انٹرویو چائے نیرنگِ خیال کے ساتھ

تعبیر

محفلین
آپ کو علم ہے کہ سوال پوچھنے سے میں کافی گھبراتا ہوں (کہ کوئی سوال ذاتی نوعیت کا نا ہو اور بُرانالگے)
مجھے بھی ذاتی سوالات پوچھنے اچھے نہیں لگتے لیکن ہو سکتا ہے کہ انجانے میں پوچھ لیتی ہوں لیکن جان کر ایسا نہیں کیا کہ مجھے جو چیز خود کے لیے پسند نہیں وہ میں کسی اور کے لیے کیسے کر سکتی ہوں :)

آپ سے منفردسوالات بھی مجھے نہیں سوجھتے :) بس روایتی سے کچھ سوال ہیں میرے پاس تو-
اب آپ شرمندہ کر رہے ہیں۔آپ کی ہی حوصلہ افزائی نے مجھے بھی شیر بنا دیا کہ بلاجھجک سوالات پر سوالات پوچھتی جاتی ہوں :p

اس دھاگے کو
آپ کے تعاون اورتوجہ کی ضرورت ہے (چائے محمود غزنوی کے ساتھ کی طرح)
فکر ہی نا کریں اور ذکر ہی نا کریں :p
سوری کہ میں لیٹ ہو گئی
ابھی پڑھ لوں پھر کمنٹس اور سوالات کی باری :)
 

تعبیر

محفلین
ہیں!!! تو آپ انکی اسسٹنٹ نہیں ہیں۔:eek:
ہوں تو :p
بس کنفرم کر رہی تھی


بس آپ سے سوالات مانگ لیئے جائیں گے اس کھیل کے لیئے۔ :notworthy:
جی جی جب کہیں میں بھیج دیتی ہوں۔ بلکہ اگر یاد رہا تو محفل سےجانے سے پہلے آپ کو ذپ کر دونگی :)

کن جوابات پر آپکی سوچ کا گمان ہے۔ :shock:
یہ انٹرویو نین کا ہے نا کہ تعبیر کا :p


اجازت ہی اجازت ہے۔ اب تو زبیر مرزا بھائی نے بلی کا بکرا بنا ہی دیا ہے۔ :p
اجازت نا دیکر تو دیکھتے
اچھے سے کان نا کھنچتی پھر آپ کے :)


ارے آپکو یہ بھی نہیں معلوم:unsure:
یہ جنید جمشید کا بہت مشہور گانا ہے۔
وہ کون تھی۔
تمام شہر جس کے حُسن میں گم تھا۔
وہ کیا گئی کہ پھر تو مستقل خزاں کا موسم تھا:ROFLMAO:
اففففف
زبردست
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 

تعبیر

محفلین
پہلی لائن میمی اور مس حکایتی آکر پڑھیں:p
یہ دوسری لائن میرے لیئے ہے کیا اپیا۔ میں نے کب نہیں مانی آپ کی بات۔ اور آپ نے کب تنگ کیا مجھے:| یہ تو پھر بڑی اپیا والی بات نہ ہوئی نہ:confused:
جب یہ سوالات پوچھیں گی جوابات دے دوں گا:D


جی بالکل آپ کے لیے ہے اور جتنی بھی تعریفیں کروانے اور لاڈ کروانے کا موڈ ہو بتا دیں تعبیر اپیا ہے نا :)
ارے بابا میں بھی تو بڑی بہنوں والے نخرے دکھا رہی تھی نا :p
چلیں تو ابھی تھوڑی دیر میں آتا ہے سوالات کا سیلاب :p
 

تعبیر

محفلین
چلیں جی اب کچھ سوالات میری طرف سے بھی :)


:lightbulb:سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ کو محفل کا کیسے پتہ لگا اور محفل پر ایسی کیا بات پسند آئی کہ آپ یہیں کے ہی ہو گئے؟

