شامی پناہ گزین اپنے ساتھ کیا لائے ؟

130331011618_syria-1.jpg
130331011618_syria-1.jpg
شام میں جاری مسلح تصادم کے باعث لاکھوں لوگوں نے تھوڑے سے سامان کے ہمراہ نقل مکانی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزینان کے فوٹوگرافر برائن سوکل نے چند مہاجرین کی ان کے سامان سمیت تصاویر لی ہیں۔ اس تصویر میں 25 سالہ ایمان ترکی میں پناہ گزین کیمپ میں بیٹھیں ہیں۔ وہ اپنے ساتھ اپنا بیٹا احمد اور بیٹی عائشہ کے علاوہ قرآن لے کر ترکی پہنچی ہیں۔ .
 
130331011616_syria-2.jpg

چوبیس سالہ عالیہ عراق کے کردستان کے علاقے میں مہاجرین کیمپ میں ہیں۔ عالیہ نابینا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شام سے اپنے ہمراہ صرف اپنی روح لائی ہیں اور کچھ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ویل چیئر ان کی زندگی کا حصہ ہے۔
 
130331011549_syria-3.jpg

وہ افراد جو سامان کے ساتھ نقل مکانی کر رہے تھے ان کو ملک سے باہر جانے روک دیا گیا۔ اسی لیے زیادہ تر لوگ بغیر کسی سامان کے چل پڑے۔ ڈاکٹر ولید عراق میں پناہ گزین کیمپ میں میڈیسنز سانز فرنٹیئر کے لیے کام کرتے ہیں۔ وہ شام سے اس وقت نکلے جب بیس دن قبل ہی ان کے یہاں بچہ ہوا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ صرف اپنی اہلیہ کی تصویر ہی لائے ہیں تاکہ وہ اچھے دنوں کو اپنے قریب رکھ سکیں۔
 
130331011547_syria-4.jpg

عراق کے پناہ گزین کیمپ میں آٹھ سالہ مے اپنی گڑیا نینسی کو بہت یاد کرتی ہیں۔ وہ دمشق سے اس گڑیا کو اپنے ساتھ نہ لا سکیں۔ ہاتھوں میں پہنے کڑے ہی ایک چیز ہیں جو وہ اپنے ساتھ لا پائیں۔
 
130331011545_syria-5.jpg

37 سالہ عمر پناہ گزین کیمپ میں بیٹھے بزق بجاتے ہیں اور دمشق میں چھوڑی ہوئی زندگی کو یاد کرتے ہیں: ’تھوڑی دیر کے لیے میں اپنے غم بھول جاتا ہوں۔‘
 
130331011543_syria-6.jpg

فوٹو گرافر برائن لبنان کے شہر وادی البقاع میں قائم پناہ گزین کیمپ بھی گئے۔ وہاں ان کی ملاقات یوسف سے ہوئی جو دمشق سے نقل مکانی کر کے آئے ہیں۔ وہ صرف اپنے موبائل فون کے ہمراہ لبنان پہنچے تھے۔ ’میں اس سے اپنے والد کے ساتھ بات کر سکتا ہوں۔ اور اس میں میرے پیاروں کی تصاویر بھی ہیں
 
130331011541_syria-7.jpg

عبدل اور ان کے خاندان ولوں کو امید ہے کہ وہ جلد اپنے ملک واپس جا سکیں گے اور اسی لیے وہ اپنے فلیٹ کی چابیاں اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ انہوں نے شام سے لبنان آنے کا فیصلہ اس وقت کیا جب فائرنگ میں ان کی اہلیہ زخمی ہوگئی تھیں۔ لیکن ان کو یہ نہیں معلوم کہ ان کا فلیٹ اب کس حالت میں ہے۔
 
130331011539_syria-8.jpg

تمارا اپنے ساتھ اپنے ڈپلومے لے کر آئی ہیں اور ان کو امید ہے کہ وہ اب ترکی میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گی۔ بیس سالہ تامارا ادلیب سے ترکی پہنچی ہیں: ’ہم اپنی جان بچانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ جا رہے تھے۔‘
 
حسینی

محفلین
رُلا دینے والی تصویریں
اچھا تو یہ وہ "دہشت گرد" ہیں جن کے ساتھ"فرشتہ صفت" بشار الاسد کے فوجی نبرد آزما ہیں
بہت ہی چشم کشا اور معلوماتی شراکت
سید اسد محمود بھائی اللہ آپ کو ڈھیر سارا اجر دے آمین

ہاہاہا۔۔۔۔۔
اے کاش سید اسد محمود بھائی ساتھ میں دنیا بھرسے درآمد کئے گئے ان دہشت گردوں اور ان کے آسمان کو بھی رلانے والے مظالم کی تصویریں بھی شیر کرتے،
کہ جن کی وجہ سے ان کا پر امن ملک کھنڈر میں تبدیل ہو گیا اور یہ معصوم لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے۔۔۔۔
مارچ 2011 سے پہلے ان لوگوں نے ہجرت کیوں نہیں کی؟؟
کیون کہ اس وقت ان کے ملک میں سب سے زیادہ امن تھا۔۔۔ کہیں کوئی دہشت گرد نہ تھا۔۔۔
لیکن اب عالمی سازش کے تحت اس ملک کو تباہ کیا گیا۔۔۔۔ اور اس تباہی میں سب سے زیادہ حصہ اپنے "برادر اسلامی ممالک" نے ڈالا۔
 
