سر عام میں پانی سے چلنے والی گاڑی کا براہ راست مظاہرہ!

قیصرانی

لائبریرین
کہاں گنگو تیلی کہاں راجا بھوج۔۔۔ اس ڈکیت وقار نے شاید کسی تھرڈ کلاس یونیورسٹی سے ڈپلوما کیا ہے
اس کی شروع کی وڈیو یوٹیوب پر جو تھیں، اس میں اس نے ڈی ای اے یعنی محض بارہ پاس جماعت کے مساوی ڈپلوما کیا ہوا تھا۔ پھر بعد میں اس نے کہیں شاید انجینئرنگ کی ڈگری "پھڑی" ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
باقی کیمسٹری میں تو ڈاکٹر صاحب مانے ہوئے سائنسدان ہیں لیکن HAARP پر ان کا مضمون پڑھ کر مجھے سخت افسوس ہوا تھا۔ ان کو چائیے کہ اپنے آپ کو کیمسٹری تک ہی محدود رکھیں اور فزکس اور انجینئرنگ پر مضامین نہ لکھیں کیونکہ اس مضمون سے آغا وقار پنا چھلک رہا تھا۔ ;)
اس کا کوئی لنک دیجئے گا۔ میں نے نہیں پڑھا یہ مضمون
 
قیصرانی

لائبریرین
اس کے علاوہ بھی کچھ باتیں ایسی کی تھیں کہ میں حیران رہ گیا تھا۔ مثلاً قرآن کی آیت "رب المشرقین و رب الغربین " کے بارے میں کہا کہ یہاں پر دو مشرق اور دو مغرب کا ذکر ہے اور سائنس ہمیں بتاتی ہے کہ زمین کی مقناطیسی فیلڈ الٹ ہو رہی ہے۔ اس طرح مشق اور مغرب بھی الٹ ہو جائیں گے۔
جب کہ سیدھی سی بات ہے کہ مشرق اور مغرب الٹ ہونے کا تعلق سورج کے طلوع اور غروب ہونے سے ہے نہ کہ شمال اور جنوب کی سمتوں سے۔ اور قرآن میں جو دو مشرق اور دو مغرب کا ذکر ہے تو winter اور summer solstice میں سورج کے نکلنے کی سمتیوں کی انتہائیں ہیں جو کہ موسم کے مطابق بدلتی ہیں۔
بعض حلقوں میں مغرب اور مشرق کی سمت کی تعریف کچھ یوں کی جاتی ہے

قطبی شمال کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو دائیں جانب مشرق اور بائیں جانب مغرب ہوگی

ورنہ تو مشرق اور مغرب کا تصور سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے حوالے سے محض تصور ہی ہے۔ کیونکہ دنیا گول ہے :)
 
سو باتوں کی ایک بات۔۔
اگر وقار ڈکیت کی بات میں ایک فیصد بھی سچائی ہوتی تو کوئی نہ کوئی ترقی یافتہ ملک اسے اپنے پاس بلا لیتا۔۔
 
فاتح

لائبریرین
اس کی شروع کی وڈیو یوٹیوب پر جو تھیں، اس میں اس نے ڈی ای اے یعنی محض بارہ پاس جماعت کے مساوی ڈپلوما کیا ہوا تھا۔ پھر بعد میں اس نے کہیں شاید انجینئرنگ کی ڈگری "پھڑی" ہے
نہیں! یہ اضافی الزام ہو گا اس ڈکیت وقار پر۔۔۔ اس نے انجینئرنگ کی ڈگری ہونے کا کہیں تذکرہ نہیں کیا۔ ڈپلومے ہی کا ذکر کیا ہے ہمیشہ۔
 
افلاطون

محفلین
کمال کی بات ہے کہ اس پروگرام میں دو ماہرین بلائے گئے تھے اور پورے پروگرام میں دونوں نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دفعہ بھی پیشہ ورانہ زبان استعمال نہیں کی۔ اس میں سے پائپ نکال کر اس میں لگا دیں، یہ جو ہے یہ اس کو یہ کر دیں، یہ جو ہے اس کو وہ کر دیں:rolleyes:
 
بلبلے گنتی کرو بھئی۔۔۔ بلبلے گنتی کرو :laughing:
ویسے جو باباجی اس ڈکیت وقار کی تائید کے لیے بلائے تھے وہ کم از کم انجن کے پرزوں کے نام درست لے رہے تھے۔
 