:lightbulb:یہ نک رکھنے کی وجہ؟محفل پر اپنے نک کے علاوہ اور کس کا نک پسند ہے؟
:lightbulb: آپ کی پیدائش سے لیکر اب تک پاکستان میں تاریخی اور سیاسی اور ملکی حالات میں کچھ تبدیلیاں آئ ہونگی کچھ انہونیاں وغیرہ
تو ایسا کوئی واقعہ جو ذہن میں نقش ہو گیا ہو اور آپ اسے بھلائے نا بھولتے ہوں؟
:lightbulb:اپنے آپ کو اپنی شخصیت کو تین لفظوں میں کیسے describe کرینگے
:lightbulb:پسندیدہ محاورہ اور کونسا محاورہ سخت ناپسند ہے؟
:lightbulb:پسندیدہ منظر
:lightbulb:دوسروں کی ایک عادت جو بالکل برداشت نہیں کرسکتے؟
:lightbulb: آپکی خوبی
:lightbulb:آپکی خامی
:lightbulb:اپنی کوئی ایک ایسی عادت جس سے جان چھڑانا چاہتے ہوں /اگر خود میں کچھ تبدیل کرنے کا موقع ملے تو کیا تبدیل کرنا پسند کرینگےِ
:lightbulb: کس چیز سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں /کیا چیز بہت fascinate کرتی ہے

فی الحال اتنا ہی :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میرا پسندیدہ اداکار الپچینو اور رابرٹ ڈینیرو ہیں۔ جونی ڈیپ بھی مجھے بہت پسند ہے۔
اس معاملے میں تو آپ واقعی میرے بھائی ہیں۔
ایک سوال میرا بھی۔
آپ کے جملوں میں 'ہے' کا لفظ اکثر غائب کیوں ہوتا ہے؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ارے واہ زبردست (y)
:unsure: ہے کا لفظ o_O
پر آپ نے جو اقتباس لیا اس میں تو یہ لفظ موجود ہے :roll:
اس جملے میں ہے لیکن اس پوری پوسٹ میں اکثر جگہوں پر نہیں ہے اور ویسے بھی اکثر نہیں ہوتا۔
جیسے

میرا موڈ آف بھی ہو تو میری کوشش یہی ہوتی کہ یہ بھی بس میرے تک ہی رہے​
:silent3:
مجھے بس کلی کی خوشبو اچھی لگتی۔​
زیادہ تر رف حلیہ ہوتا میرا۔​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس جملے میں ہے لیکن اس پوری پوسٹ میں اکثر جگہوں پر نہیں ہے اور ویسے بھی اکثر نہیں ہوتا۔
جیسے
آپ نے اہم بات نوٹ کی:cautious: ۔ شائد ایسا ہوتا ہے:censored: ۔ میں نے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی تھی:unsure: ۔ اب اگر پہلے جملے کہ آخر میں ہے لگا دوں گا تو جملے کا پٹھہ ہی بیٹھ جائے گا :p
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ نے اہم بات نوٹ کی:cautious: ۔ شائد ایسا ہوتا ہے:censored: ۔ میں نے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی تھی:unsure: ۔ اب اگر پہلے جملے کہ آخر میں ہے لگا دوں گا تو جملے کا پٹھہ ہی بیٹھ جائے گا :p
یہ بات تو میں نے بہت دن پہلے نوٹ کی تھی۔ویسے شگفتہ بھی ایک لفظ کھا جاتی ہیں 'نے' ۔ میں سمجھی شاید کوئی نیا ٹرینڈ آ گیا ہے۔
خیر جملے کا پٹھہ کھڑا ہی رہے گا لیکن چونکہ ہم تحریر و تقریر کی آزادی کے داعی ہیں تو آپ کو اجازت ہے جیسے مرضی لکھیں یا بولیں۔ :openmouthed:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ بات تو میں نے بہت دن پہلے نوٹ کی تھی۔ویسے شگفتہ بھی ایک لفظ کھا جاتی ہیں 'نے' ۔ میں سمجھی شاید کوئی نیا ٹرینڈ آ گیا ہے۔
خیر جملے کا پٹھہ کھڑا ہی رہے گا لیکن چونکہ ہم تحریر و تقریر کی آزادی کے داعی ہیں تو آپ کو اجازت ہے جیسے مرضی لکھیں یا بولیں۔ :openmouthed:
اس سے مجھے دو باتیں پتہ چلیں (ہیں) ۔ اک تو یہ کہ آپ تحریر پر سرسری نگاہ نہیں ڈالتی (ہیں)۔ اسے پورا پڑھتی (ہیں)۔ دوسرا کہ یہ مرض صرف مجھے ہی لاحق نہیں (ہے)۔ اور بھی مریضگان ہیں جنکو حروف کھانے کی بیماری (ہے)۔ :p
ارے نہیں اگر میری تحریر میں املاء یا گرائمر کی غلطیاں ہوتی ہیں تو بلا تکلف نقطہ چینی کیجیئے۔ اسی طرح ہی تو مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :notworthy:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اس سے مجھے دو باتیں پتہ چلیں (ہیں) ۔ اک تو یہ کہ آپ تحریر پر سرسری نگاہ نہیں ڈالتیں (ہیں)۔ اسے پورا پڑھتی (ہیں)۔ دوسرا کہ یہ مرض صرف مجھے ہی لاحق نہیں (ہے)۔ اور بھی مریضگان ہیں جنکو حروف کھانے کی بیماری (ہے)۔ :p
ارے نہیں اگر میری تحریر میں املاء یا گرائمر کی غلطیاں ہوتی ہیں تو بلا تکلف نقطہ چینی کیجیئے۔ اسی طرح ہی تو مجھے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ :notworthy:
:openmouthed: ویسے پہلے دو جملوں اور چوتھے جملے میں اگر ہیں اور ہے نہ بھی ڈالتے تو جملے مکمل تھے۔
جی ہاں یہ وبائی مرض ہے۔ شگفتہ نے اسے یہاں متعارف کروایا اور پھر یہ ایک کے بعد ایک کو اپنی لپیٹ میں لیتا گیا۔
میں اور املا کی غلطیاں نکالوں۔ میں تو خود غلطیوں کا مرقع ہوں :cry: ۔ چینی مجھے اتنی پسند نہیں ہے اس لیے جہاں جہاں اس کا ذکر ہوتا ہے میں احتراز کرتی ہوں۔ جہاں میں نے کوئی کاروائی دکھائی وہیں میری اپنی غلطی سامنے نظر آ جاتی ہے :openmouthed: ۔
آپ کی ہے کا ذکر تو میں نے اس لئے کیا کہ مجھے یہ بھی کافی دلچسپ انداز لگتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
:openmouthed: ویسے پہلے دو جملوں اور چوتھے جملے میں اگر ہیں اور ہے نہ بھی ڈالتے تو جملے مکمل تھے۔
اسی لیئے وہ "ہے" اور"ہیں" قوسین میں ڈالے۔ :notworthy:

