سب سنگی ساتھی بھید بھرے کوئی ماشہ ہے کوئی تولہ ہے

نایاب

لائبریرین
پردیسی
ایک گرگ باراں دیدہ،سرد و گرم چشیدہ ظاہر میں خوش پوش بیاطن میں بابا ذرد پوش کردار کے اجلےہونے
کےباوجود ظاہر میلا ہونے کا ڈھونگ رچائے گورکھ ناتھ کے چیلے کی طرح دل کی گیتا کے کیرتن کا پاٹھ کرتے ہوئے کوچہ ملنگاں میں دھونی رمائے بیٹھے رہتے ہیں۔ اشفاق احمد فیض احمد فیض کے بارے میں لکھتے ہیں "کر چوری بھن گھر رب دا تےٹھگ اوس ٹھگاں دے ٹھگ نوں" ان کے بارے میں اتنا کہنا کافی ہے کہ ٹھیٹھ لاہورئیے ہیں اور لاہوریوں کے بارے میں جاننے کے لئے ضروری ہے کہ کچھ وقت ان کے ساتھ گزارا جائے تب ممکن ہے کہ آپ کو وہ راستہ مل جائے جو ان کے دل کی گپھاہ تک جاتا ہے۔


سولہ آنے سچی یہ پریم کہانی
دودھ ہی دودھ نہیں ذرا سا بھی پانی
بلاشک سو فیصد درست خاکہ محترم پردیسی بھائی کا
محترم سید بادشاہ خوب لکھ رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بلاشبہ
 
واہ وا۔ کیا کہنے ہیں حضرت آپ کی خاکہ نگاری کے۔ خوبصورت شستہ زبان میں اتنی خوبصورت گلکاریاں کوئی آپ سے سیکھے۔ اصل حکیم تو آپ ہیں کہ انٹرنیٹ کا دھاگہ پکڑے محفلین کی نبض دیکھ رہے ہیں۔ خوش رہیے
 

شوکت پرویز

محفلین
شوکت پرویز
مخنی سا دبلا پتلا وجود شرعی داڑھی چہرے پر مسکراہٹ گفتگو میں ظرافت اور لطافت کی چاشنی لکھنؤ کی نزاکت میرٹھ کی قینچی کی سی تیزی دھلی کی فصاحت و بلاغت کا معجون مرکب بلکہ خمیرہ گاؤ زبان بوورق نقرہ و بیچیدہ۔ غضب کے حاضر جواب نو آموز شاعروں کی اصلاح کے لئے خدائی فوجدار کی طرح ھاتھ میں قینچی لئے کتر بیونت اور بخیہ گری کرنے کئے لئےہر دم کمر بستہ ستم طریفی یہ کہ اس تمام کاروائی کے بعد نبض پر ہاتھ رکھ کر کہیں گے"صحت بری نہیں"
ماھر عروض بحر پرخار کو بحر گلزار بنا دینے والے الفاظ کر تزکیر و تانیث میں شکوک و شبہات پیدا کرنے والے یہ ہیں ہمارے شوکت پرویز صاحب، من موہنے راج دلارے سب کے پیارے ، ان کی درازیِ عمر اور بلندیِ اقبال کے لئے دعاگو ہیں
سب آپ کی محبّت ہے شہزاد انکل، ورنہ تو۔۔۔
 
واہ وا۔ کیا کہنے ہیں حضرت آپ کی خاکہ نگاری کے۔ خوبصورت شستہ زبان میں اتنی خوبصورت گلکاریاں کوئی آپ سے سیکھے۔ اصل حکیم تو آپ ہیں کہ انٹرنیٹ کا دھاگہ پکڑے محفلین کی نبض دیکھ رہے ہیں۔ خوش رہیے
اس محبت کے لئے سراپا سپاس ہوں حضور :)
 
Top