~!~کہہ دو اپنے من کی بات۔۔۔لفظوں کے ساتھ۔۔۔~!~

ماہا عطا

محفلین
نہیں اب مذاق کے علاوہ بتا دیتا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ کیونکہ میرا اور ہسپتال کا چولی دامن کا ساتھ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میں جب پیدا ہوا تو ساتھ ایسی دوست لے کے پیدا ہوا جو کہ ابھی تک تو تا حیات کے لیبل کے ساتھ مجھے چپکی ہوئی۔۔۔ ۔۔۔ ہے۔۔۔ ۔اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوست اور دوستوں کو اکٹھا کر رہی ہے ۔۔۔ یعنی کہ عارضے بڑھ رہے ہیں۔۔۔ ۔۔ایسے میں کبھی کبھی کئی دن ہسپتال میں رہتا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ بس اتنا کافی ہے آج کےلیئے۔۔۔ ۔

کیا مطلب کیسی دوست۔۔۔۔۔۔۔سب خیریت تو ہے نہ۔۔۔۔۔۔۔کیا پرابلم ہے۔۔۔بتاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
بلکل سسٹر۔۔۔ ۔کل والے لفظ پر بھی لفظ بارش ہے۔۔۔ ۔۔
اور آج والا جملہ زندگی ایک سفر پر بھی

زندگی ایک سفر :wiltedrose:

میں استعاروں کی سرزمیں پر اتر کے دیکھوں تو بھید پاؤں
بشر مسافر،حیات صحرا،یقین ساحل،گمان سمندر

بارش :stormycloud:

لمسِ جاناں، فشارِ جاں بارش
زخمِ تازہ کی رازداں بارش

حبسِ جاں کس طرح سہاریں گے
پل دو پل دے ہمیں اماں بارش

قربِ یاراں کی تیز تر خوشبو
کشتیء خواب، بادباں بارش

:) :) :)
 
ملائکہ

محفلین
ملائکہ یہاں اینٹری دوووووووووو
ہوئے بڑی لمبی پکار آئی ہے۔۔۔۔

زندگی کے بارے میں کیا کہوں یہ بہت unpredictable ہے کبھی بھی کہیں بھی ایسے موڑ پر لاکر کھڑا کردیتی ہے جہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ ہی دیکھائی نہیں دیتا۔۔۔ اصل زندگی تو اس وقت شروع ہوتی ہے جب انسان پریکٹیل لائف میں آجاتا ہے۔یہ بہت تلخ ہے اور بہت بڑا امتحان ہے ۔۔۔۔
 
ملائکہ

محفلین
غدیر زھرا یہ تو میرا بہت پسندیدہ شعر تھا ایک عرصے سے بھولی ہوئی تھی بہت شکریہ یہ یاد دلانے کا۔۔۔

قربِ یاراں کی تیز تر خوشبو
کشتیء خواب، بادباں بارش
 
نیلم

محفلین
نہیں اب مذاق کے علاوہ بتا دیتا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ کیونکہ میرا اور ہسپتال کا چولی دامن کا ساتھ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ میں جب پیدا ہوا تو ساتھ ایسی دوست لے کے پیدا ہوا جو کہ ابھی تک تو تا حیات کے لیبل کے ساتھ مجھے چپکی ہوئی۔۔۔ ۔۔۔ ہے۔۔۔ ۔اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ دوست اور دوستوں کو اکٹھا کر رہی ہے ۔۔۔ یعنی کہ عارضے بڑھ رہے ہیں۔۔۔ ۔۔ایسے میں کبھی کبھی کئی دن ہسپتال میں رہتا ہوں۔۔۔ ۔۔۔ بس اتنا کافی ہے آج کےلیئے۔۔۔ ۔
کیا ہوا تمہیں بھلکڑ؟ اور پلیز اپنا صیحح نام بتاو۔ ،،مجھے تشویش ہورہی ہے تمہارا یہ مراسلہ پڑھ کے ۔کون سی بیماری کی بات کرہے ہو آپ؟
 
عمر سیف

محفلین
زندگی کا لگان باقی ہے
آخری امتحان باقی ہے
چلتے چلتے زمین ختم ہوئی
اب تو بس آسمان باقی ہے
 
آج کا جملہ۔۔۔ ۔۔۔

۔
زندگی ایک سفر۔۔۔ ۔۔
زندگی کو ایک سفر سمجھنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ جوتی اسی مناسبت سے منتخب کریں جس حد کا سفر وہ طے کرنا ٹھان چکے ہوں۔ وہ جو اس سفر میں باقی مسافروں کے ہجوم میں لڑھکتے چلے جاتے ہیں بنا کسی مقصد اور اپنی منزل کے تعین کے انہیں ہر طرف سے دھکے نصیب ہوتے ہیں بہت ہی کم ایسا ہوتا ہے کہ ہجوم اتنا منظم جا رہا ہو کہ کندھے سے کندھا ملے آپ بھی روانی میں درست سمت میں بہتے چلے جاتے ہو لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔
 
بھلکڑ

لائبریرین
کیا ہوا تمہیں بھلکڑ؟ اور پلیز اپنا صیحح نام بتاو۔ ،،مجھے تشویش ہورہی ہے تمہارا یہ مراسلہ پڑھ کے ۔کون سی بیماری کی بات کرہے ہو آپ؟
میں نے بیماری کب کہا۔۔۔۔۔۔ کوئی بتاؤ کے ہم بتلائیں۔۔۔۔۔ اگر آپ پھر سے مجھے بھلکڑ نہ کہہ دیں تو شاید میں نے دوست کہا تھا۔۔۔۔۔
 
ماہا عطا میں یہ کراس بہت سیریس لیتا ہوں :cautious:
اور ٹھیک بات پہ تو بالکل نہیں:angry:
فوراََ ریٹنگ چینج کریں شاباش کراسز کی:evil:
اور ایسے نہ کراس کیا کریں، جواب دیا کریں۔:frustrated:
 
نیلم

محفلین
میں نے بیماری کب کہا۔۔۔ ۔۔۔ کوئی بتاؤ کے ہم بتلائیں۔۔۔ ۔۔ اگر آپ پھر سے مجھے بھلکڑ نہ کہہ دیں تو شاید میں نے دوست کہا تھا۔۔۔ ۔۔
تو پھر کئی کئی دن ہسپتال میں کیوں گزرتے ہیں ؟
عارضہ کا مطلب پھر کیا ہوتا ہے؟
چلو کوئی بات نہیں میں ہی غلط سمجھی ہوگی :)
 
Top