جی ہاں یہ وبائی مرض ہے۔ شگفتہ نے اسے یہاں متعارف کروایا اور پھر یہ ایک کے بعد ایک کو اپنی لپیٹ میں لیتا گیا۔
الحمد اللہ میں نے ویکسینیشن کرائی ہوئی ہے۔ :ROFLMAO:

میں اور املا کی غلطیاں نکالوں۔ میں تو خود غلطیوں کا مرقع ہوں :cry: ۔ چینی مجھے اتنی پسند نہیں ہے اس لیے جہاں جہاں اس کا ذکر ہوتا ہے میں احتراز کرتی ہوں۔ جہاں میں نے کوئی کاروائی دکھائی وہیں میری اپنی غلطی سامنے نظر آ جاتی ہے :openmouthed: ۔
مرقع اردو ہی سنا ہم نے آجتک۔ یہ مرقع غلطی تو کوئی نئی چیز لگتی۔ :p چینی پسند نہیں تو صرف نقطہ اٹھا دیا کیجیئے۔ (n) چائے اور کافی تو میں بھی بناء چینی ہی پیتا۔ :)
آپکی غلطیوں کو ہم مزید غلط کردیں گے۔ :whistle:

آپ کی ہے کا ذکر تو میں نے اس لئے کیا کہ مجھے یہ بھی کافی دلچسپ انداز لگتا ہے۔
اوہ اچھا شکریہ۔ :notworthy:یعنی میں اپنا انداز نہ بدلوں نہ:thumbsup: ۔ محتاط ہونے کی تو ضرورت نہیں :tongue:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
چلیں جی اب کچھ سوالات میری طرف سے بھی
پوچھیں جائیں سوالات :biggrin: ۔۔۔ ہماری طرف سے تو جواب ہی آنا ہے۔:laugh:

