ہمیں دبانے کی کوشش کی تو 71ء جیسے حالات پیدا ہوں گے، MQM

جیسا اپریشن نصیر اللہ بابر کے دور میں ہوا تھا وہ صرف دھشت گردی تھا ۔ اس طرح کے اپریشن کا اعادہ سقوط کراچی کا باعث ہوگا
 
میرے خیال میں ایم کیو ایم کی موجودہ قیادت سے مہاجر قوم بھی مطمئن نہیں۔۔ لیکن جب تک ڈر اور خوف کے سائے ان کے سروں پر منڈلاتے رہیں گے وہ اسی قیادت کو اپنا رہبر ماننے پر موجود رہیں گے۔۔
ساجد بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ دو چار الیکشن ہونے دیں ۔۔ خود بخود صفائی ہو جائے گی۔
آپریشن صرف ایم کیو ایم نہیں، لیاری گینگ پیپلز امن کمیٹی اور اے این پی کے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بھی ہونا چاہیے۔
کراچی پراپنی اجارہ داری کے چکر میں تینوں پارٹیاں عوام کو مولی گاجر سے زیادہ اہمیت دینے پر تیار نہیں۔
سبھی پارٹیوں کے جرائم پیشہ گروپوں پر بلا امتیاز دھاوا بولنا چاہیے۔ لیکن کیا یہ مرکزی حکومت کرئے گی۔۔؟؟
ان پر تو پہلے ہی ایم کیو ایم پر آپریشن کے ذریعے یلغار کا رونا رویا جاتا ہے۔۔ پھر یہی الطاف بھائی دوبارہ پنجابی ہونے کا طعنہ دے کر ملکی حالات کو خراب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔۔ پی پی پی کی صوبے میں حکومت ہے۔۔ اسے چاہیے کہ ایسے اقدامات کرئے جو امن و امان کے لیے درست ہوں۔۔ ویسے بھی ان دونوں پارٹیوں میں بار بار رجوع کرنے کی صلاحیت سب سے زیادہ ہے

متفق۔۔ میں کراچی کے پختونوں کے سیاسی شعور کا قائل ہوگیا انہوں نے ایم کیو ایم اور اے این پی کے فکس میچ کا صلہ اے این پی کو الیکشن میں ٹھینگا دکھا کر دیا۔۔۔ اس فکس میچ سراسر نقصان غریب اور مفلوک پختونوں اور مہاجروں کا ہوا لیکن پختونوں نے اے این پی کو اپنے علاقوں کی ایم کیوایم نہیں بننے دیا۔۔۔ ایم کیوایم کی بقا اس ڈر اور خوف میں ہے ۔۔۔ وہ اردو بولنے والوں کو کبھی ایجنسیوں سے ڈرایا کرتے تھے، پھر قصبہ اور علیگڑھ جیسے واقعات کی فلم چلا کر پختونوں سے ڈراتے تھے، کبھی کچا قلعہ حیدرآباد کی فلم دکھا کر سندھیوں سے دھمکاتے تھے۔۔۔لیکن متحدہ بننے کے بعد وہ جاگیرداروں سے ڈرانے لگے۔۔ پھر پچھلے 5 سے 6 سال اے این پی نے بہت ساتھ دیا اور تازہ ترین ایڈیشن لیاری گینگ وار یا پیپلز امن کمیٹی ہے۔ یعنی ڈراو اور حکومت (مزے، بھتہ، چائنا کٹنگ) کرو۔۔۔
 
سندھ کا مسئلہ شفاف بلدیاتی انتخابات ہیں اور صوبے کو اسلحہ سے پاک کرنا ہے۔ کراچی کو بدمعاشوں نے گھیر لیا ہے۔
کراچی ، حیدراباد، اور سکھر کا معاشرہ باقی سندھ سے الگ ہے۔ اس صورت میں یاتو ایک الگ صوبہ بننا چاہیے۔ اگر یہ ممکن نہیں تو زیادہ اختیار کے ساتھ بلدیاتی انتخاب کے ذریعے حکومت عوام کو منتقل کردی جائے۔

سر جی اسطرح تو لاہور اور ملتان کا معاشرہ بھی ایک دوسرے سے الگ ہے، ایبٹ آباد اور پشاور کا معاشرہ بھی سراسر مختلف ہے۔۔ اگر اس بنیاد پر صوبے بننے لگے تو 55 سے ذائد صوبے بن جانے چاہیں۔۔
صرف انصاف کی فراہمی یقینی بنا دیں۔۔۔ شفاف عدالتی کاروائی کے بعد قاتلوں کو انکی سیاسی اور نسلی پشت پناہی سے قطع نظر کیفر کردار تک پہنچا دیں۔۔۔ سارے مسلئے حل ہو جائیں گے۔۔
 
