خیال رکھنا ۔ از ناعمہ عزیز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ایک یہ بھی چھوٹی سی نظم اپنی دوستوں کے لئے لکھی تھی ۔۔

محبتوں کے وہ باب سارے
وہ چاہتوں کے گلاب سارے
سنبھال رکھنا ،
خیال رکھنا
وفا میں ساری عنایتوں کا
وہ ٹوٹے دل کی شکایتوں کا
حساب رکھنا ،
خیال رکھنا
گلاب رت کے وہ سارے قصے
کبھی کسی کو سنانا چاہو
تو لفظوں کو بے مثال رکھنا
خیال رکھنا
کبھی جو ہم تم کو یاد آئیں
تو ہم سے رشتہ بحال رکھنا ،
یہ دوستی لازوال رکھنا
خیال رکھنا ۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ماشاءاللہ بہت خوب میرے خیال میں تو یہ باوزن شاعری ہے۔ آزاد نظم ایسی ہی ہوتی ہے۔ مطلب ہوتی بحر میں ہے لیکن بحر کو چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے لیکن بحر بدلی نہیں جا سکتی میرے حساب کے مطابق ایک پیاری نظم ہے جو باوزن بھی ہے بہت پیارا خیال ہے اس نظم میں بہت خوب ۔ باقی رائے اساتذہ ہی دیں گے۔ اور انی کی رائے میں میری بھی اصلاح ہو جائے گی

فعول فعلن فعول فعلن

محبتوں کے وہ باب سارے
وہ چاہتوں کے گلاب سارے
سنبھال رکھنا ،
خیال رکھنا
وفا میں ساری عنایتوں کا
وہ ٹوٹے دل کی شکایتوں کا
حساب رکھنا ،
خیال رکھنا
گلاب رت کے وہ سارے قصے
کبھی کسی کو سنانا چاہو
تو لفظوں کو بے مثال رکھنا
خیال رکھنا
کبھی جو ہم تم کو یاد آئیں
تو ہم سے تعلق بحال رکھنا ،
یہ دوستی لازوال رکھنا
خیال رکھنا ۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
خرم لالہ مجھے فنی لحاظ سے شاعری کرنی ہی نہیں آتی۔ آپ یقین کریں فعول فعلن فعول فعلن
کی تو مجھے الف ب کا نہیں پتا ، وہ تو آج کل مجھ سے تحریریں نہیں لکھی جاتیں تو بونگیاں مارتی ہوں ایسی ، کچھ نا لکھوں تو کھجلی ہوتی رہتی ہے ۔
 
فاتح

لائبریرین
ارے واہ زبردست یہ تو با وزن بھی ہے۔۔۔
بس تعلق کو "رشتہ" یا کسی اور لفظ سے بدل دو تو وزن کا یہ واحد سقم بھی دور ہو جائے گا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم لالہ مجھے فنی لحاظ سے شاعری کرنی ہی نہیں آتی۔ آپ یقین کریں فعول فعلن فعول فعلن
کی تو مجھے الف ب کا نہیں پتا ، وہ تو آج کل مجھ سے تحریریں نہیں لکھی جاتیں تو بونگیاں مارتی ہوں ایسی ، کچھ نا لکھوں تو کھجلی ہوتی رہتی ہے ۔
ایک آسان حل یہ ہے کہ جب آپ کچھ لکھنے لگو تو گا کر لکھا کرو۔ اگر مصرعہ سُر پر مکمل آئے تو تقریبا وزن میں ہی ہوگا
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
ایک یہ بھی چھوٹی سی پوئم اپنی دوستوں کے لئے لکھی تھی ۔۔
------
کبھی جو ہم تم کو یاد آئیں
تو ہم سے تعلق بحال رکھنا ،
------

ناعمہ عزیز - اچھی کوشش ہے۔ اردو "نظم" کو "پوئم" کہہ کر پیش کرنا کچھ غیر "اُردوانہ" نہیں؟ ہم سے تعلق بحال رکھنا بھی ایک غیر شاعرانہ سا جملہ ہوا۔ اس میں کچھ معنوی سقم بھی ہے۔ کہ جب یاد کیا جا رہا ہے، تو تعلق کا استوار ہونا تو ثابت ہی ہوا۔ اور صرف اس جملے کو چھوڑ کر باقی ساری نظم بحر میں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب ناعمہ !

بہت خوب ہے آپ کی نظم۔

لگتا ہے آج کل اردو محفل میں جیسے بہار آئی ہوئی ہے۔ یہ بھی شاید ہمیں لگ رہا ہے ورنہ محفل تو ہے ہی سدا بہار۔ :)

خوش رہیے۔
 
خرم لالہ مجھے فنی لحاظ سے شاعری کرنی ہی نہیں آتی۔ آپ یقین کریں فعول فعلن فعول فعلن
کی تو مجھے الف ب کا نہیں پتا ، وہ تو آج کل مجھ سے تحریریں نہیں لکھی جاتیں تو بونگیاں مارتی ہوں ایسی ، کچھ نا لکھوں تو کھجلی ہوتی رہتی ہے ۔
میری بیگم فاعلتن فاعلتن فعلات، ایک تھپڑ ایک گھونسہ ایک لات کہتی ہے :idontknow:
 
Top