سب سے پہلے تو یہ بتائیں کہ آپ کو محفل کا کیسے پتہ لگا اور محفل پر ایسی کیا بات پسند آئی کہ آپ یہیں کے ہی ہو گئے؟
میں شاعری تلاش کرتا محفل تک پہنچا تھا۔ اور رکنیت لینے سے قبل تک مجھے بس شاعری والے زمرہ جات کا ہی پتہ تھا۔ پھر رکنیت اختیار کر لی کہ اگر کبھی کچھ پوسٹ کرنا پڑا تو کروں گا۔ لیکن اک تبصرہ ہی مارا تھا کہ شمشاد بھائی نے پکڑ لیا کہ کاکا تعارف کرا۔o_O کون ہے تو اور کدھر پھر رہا ہے۔:cautious: پھر آہستہ آہستہ لوگوں سے سلام دعا ہو گئی۔ اور محفل کے دوستانہ ماحول نے ہم جیسے کج علم کو بھی اپنے اندر سمو لیا۔ :redheart:

یہ نک رکھنے کی وجہ؟محفل پر اپنے نک کے علاوہ اور کس کا نک پسند ہے؟
کوئی نام تو رکھنا تھا نا۔ سو یہ رکھ لیا۔:idea2: باقی سب کے تو اپنے اپنے نام ہی ہیں زیادہ تر۔(y) اور اصل نام تو خوبصورت ہی ہوتا ہے۔ آپکا نام بھی مختلف سا ہے:mrgreen: ۔ تلمیذ سر کا نام بہت زبردست لگتا ہے :)

آپ کی پیدائش سے لیکر اب تک پاکستان میں تاریخی اور سیاسی اور ملکی حالات میں کچھ تبدیلیاں آئ ہونگی کچھ انہونیاں وغیرہ
مجھے سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔ مگر ملک کے حالات کچھ بھی ہوں یہ جاہل عوام تو صادق آباد میں لغاری اور مخدوم فیملی سے باہر ووٹ دینے والی نہیں ہے۔ اس چیز پر دل کڑھتا ہے۔ پتہ نہیں ان جاہلوں کے گروہ کو تمیز کب آئے گی۔ اور نسل پرستی سے ہٹ کر ووٹ کب دیں گے۔ انہونی یہ کہ عمران خان نے بھی شوکت داؤد کو ٹکٹ دے دینا ہے صادق آباد کے لیئے۔ اور وہ جتنے صاف دامن کا آدمی ہے نا اتنا صاف دامن تو کوئلے کی کان کے مزدور کا بھی نہیں ہوتا۔ :mad:

تو ایسا کوئی واقعہ جو ذہن میں نقش ہو گیا ہو اور آپ اسے بھلائے نا بھولتے ہوں؟
بہت سے ایسے لاتعداد واقعات ہیں۔ چاچو کا قتل، چھوٹے بھائی کا گم ہونا، ہمارے کرایہ دار پر فائرنگ اور لاہور میں لاٹھی چارج، اب کس کس کا ذکر کروں:cry: ۔ اسے رہنے ہی دیں۔

اپنے آپ کو اپنی شخصیت کو تین لفظوں میں کیسے describe کرینگے
رانا ذوالقرنین سرور
اب اگر کوئی خامی یا خوبی والے الفاظ ڈھونڈنے ہیں تو وہ آپ لوگوں کی ذمہ داری ہے میری نہیں۔:ROFLMAO:

پسندیدہ محاورہ اور کونسا محاورہ سخت ناپسند ہے؟
میں محاورات کا استعمال کرتا ہوں کبھی؟:p یہ تو کوئی ادبی سی چیز لگتی ہے:confused:

بہت سے مناظر پسند ہیں۔ سورج کا طلوع ہونا کا منظر سب سے زیادہ پسند ہے۔ غروب آفتاب دوسرے نمبر پر۔ لیکن اک بار سری پائے (شوگران) کے مقام پر سورج طلوع ہونے کا منظر دیکھا تھا۔ ویسا خوبصورت منظر دوبارہ نہیں دیکھا کبھی۔

دوسروں کی ایک عادت جو بالکل برداشت نہیں کرسکتے؟
عادات کی وجہ سے لوگ برداشت نہیں ہوتے۔:unsure: میں دوسروں کی عادتوں کو سر پر سوار نہیں کرتا۔ :cautious:

یہ تو آپ لوگوں کا کام ہے۔:shock: میں اتنا مشکل کام کیسے کروں:whistle:

لاتعداد اور بےتحاشہ۔:hypnotized: کسی پر اعتبار بہت کم کرتا ہوں۔ :waiting:

اپنی کوئی ایک ایسی عادت جس سے جان چھڑانا چاہتے ہوں /اگر خود میں کچھ تبدیل کرنے کا موقع ملے تو کیا تبدیل کرنا پسند کرینگےِ
بہت سی عادات ہیں۔ غصے میں بکواس کرنے کی عادت سب سے پہلے بدلوں گا۔ :skull:

کس چیز سے جلد متاثر ہو جاتے ہیں /کیا چیز بہت fascinate کرتی ہے
کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتا۔ اور ہونا ہو تو کسی چھوٹی سی چیز سے بھی متاثر ہو جاتا ہوں۔ کوئی خاص معیار مقرر نہیں کر رکھا اس ضمن میں۔ :thinking:

تو ہماری طرف سے بھی پھر بس اتنے ہی جوابات۔o_O ہم کوئی ایویں ہی نہیں کہ سوال نہ بھی ہو تو جواب دیتے رہیں۔:cautious:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اسی لیئے وہ "ہے" اور"ہیں" قوسین میں ڈالے۔ :notworthy:
دور اندیشی کی انتہا :laughing3:


الحمد اللہ میں نے ویکسینیشن کرائی ہوئی ہے۔ :ROFLMAO:

دوسروں نے تو نہیں کروائی ہوئی ناں۔ مجھے یقین ہے ایک آدھ ممبر تو یقیناً اس 'ہے' وائرس سے ضرور متاثر ہوا ہو گا۔ تحقیق کرنی پڑے گی :battingeyelashes:


مرقع اردو ہی سنا ہم نے آجتک۔ یہ مرقع غلطی تو کوئی نئی چیز لگتی۔ :p چینی پسند نہیں تو صرف نقطہ اٹھا دیا کیجیئے۔ (n) چائے اور کافی تو میں بھی بناء چینی ہی پیتا۔ :)
آپکی غلطیوں کو ہم مزید غلط کردیں گے۔ :whistle:
مرقع غلطی نئی چیز ہی ہے ۔ creativity بھی کوئی چیز ہوتی ہے بھئی۔ (ویسے اس جملے میں ہے کی جگہ بنتی تھی :idea: ) آپ گرامر میں جدت کی طرف جا رہے ہیں میں نے ایک نیا مرکب متعارف کروا دیا :angel:۔
اس سے ایک بات یاد آئی۔ ہمارا ایک کلاس فیلو تھا سکول میں۔ موصوف اردو لکھتے وقت نقطے لگانا بالکل بھول جاتے تھے تو ہماری اردو کی ٹیچر کہا کرتی تھیں کہ آپ ایک طرف نقطوں کا ڈھیر لگا دیا کرو میں خود ہی اٹھا کر جہاں ضرورت ہو گی لگا دوں گی :jokingly:
میں نے تو خیر نقطہ تو اٹھانا ہی نہیں۔ بڑا خطرناک کام ہے بھئی :? ۔
کافی بغیر چینی کے۔۔یعنی یہاں بھی میرے بھائی ہیں۔ شاباش۔ :)
غلطیوں کو غلط:mad3: یعنی منفی X منفی= مثبت۔ چلیں پھر ٹھیک ہے۔ :laughing3:

اوہ اچھا شکریہ۔ :notworthy:یعنی میں اپنا انداز نہ بدلوں نہ:thumbsup: ۔ محتاط ہونے کی تو ضرورت نہیں :tongue:
بے شک نہ بدلیں جی۔ میں شخصی آزادی کی بھی قائل ہوں۔ ویسے یہ ضرور دیکھ لیا کریں کہ جملہ زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو جائے۔ :daydreaming:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
دور اندیشی کی انتہا :laughing3:
آہو :p

دوسروں نے تو نہیں کروائی ہوئی ناں۔ مجھے یقین ہے ایک آدھ ممبر تو یقیناً اس 'ہے' وائرس سے ضرور متاثر ہوا ہو گا۔ تحقیق کرنی پڑے گی :battingeyelashes:
تمام اراکین اپنا "ہے" ٹیسٹ کرائیں۔ اور نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں فرحت سے رابطہ کریں۔ :notworthy:

مرقع غلطی نئی چیز ہی ہے ۔ creativity بھی کوئی چیز ہوتی ہے بھئی۔ (ویسے اس جملے میں ہے کی جگہ بنتی تھی :idea: ) آپ گرامر میں جدت کی طرف جا رہے ہیں میں نے ایک نیا مرکب متعارف کروا دیا :angel:۔
اس سے ایک بات یاد آئی۔ ہمارا ایک کلاس فیلو تھا سکول میں۔ موصوف اردو لکھتے وقت نقطلے لگانا بالکل بھول جاتے تھے تو ہماری اردو کی ٹیچر کہا کرتی تھیں کہ آپ ایک طرف نقطوں کا ڈھیر لگا دیا کرو میں خود ہی اٹھا کر جہاں ضرورت ہو گی لگا دوں گی :jokingly:
میں تو خیر نقطہ تو اٹھانا ہی نہیں۔ بڑا خطرناک کام ہے بھئی :? ۔
:laugh: ہم کہاں گرامر میں جدت لا رہے۔ وہ تو آپ نے بتایا کہ انجانے میں تخلیقات کیئے جا رہا ہوں میں :biggrin:
آپ تو الفاظ بھی متعارف کروا رہی ہیں نئے :eek:
نقطہ اٹھانا بھی نہیں ہے اور چینی کے ساتھ بھی مرکب نہیں پسند۔:unsure: اب کیا کریں۔ کوئی راہ نکالتے ہیں :whistle:

کافی بغیر چینی کے۔۔یعنی یہاں بھی میرے بھائی ہیں۔ شاباش۔ :)
غلطیوں کو غلط:mad3: یعنی منفی X منفی= مثبت۔ چلیں پھر ٹھیک ہے۔ :laughing3:
بالکل :thumbsup4:

بے شک نہ بدلیں جی۔ میں شخصی آزادی کے بھی قائل ہوں۔ ویسے یہ ضرور دیکھ لیا کریں کہ جملہ زیادہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہو جائے۔ :daydreaming:
ہمارے جملے ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتے۔ انکی زد میں آ کر اراکین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے :devil3:
 

نیلم

محفلین
محترم نایاب بھائی!
اگر ہمارے بلاگ کو کبھی دیکھیں آپ تو اس میں سب سے اوپر لکھا ہے کہ
جیسا بھی اچھا یا برا اپنے ہی لیئے ہوں
میں خود کو نہیں دیکھتا اوروں کی نظر سے
لہذا مرضی کے مالک تو جناب ہم ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔ :)


بالکل جناب خالص سنبلہ (y)


انسان خوبیوں اور خامیوں کا مرقع ہے۔ برج تو کچھ حیلے بہانے بنا رکھے ہیں یار لوگوں نے غم روزگار کے۔ :nerd2:


اک بار تو دل کیا اتنی خصوصیات دیکھ کر کہ فوراً بولوں۔ ہاں جی۔:p میری ہی وہ ذات گرامی ہے جو ان خصوصیات سے مالا مال ہے۔:twisted: مگر پھر خیال آیا کہ ایسے کئی لوگ موجود ہیں جو تحریر دیکھ کر ہی قابلیت و لیاقت کا اندازہ لگا لیتے ہیں۔:skull: ویسے میں نے یہ خصوصیات باقی برجوں کے لیئے بھی دیکھ رکھی ہیں۔ اور قوت مشاہدہ و حافظہ و تخیل کا ہم کوئی خاص دعوی نہیں رکھتے۔ :hot:


سلیقہ مندی اگر اپنی وارڈ روب صحیح رکھنے کا نام ہے۔ یا کمپیوٹر پر اپنی ہر چیز کو اک فولڈر بنا کر درجہ بندی کے بعد ترتیب سے رکھنے کا نام ہے تو ہم سلیقہ مند ہیں۔ مگر یہ باقی کی باتوں کا میری زندگی سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ یہ بات درست ہے کہ بسا اوقات واقعات کے تسلسل سے مجھے اس بات کا بخوبی درک ہوتا ہے کہ آنے والے لمحے کیا گل کھلانے والے ہیں۔ مگر میں زیادہ تر ان کو نظر انداز کر دیتا ہوں جان بوجھ کر۔ اس سے ذرا زندگی میں سکون رہتا ہے۔