زیادہ صوبے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہی ہونے چاہیں۔ چاہے 55 سے زائد ہوں۔

انصاف کی فراہمی صرف قاتل کو پکڑنے تک محدود نہیں بلکہ یہ حقوق کی فراہمی تک وسیع ہے۔ سارے مسئلے جب حل ہونگے جب لوگوں کو یقین ہوگا کہ وسائل کی تقسیم میں انصاف ہے۔ یہ بہت ممکن ہے اگر بلدیاتی حکومتیں انصاف کے ساتھ بنادی جائیں
 
عسکری

معطل
بہرحال خود ہی مسئلہ سیٹ کر لو تو بہتر ہے :grin: ورنہ حالات 71 والے ہوں نا ہوں 96 والے بن سکتے ہیں :whistle:
 
سید زبیر

محفلین
اس کا سیدھا سادھا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مکتی باہنی تیار بیٹھی ہے ۔آقاوں کے اشارے کی منتظرہے
 
عسکری

معطل
اس کا سیدھا سادھا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مکتی باہنی تیار بیٹھی ہے ۔آقاوں کے اشارے کی منتظرہے
لیکن یہ 71 نہیں سر جی نا لوجسٹکس کا مسئلہ ہے نا باہر کا کوئی مسئلہ یہ صرف بڑھکیں ہیں 71 -71 کی سنتے جائیں بس۔ کراچی کے یہ چور لٹیرے اچھی طرح جانتے ہین یہ بات ۔
 
اس کا سیدھا سادھا یہ مطلب ہے کہ ایک نئی مکتی باہنی تیار بیٹھی ہے ۔آقاوں کے اشارے کی منتظرہے
نہیں
مکتی باہنی بنی تھی جب پاکستانی افواج نے ظلم و درندگی کی انتہا کردی تھی۔ جب ریاست نے تشدد کی انتہا کردی تھی۔

ابھی یہ معاملہ نہیں ہے۔ ابھی معاملہ کچھ اور ہے۔ میری رائے میں بہتر ہوگا کہ کراچی کے عوام ایک الگ سیاسی راہ کا انتخاب کریں۔ اچھا ہوتا کہ کراچی کے عوام ایک قومی پارٹی جیسے مسلم لیگ کا انتخاب کرتے۔ کراچی کے دو کروڑ مہاجر اصل میں تو مسلم لیگی ہی ہیں۔ مہاجروں کی ابھی بھی قومی اسمبلی میں 23 سیٹیز ہیں۔ مشکل وقت اجاتا ہے مگر ایسا نہیں ہورہا ہے کہ سیاسی سیٹ اپ میں مہاجروں کو نظرا نداز کیا جاسکے۔ کراچی اور مہاجروں کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے
 
محمد امین

لائبریرین

کراچی میں دو کروڑ مہاجر تو نہیں ہیں۔ یہاں لاکھوں پختون، پنجابی اور سندھی بھی آباد ہیں۔۔۔ بلوچ الگ ہیں۔۔۔ مہاجر ایک کروڑ بھی نہیں ہونگے۔۔۔
 
عسکری

معطل
کراچی میں دو کروڑ مہاجر تو نہیں ہیں۔ یہاں لاکھوں پختون، پنجابی اور سندھی بھی آباد ہیں۔۔۔ بلوچ الگ ہیں۔۔۔ مہاجر ایک کروڑ بھی نہیں ہونگے۔۔۔
اس کی بات کو سیریس نا لیا کرو بلکہ جب بیوی ستائے اس کی پوسٹیں پڑھ کر موڈ ٹھیک کیا کرو :grin:
 
کراچی میں دو کروڑ مہاجر تو نہیں ہیں۔ یہاں لاکھوں پختون، پنجابی اور سندھی بھی آباد ہیں۔۔۔ بلوچ الگ ہیں۔۔۔ مہاجر ایک کروڑ بھی نہیں ہونگے۔۔۔

کراچی کی ابادی تین کروڑ تک ہے
کم ازکم دو کروڑ مہاجر کراچی، حیدراباد، سکھر اور سندھ کے دوسرے علاقوں میں مقیم ہیں
 
Top