ہاہاہا۔۔۔ ۔۔
اے کاش سید اسد محمود بھائی ساتھ میں دنیا بھرسے درآمد کئے گئے ان دہشت گردوں اور ان کے آسمان کو بھی رلانے والے مظالم کی تصویریں بھی شیر کرتے،
کہ جن کی وجہ سے ان کا پر امن ملک کھنڈر میں تبدیل ہو گیا اور یہ معصوم لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے۔۔۔ ۔
مارچ 2011 سے پہلے ان لوگوں نے ہجرت کیوں نہیں کی؟؟
کیون کہ اس وقت ان کے ملک میں سب سے زیادہ امن تھا۔۔۔ کہیں کوئی دہشت گرد نہ تھا۔۔۔
لیکن اب عالمی سازش کے تحت اس ملک کو تباہ کیا گیا۔۔۔ ۔ اور اس تباہی میں سب سے زیادہ حصہ اپنے "برادر اسلامی ممالک" نے ڈالا۔
اب ہم کیا کہہ سکتے ہیں وہابی لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ ظلم کررہے ہیں ۔۔۔۔ شیعہ کہتے ہیں کہ وہابی ظلم کررہے ہیں۔۔۔اللہ ہی بہتر جانتے ہیں کہ سچائی کیا ہے۔
 
ہاہاہا۔۔۔ ۔۔
اے کاش سید اسد محمود بھائی ساتھ میں دنیا بھرسے درآمد کئے گئے ان دہشت گردوں اور ان کے آسمان کو بھی رلانے والے مظالم کی تصویریں بھی شیر کرتے،
کہ جن کی وجہ سے ان کا پر امن ملک کھنڈر میں تبدیل ہو گیا اور یہ معصوم لوگ ہجرت پر مجبور ہوئے۔۔۔ ۔
مارچ 2011 سے پہلے ان لوگوں نے ہجرت کیوں نہیں کی؟؟
کیون کہ اس وقت ان کے ملک میں سب سے زیادہ امن تھا۔۔۔ کہیں کوئی دہشت گرد نہ تھا۔۔۔
لیکن اب عالمی سازش کے تحت اس ملک کو تباہ کیا گیا۔۔۔ ۔ اور اس تباہی میں سب سے زیادہ حصہ اپنے "برادر اسلامی ممالک" نے ڈالا۔
اسے کہتے ہیں بغض معاویہ۔۔۔۔۔ استغفر اللہ
 
حسینی

محفلین
اب ہم کیا کہہ سکتے ہیں وہابی لوگ کہتے ہیں کہ شیعہ ظلم کررہے ہیں ۔۔۔ ۔ شیعہ کہتے ہیں کہ وہابی ظلم کررہے ہیں۔۔۔ اللہ ہی بہتر جانتے ہیں کہ سچائی کیا ہے۔

روحانی بابا جی! یہ سنی شیعہ کا مسئلہ نہیں ہے۔۔۔۔ آپ یہ بتائیے کہ امریکہ سنی ہے یا شیعہ؟؟ جبکہ اس جنگ کا ایک اہم حصہ امریکہ ہے۔۔
یہ مقاومتی بلاک اور امریکی پٹھووں کی جنگ ہے۔۔۔ اور انشاء اللہ مقاومتی طاقتیں ہی یہ جنگ جیتے گی۔
 
شاہ بخاری

محفلین
اس تنازع کا ادراک روایتی شیعہ سنی بحث سے نہیں حاصل ہو گا۔ دیکھنا ہو گا کہ یہ میدان کیوں سجا ، اسکے بنیادی اہداف کیا ہیں اور وہی کیوں ہیں۔نہیں ، یہ فقہی مسئلہ نہیں کہ چند ذاکروں اور ملاؤں پر پابندی لگا دینے سے نمٹا دیا جائے ۔ یہ بربریت کا بازار سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت گرم کروایا جاتا ہے ۔ اس کے سیاسی و دیگر وسیع مقاصد ہوتے ہیں ۔ لاشوں کا ڈھیر لگانے کے پیچھے جذبات نہیں منصوبہ سازی ہوتی ہے ۔ ہاں البتہ مقصد کے حصول کیلئے اسے فرقہ واریت کا نقاب ضرور اوڑھایا جاتا ہے ۔ بلکل اس ڈائن کی طرح جو اپنے شکار کو راغب کرنے کیلئے ایک خوبصورت دوشیزہ کا روپ دھارے سرِ راہ بد قسمت راہگیر کو ملتی ہے۔
اس عقدہ کو سمجھنے کیلئے اگر پستی سے دیکھا جائے تو یہ فرقہ واریت کی کہانی لگتی ہے ۔لیکن کوئی اگر بلندی سے دیکھنے کی اہلیت رکھتا ہو تو سیاست و مفاد، حرص و ہوس، طاقت و اختیار، جبر و استبداد کا مکروہ کھیل اپنی آنکھوں کے سامنے ہوتا دیکھے گا۔ کھوجی طبع شخص ان حرکت میں آئی کٹھ پتلیوں سے جڑی تاروں کے تعاقب میں نظر دوڑاتا آگے بڑھتاچلا جائے تو بلاآخر مجرم ہاتھوں تک پہنچ جائے گا ۔ جو ظاہرو سامنے کے گمراہ کن ہنگامے میں گم ہو گیا اُس سے عقب و باطن میں چھپی حقیقت پوشیدہ رہے گی۔ پورا منظر نامہ دیکھنے کیلئے درکار اونچائی ذات سے بالا تر ہو کر ہی حاصل ہو گی۔
مجرم ہاتھوں کو آپ کے عقیدوں سے کوئی دلچسپی نہیں ، لیکن بد قسمتی سے اس جنگ کا ایندھن آپ کی لاشں ہے ۔ اخی (بھائی) خفا مت ہونا، کیا کریں ، مجبوری ہے۔۔۔
 
Top