سید ذیشان

محفلین
بعض حلقوں میں مغرب اور مشرق کی سمت کی تعریف کچھ یوں کی جاتی ہے

قطبی شمال کی طرف منہ کر کے کھڑے ہوں تو دائیں جانب مشرق اور بائیں جانب مغرب ہوگی۔

ورنہ تو مشرق اور مغرب کا تصور سورج کے نکلنے اور غروب ہونے کے حوالے سے محض تصور ہی ہے۔ کیونکہ دنیا گول ہے :)

آپ کسی ملک یا علاقے میں ہوں جہاں سے سورج طلوع ہوگا وہی مشرق کہلائے گا اور جہاں غروب ہوگا وہ مغرب۔ اسی لئے ہر علاقے کی مشرق اور مغرب کی سمتیں مختلف ہوں گی اور ہر علاقے میں سورج نکلنے اور غروب ہونے کی سمتیں بھی مختلف ہوں گی اور ان کی انتہایں 21 جون اور 22 دسمبر کو ہوں گی اور یہی وہ دو مشق اور دو مغرب ہیں جن کا قرآن میں ذکر ہے۔ البتہ دنیا کو مشرقی (ایشیا، روس وغیرہ) اور مغربی(یورپ، امریکہ وغیرہ) حصوں میں تقسیم کرنا arbitrary ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
آپ کسی ملک یا علاقے میں ہوں جہاں سے سورج طلوع ہوگا وہی مشرق کہلائے گا اور جہاں غروب ہوگا وہ مغرب۔ البتہ دنیا کو مشرقی (ایشیا، روس وغیرہ) اور مغربی(یورپ، امریکہ وغیرہ) حصوں میں تقسیم کرنا arbitrary ہے۔

مگر کیا ایسا نہیں ہے کہ شمال اور جنوب زمین کے مقناطیسی میدان سے متعلق ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین

سید ذیشان

محفلین
مگر کیا ایسا نہیں ہے کہ شمال اور جنوب زمین کے مقناطیسی میدان سے متعلق ہیں؟

چونکہ زمین ایک ellipsoid ہے۔ اس لئے اس کے قطبین کا ہونا لازم ہے۔ قطب نما آپ کو زمین کی مقناطیسی قطب شمالی( جسے magnetic north کہتے ہیں) کی سمت بتاتی ہے لیکن وہ اصل جغرافیائی قطب شمالی (جسے geographical north کہتے ہیں) سے مختلف ہے۔ عام طور پر یہ فرق 8-10 degree ہوتا ہے۔
ذیل میں وکیپیڈیا سے لی گئی تصویر مقناطیسی قطب شمالی کی وقت کے ساتھ تبدیلی کی طرف اشارہ کرتی ہے:
Magnetic_North_Pole_Positions.svg
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں! یہ اضافی الزام ہو گا اس ڈکیت وقار پر۔۔۔ اس نے انجینئرنگ کی ڈگری ہونے کا کہیں تذکرہ نہیں کیا۔ ڈپلومے ہی کا ذکر کیا ہے ہمیشہ۔
"ملانا" حامد میر مدظلہ علیہ نے ایک جگہ ذکر کیا تھا "ڈِگری" کا
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
کمال کی بات ہے کہ اس پروگرام میں دو ماہرین بلائے گئے تھے اور پورے پروگرام میں دونوں نے آپس میں گفتگو کرتے ہوئے ایک دفعہ بھی پیشہ ورانہ زبان استعمال نہیں کی۔ اس میں سے پائپ نکال کر اس میں لگا دیں، یہ جو ہے یہ اس کو یہ کر دیں، یہ جو ہے اس کو وہ کر دیں:rolleyes:
اس پر تو ہمارا پورا دھاگہ ہے۔ ادھر اُدھر کی باتیں
 
قیصرانی

لائبریرین
بلبلے گنتی کرو بھئی۔۔۔ بلبلے گنتی کرو :laughing:
ویسے جو باباجی اس ڈکیت وقار کی تائید کے لیے بلائے تھے وہ کم از کم انجن کے پرزوں کے نام درست لے رہے تھے۔
وہ بابا جی اب آغا وقار کے اسسٹنٹ بنے ہیں نا تو کافی پڑھ لکھ کر آئے ہوں گے :)
بلبلہ گننا بھی تو ایک فن ہے نا :)
 
قیصرانی

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
وہ بابا جی اب آغا وقار کے اسسٹنٹ بنے ہیں نا تو کافی پڑھ لکھ کر آئے ہوں گے :)
بلبلہ گننا بھی تو ایک فن ہے نا :)
بلبلے سے یاد آیا "پانی کا بلبلہ" جس کا اصل ورژن ہم نے آپ سے ٹائپ کرنے کی درخواست کی تھی۔۔۔ کیا بنا اس کا؟
 
Top