آخری دفعہ کیا پکایا یا کھایا تھا؟

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ کیا بات ہے جی۔ ساتھ میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ، ساتھ میں اچار اور پودینے کی چٹنی ہو تو کوئی مقابلہ ہی نہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
سو سیڈ:(آپ "دن کے اہم ترین کھانے" سے محروم رہیں
آج دیر سے اٹھی تھیں کیا:sneaky:
شکریہ۔
نہیں جاگی تو اپنے وقت پر تھی۔ جو وقت ناشتے کے لئے رکھا ہوتا ہے اس میں کچھ اور کرنے لگ گئی تھی۔ اور اگر گھر سے اپنے وقت سے ایک منٹ بھی دیر سے نکلیں تو سمجھیں ٹریفک آپ کو آدھ پونا گھنٹہ لیٹ کروا دیتی ہے۔ اس صورت میں ناشتے کی قربانی زیادہ قابلِ عمل آپشن ہوتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مرغے کی بریانی کھائی تھی، ساتھ میں بہت کچھ تھا کہ ایک دعوت میں تھے۔

آج رات پھر دعوت پر مدعو ہیں۔
 

مقدس

لائبریرین
میں نے ناں رات کو چاول بنائے تھے چکن والے پر ان کو دیکھ کر چاول کہنے کا دل نہیں کیا کیونکہ کھیر بن گئی تھی ان کی :rollingonthefloor:
 

ملائکہ

محفلین
میں نے دوپہر میں کچھڑی اور فرنچ فرائز کھائے تھے اور ابھی چمچ بھر کر پینٹ بٹر کھایا ہے
 
Top