تعارف مجھے شیزان کہتے ہیں۔

شیزان

لائبریرین
السلام علیکم

مجھے شیزان کہتے ہیں۔
ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔
شروع سے ہی اردو ادب ،خاص طور پر شعر و شاعری سے بہت رغبت رہی۔
اس محفل کا حصہ بننے کا مقصد یہی ہے کہ اردو ادب سے جو میرا دلی لگاؤ اور تعلق ہے۔۔
وہ یہاں سے فیضیاب ہو کر ہمیشہ بنا رہے۔
امید کرتا ہوں کہ مجھے یہاں اچھے دوستوں سے واسطہ رہے گا۔:)
 

عمر سیف

محفلین
کیوں نہیں کہتے۔۔ کیا ڈرتے ورتے ہیں آپ سے؟؟؟

یہ بھی درست کہا۔
خیر کہنے دیجئے جی
گلاب کو کسی بھی نام سے پکار لیں۔۔ رہے گا تو گلاب!!:)
ڈرتے ورتے تو نہیں۔ پر آپ کو شیزان کیوں کہتے ہیں ؟؟
:) گلاب کی خیر ہے۔ آپ گلاب تو نہیں نا۔
 

شیزان

لائبریرین
ڈرتے ورتے تو نہیں۔ پر آپ کو شیزان کیوں کہتے ہیں ؟؟
:) گلاب کی خیر ہے۔ آپ گلاب تو نہیں نا۔

اب کسی کا منہ تو بند نہیں کر سکتے نا۔۔
جو کہتے ہیں انہیں کہنے دیتے ہیں۔۔ ضبط کئے بیٹھے رہتے ہیں۔
اور یہ تو کہنے والے ہی بتا سکتے ہیں نا کہ وہ مجھے شیزان کیوں کہتے ہیں؟؟;)
شاید مجھے دیکھ کر انہیں شیزان کی بوتل یاد آ جاتی ہو۔۔؟

گلاب کی خیرہے تو
میں ہوں نا گلاب!!:battingeyelashes:
 
Top