یہ بات بہت زیادہ درست لگی مجھے اپنے لحاظ سے۔ مجھے معاشرتی رویوں پر اعتراض ہے اور رہے گا بھی۔ مگر میں کسی کو سدھارنے کی کوشش نہیں کرتا۔ اور کسی کو کرنی بھی نہیں چاہیئے۔ اگر کوئی آدمی کنویں میں گر رہا ہے تو آپ اسے گرنے دیں۔ نیلم کا کوئی دھاگہ تھا کہ عقل دھوکہ کھانے سے آتی ہے۔ بادام کھانے سے نہیں۔ میں اس بات سے صد متفق ہوں۔ لوگوں کو سدھارنے کی بجائے خود کے سدھار پر توجہ دیں۔ معاشرے میں اک برا آدمی کم ہو جائے گا۔


یہاں میں یہ کہوں گا کہ سنبلہ کا تو پتہ نہیں لیکن میں اک بے تکلف دوست ضرور ہوں۔ اور کھلا مزاج رکھتا ہوں۔ جب تنقید پر ہاتھ رکھتا ہوں تو لوگ الاماں والحفیظ کہتے جان چھڑاتے ہیں۔ میری قدامت پرستی کی گواہی کے لیئے قیصرانی بھائی ہی کافی ہیں۔ مجھے روایات کا پاس پسند ہے مگر میں غلط روایتوں کا اچھا وارث ثابت نہیں ہوا۔ ہاں میں کسی کو دھوکا نہیں دیتا۔ اگر میں کسی کے ساتھ نہیں چل سکتا تو میں اسے واضح بتا دیتا ہوں کہ یہ میری اوقات ہے۔ اس سے آگے میرے بس میں نہیں۔

ذہانت کا بھی نہیں پتہ۔ یہ تو آپ احباب ہی بتا سکتے ہیں۔ کیوں کہ ہمارے ہاں تو ذہین اسی کو مانا جاتا ہے۔ جو پڑھائی میں اچھا ہو۔ مگر میں تو ہمیشہ اک اوسط درجے کا طالبعلم ہی رہا۔ ہاں میری شخصیت کا اک رخ خاموشی ہے کہ میں اپنی دل کی بات ہر کسی سے نہیں کہتا۔ مگر گھنا پن سے میں متفق نہیں۔ کیوں کہ اس میں دھوکا شامل ہوتا۔ اور وہ میں نہیں کرتا۔ باتونی ہوں۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں۔ اور یارباش بھی ہوں۔ الحمد اللہ۔ اور میرے نزدیک یار باش ہونا کھلا مزاج رکھنا خوبیاں ہیں نہ کہ خامیاں۔ ویسے بھی یہ باتیں مجھے وراثت میں ملی ہیں۔ :)
سود و زیاں سے تو مذہب بھی رہائی نہیں دیتا۔ برجوں کی تو اوقات ہی کیا ہے۔


عشق میں دیوانگی جنون ہے۔ اور جنون صرف باشعور ہی اچھا لگتا ہے۔ معاملات دل پر ذہن کا غالب رہنا ہی کامیابی ہے۔ لیکن وہ کیا ہے کہ
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
تو کبھی کبھی دل کی بھی سنتے ہیں ہم۔ ایسا نہیں کہ اسے بس خون سپلائی پر لگا رکھا ہے۔ رومانس اور شادی سود و زیاں سے بالاتر ہوتی بھی نہیں ہے۔ اگر کوئی احمق ایسا سوچتا ہے تو وہ واقعتاً اپنی حماقت کا ثبوت ہی دیتا ہے۔ ایسے ہی نہیں مقولے بنے کہ اچھی بیوی گھر کو جنت بنا دیتی ہے۔ اب آپ اس جملے کو سود و زیاں سے بالاتر سمجھیں گے۔ اسی طرح نصف بہتر بھی منافع کی طرف ہی اشارہ ہے۔


ہمارا اتفاق کیا اور اختلاف کیا۔ جو خیالات ہیں تحریر کر دیئے ہیں۔ :)
ایک بار پھر ذBردست
 
Top