارے ہاتھ پہ ہے تابشِ حنا جب تک
جہاں میں باقی ہے دلدارئ عروسِ سخن
تمہارا حسن جواں ہے تو مہرباں ہے فلک
تمہارا دم ہے تو دمساز ہے ہوائے وطن
محمود احمد غزنوی بھائی کے نام
تجھے کس طرح بتاؤں کہ ہے محترم کہاں تک
مرے عشق کی نظر میں ترے حُسن کا زمانہ

فلک شیر بھائی کے نام
آتی ہے صدا پچھلے پہرسیف میرے سیف
اب دل تیری آواز کو پہچان رہا ہے
نایاب بھائی کے نام
سحرگُریز تھے شب سے کلام رَکھتے تھے
سویرا بانٹتے تھے ، گھر میں شام رَکھتے تھے
باباجی کے نام
دل وہ درویش ہے جو آنکھ اُٹھاتا ہی نہیں
اس کی دہلیز پہ سو اہلِ کرم آتے ہیں

الف نظامی بھائی کے نام
dividers31.gif
ضمیرِ صدف میں کرن کا مقام
انوکھے انوکھے ٹھکانے ترے
حسان خان کے نام
cid_038d01c9357346e825600b00a8c0ANNETTE44444455555144455555.gif
اِک دمکتا ذہن بھی ہوُں، اِک سُلگتا دل بھی ہوُں
اپنا ماضی بھی ہوُں مَیں اور اپنا مُستقبل بھی ہوُں
نیلم کے نام
46440626_432708r3jauu1wvz.gif
شبنم سے رہگزارِ سحر کا پتا کروں
مٹی سے رنگ و بُو کے خزانے تراش لوں

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
واہ بہت خوب جناب! کیا عمدہ ذوق ہے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
نیرنگ خیال نین کے نام
تم یونہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتہ
ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے
انیس الرحمن کی کہانیوں اورمعصومیت کے نام
کیا غم ہے جو رات ہے اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللہ نے دی ہے مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
حسیب نذیر گِل کے نام
خودی ہو علم سے محکم تو غیر ت جبریل
خودی ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل
 

زبیر مرزا

محفلین
نہایت محترم سید زبیر صاحب کے نام

دل و نگاہ میں قندیل سی جلا دی ہے
سوادِ شب نے مجھے روشنی دکھا دی ہے
میں بارشوں میں نہاتا ہوں دھوپ اوڑھتا ہوں
مرا وجود کڑے موسموں کا عادی ہے
تلمیذ سر کے نام جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
وصال و ہجر کا جھگڑا نہیں ہے میرے لیے
میں جی رہا ہوں محبت کی دھوپ چھاؤں میں
محمداحمد بھائی کے نام

کچھ بزم کے آداب بھی ملحوظ تھے اس کو
اور کچھ وہ مزاجا بھی کم آمیز بہت ہے
تم رنگ ہو، خوشبوہو، ذرا دھیان میں رہنا
صحرائے محبت کی ہوا تیز بہت ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
محترم شاکرالقادری صاحب کے نام
اسے معلوم تھی لفظوں کی حرمت
وہ تقدیسِ قلم سے باخبر ہے
وہ اپنے عہد کی تاریک شب میں
افق پر پھیلتا نورِ سحر ہے
محترم سید شہزاد ناصر صاحب کے نام
بس ایک دھن تھی اُسی دھن میں‌شعر کہتے رہے
تمام عمر ترے غم کی رو میں‌ بہتے رہے
میں جتنی دیر ندی کے کنارے بیٹھا رہا
ردائے آب پہ تازہ گلاب بہتے رہے
محترم @محمداسامہ سرسری صاحب کے نام
دبدبہ بھی ہے وہی طرز سخن بھی ہے وہی
آنکھ بھی ہے وہی ابرو کی شکن بھی ہے وہی
 
محترم شاکرالقادری صاحب کے نام
اسے معلوم تھی لفظوں کی حرمت
وہ تقدیسِ قلم سے باخبر ہے
وہ اپنے عہد کی تاریک شب میں
افق پر پھیلتا نورِ سحر ہے
محترم سید شہزاد ناصر صاحب کے نام
بس ایک دھن تھی اُسی دھن میں‌شعر کہتے رہے
تمام عمر ترے غم کی رو میں‌ بہتے رہے
میں جتنی دیر ندی کے کنارے بیٹھا رہا
ردائے آب پہ تازہ گلاب بہتے رہے
محترم @محمداسامہ سرسری صاحب کے نام
دبدبہ بھی ہے وہی طرز سخن بھی ہے وہی
آنکھ بھی ہے وہی ابرو کی شکن بھی ہے وہی
آداب عرض ہے جناب :)
آپ نے تو مجھے ذرے سے آفتاب بنا دیا
 

سید زبیر

محفلین
زبیر مرزا بھائی ! لاجواب حسن نظر اور حسن انتخاب کی داد قبول کیجئیے ۔ بے شک خالق کائنات نے انسان کو بہت احسن انداز سے تخلیق کیا ہے ۔ اللہ ہمیشہ اپنی رحمتوں ، نعمتوں اور سعادتوں سے آپ اور آپ کے اہل خانہ کو نوازتا رہے (آمین)
مزید کا انتظار ہے
 
Top