لالہ رخ
محفلین
اس دھاگے کو کھولنے کا خیال مجھے قراۃ العین کے دھاگے کو دیکھ کے آیا۔ اصل میں مجھے تو ہر اس جملے پہ غصہ آجاتا ہے جو کہ میرے مطابق نہ ہو یا اصل میں مجھے راس نہ آئے لیکن میرا کہا ہوا ایک جملہ ایسا ہے جو کہ میرے کچھ احباب سے بالکل برداشت نہیں ہوتا اور وہ میری خاطر بھی پورے خلوص سے کرتے ہیں۔ تو سوچا کہ آپ کا بھی تو کوئی نہ کوئی جملہ ایسا ضرور ہوگا جو مقابل کو تپا کے رکھ دے۔
میرا جملہ تو یہ ہے '' بس 1 منٹ میں بس آرہی ہوں۔ آگئی! بس 1منٹ ۔۔۔ اور 10 منٹ بعد بھی بس 1منٹ۔۔۔۔۔۔۔"
دراصل مجھے انتظار کرنا زہر لگتا ہے لیکن کروانا۔۔۔۔۔ میرا پسندیدہ کام ہے 
میرا جملہ تو یہ ہے '' بس 1 منٹ میں بس آرہی ہوں۔ آگئی! بس 1منٹ ۔۔۔ اور 10 منٹ بعد بھی بس 1منٹ۔۔۔۔۔۔۔"